پاکستان میں مرکزی فلم سینسر بورڈ کے سربراہ اب تک مرد ہی رہے ہیں لیکن حال ہی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک خاتون رئیسہ عادل کو سربراہ بنایا گیا ہے۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں نے رئیسہ عادل سے ان کے عہدے کی ذمہ داریوں اور ایک خاتون کے نقطہ نگاہ سے سینسر بورڈ میں تبدیلیوں کے بارے میں بات چیت کی۔