پاکستان میں پینے کے پانی کا بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ شہروں کے نواح میں قائم بستیوں میں پائپوں میں آنے والا پانی ایک تو تواتر سے آتا نہیں اور آتا ہے تو صحت کے لیے محفوظ نہیں ہوتا۔ ایسے میں لاکھوں پاکستانی باشندے ٹینکروں سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں یا فلٹریشن پلانٹوں کے باہر قطاروں میں کھڑے نظر آتے ہیں۔