سری نگر کے سینٹ لوکس چرچ کا شمار بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے قدیم ترین گرجا گھروں میں کیا جاتا ہے۔ یہ انتہائی خوبصورت فن تعمیر گزشتہ اکتیس برسوں سے خستہ حالت میں تھا لیکن اس سال کرسمس کے موقع پر چرچ کی شان رفتہ بحال کرنے کے بعد مسیحی عقیدت مندوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سری نگر سے گوہر گیلانی کی رپورٹ