کولکتہ میٹرو ریل گنگا کے نیچے کیسے گئی؟
بھارتی میٹرو ریل مالکان کا خواب پورا ہو گیا، ان کی ريل دريائے گنگا کے نیچے سے بھی چلتی ہے۔ کہا جا سکتا ہے کہ میٹرو گنگا میں ڈوب کر کولکتہ سے ہاوڑہ پہنچتی ہے۔
دريا ميں 33 میٹر نیچے
اس مقصد کے ليے سرنگ گنگا سے 33 میٹر نیچے بنائی گئی ہے کیونکہ کلکتہ میں گنگا کے نیچے کی مٹی بہت نرم ہے۔ اس لیے بہت گہرائی میں کھدائی کيے بغير سرنگ بنانا ممکن نہیں تھا۔ سرنگ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بنایا گیا ہے۔ میٹرو بھی اس سرنگ میں داخل ہوئی، اعلان ہوا کہ اب آپ گنگا کے نیچے داخل ہو رہے ہیں۔ اس آزمائشی سفر کے مسافر پر جوش تھے۔
بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو
کولکتہ ہندوستان کا پہلا شہر ہے جہاں دریا کے نیچے سے میٹرو چلے گی۔ اب اس کا تجرباتی سفر شروع ہوا ہے۔ یہ لائن اس سال کے آخر یا اگلے سال کے شروع میں مسافروں کے لیے کھول دی جائے گی۔
ایک الگ احساس
جب گنگا کے نیچے میٹرو چلنے کا اعلان ہوا تو یقیناً ایک الگ احساس تھا۔ میں نے کتنی بار مانوس گنگا میں کشتی یا لانچ پر سواری کی ہے، کتنی بار نہایا ہے، گھاٹ کے پاس خاموشی سے بیٹھا ہوں، اب سب وے پر دریا کے نیچے میٹرو پر سوار ہونے کا احساس بالکل مختلف ہے۔
دیکھنے کی کوشش کریں
جیسے ہی میٹرو سرنگ میں داخل ہوئی، کچھ متجسس مسافروں نے کھڑکی سے باہر جھانک کر دیکھا کہ سرنگ کیسی ہے۔
گنگا کا سفر اختتام پزیر
گنگا کے نیچے کا سفر میٹرو اتھارٹی کی تعمیرکردہ سرنگ کے ختم ہو تے ہی مکمل ہو گیا۔
ہاوڑہ میدان سے سفر شروع ہوتا ہے
میٹرو کا یہ سفر ہاوڑہ میدان سے شروع ہوا۔ ہاوڑہ کے آگے جو اسٹیشن بنایا گیا ہے اسے ہاوڑہ میٹرو کہا جائے گا۔ مغربی بنگال میں پہلی ریلوے سروس 169 سال قبل ہاوڑہ اسٹیشن سے شروع ہوئی تھی۔ ہاوڑہ میں اسٹیشن کی تعمیر مکمل ہے۔ اس چمکتے ہوئے اسٹیشن پر تقریباً سب کچھ تیار ہے۔
45 سیکنڈ کا سفر
جب میٹرو باقاعدگی سے چلنا شروع کرے گی، تو اسے گنگا کے نیچے 520 میٹر لمبی سرنگ سے گزرنے میں 45 سیکنڈ لگیں گے۔ تاہم پورے سفر کے دوران گنگا کو دیکھنے کا موقع نہیں ملے گا۔ سرنگ سے باہر آنے کے بعد بھی نہیں کیونکہ یہاں میٹرو مکمل طور پر زیر زمین چلے گی۔
ٹرین ایسپلینڈ میں
فی الحال یہ ٹرین ہاوڑہ میدان سے ایسپلینڈ تک بباڑی باغ، آفس پارہ، کولکتہ کے راستے چلے گی۔ اس کے نتیجے میں دفتر جانے والوں کو فائدہ ہوگا۔ ایسپلینڈ میں اسٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔ یہ چند ماہ میں تیار ہو جائے گا۔
نیا تجربہ
جو لوگ اس میٹرو کو چلانے کے ذمہ دار ہیں ان کے لیے یہ ایک نیا تجربہ ہے۔ وہ سب مل کر مشاورت کر رہے ہیں۔
بو بازار کا مسئلہ
یہ ایسٹ ویسٹ میٹرو بیدھا نگر یا سالٹ لیک سے ہاوڑہ تک چلے گی۔ اب ٹرین سالٹ لیک سے سیالدہ تک چل رہی ہے۔ لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ سارا معاملہ کب مکمل گا۔ کیونکہ بوبازار میں میٹرو کے کام میں بہت سے مسائل ہیں۔ بعض اوقات گھر میں دراڑیں پڑ جاتی ہیں۔ رہائشیوں کو ہوٹلوں میں لے جانا پڑتا ہے۔ ان کے لیے متبادل رہائش پر غور کیا جا رہا ہے۔