فیصل قریشی کی پہلی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ اس عید پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ وہ اس فلم کے ہدایت کار ہونے کے ساتھ ساتھ مصنف بھی ہیں۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں وسیم اکرام اور فواد خان بھی شامل ہیں۔ ہماری نمائندہ کوکب جہاں نے فیصل قریشی سے پوچھا کہ اس فلم کی کامیابی کی گارنٹی کیا ہے تو وہ کچھ یوں گویا ہوئے۔