اسماعیل گل جی کو ہم سے بچھڑے تقریبا 17 برس بیت گئے۔ لیکن آج بھی پاکستان اور دنیا بھر میں ان کے تخلیق کردہ فن پارے ان کی یاد کو زندہ رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے کام سے آنے والی نسلوں کو روشناس کروانے اور اس کو دستاویزی شکل دینے کے لیے حال ہی میں ان کے صاحبزادے امین گل جی نے کراچی میں گل جی میوزیم کا افتتاح کیا ہے، جس میں گل جی کی وہ تخلیقات رکھی گئی ہیں جنہیں آرٹ کے مداح پہلی مرتبہ دیکھیں گے۔