پاکستان میں ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ 2018ء سے متعلق حال ہی میں وفاقی شرعی عدالت نے اپنی مرضی سے جنس کا تعین کرنا یا اسے تبدیل کرانا خلافِ شریعت قرار دیا ہے۔ خواجہ سرا برادری کا کہنا ہے کہ وہ شرعی عدالت کی مرضی سے نہیں بلکہ وہ پاکستان میں ایک آزاد شہری کی طرح جینا چاہتے ہیں۔