امریکہ اسرائیل پر زور دے رہا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ ختم کرنے کے لیے ایک معاہدے پر رضامند ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ امریکہ ایک وسیع تر معاہدے کا خواہش مند بھی ہے، جس میں اسرائیل کے پڑوسی ممالک، جیسے کہ شام اور لبنان بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم ان کی دشمنی کو دیکھتے ہوئے یہ کہنا آسان، لیکن کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔