کشش ثقل یا گریویٹیشن ایک بنیادی طبعی قوت ہے جو تمام بھاری اشیاء پر اثر انداز ہوتی ہے۔ زمین پر، اسی کی وجہ سے چیزیں اوپر سے نیچے کی طرف گرتی ہیں۔
یہ بھی کشش ثقل ہی کی وجہ سے ہے کہ زمینی فضا میں موجود ہوا خلا میں نہیں چلی جاتی ہے۔ کسی بھی چیز کی کمیت جتنی زیادہ ہوگی، اس پر گریویٹی کی قوت بھی اتنی ہی زیادہ ہوگی۔