پاکستان میں سوشل میڈیا پر غلط خبروں کے پھیلاؤ کو روکنے اور کسی شخص یا ادارے کو بدنام نہ کرنے کے حوالے سے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ یعنی پیکا کا قانون نافذالعمل ہونے کے بعد سے صحافی اور آزادی اظہار کی تنظیمیں سراپا احتجاج ہیں۔ ان کو خدشہ ہے کہ پیکا ایکٹ میں غیر قانونی ڈیجیٹل مواد کی وسیع ترین تشریح کے سبب صحافتی برادری اور ناقدین کو نشانہ بنایا جائے گا۔ فاطمہ نازش کی رپورٹ