پاکستان اور بھارت کی حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں سب سے زیادہ نقصان پونچھ میں ہوا۔ بھارتی حکومت آپریشن سیندور کو نہ صرف ناگزیر بلکہ کامیاب بھی قرار دے رہی ہے۔ تاہم پونچھ شہر کے باسیوں کو حکومت کے ساتھ ساتھ بھارتی میڈيا سے بھی کچھ شکایتیں ہیں۔ صلاح الدین زین کی خصوصی رپورٹ۔