بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے سیاحتی علاقے پہلگام میں گزشتہ ہفتے عسکریت پسندوں کے حملے میں تقریبا 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد عوام میں نہ صرف غصہ بڑھ رہا ہے بلکہ ان میں بدلہ لینے کے جذبات بھی بھڑک اٹھے ہیں۔ اسی کے ساتھ یہ خدشہ بھی بڑھ رہا ہے کہ کہیں دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی جنگ کی صورت اختیار نا کر لے۔