اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمودعباس نے اپنی باقاعدہ ملاقاتوں کے سلسلے کی پہلی ملاقات میں مستقبل کی ایک فلسطینی ریاست کی بنیادی شرائط پربات کی ہے۔ اس ملاقات میں سلامتی اور معیشت سے متعلق موضوعات کو مرکزی اہمیت حاصل رہی۔ سرکردہ فلسطینی مذاکرات کار صائب ایراکات کے مطابق گذشتہ سال جون میں اغوا کئے گئے اسرائیلی فوجی گِیلاد شالِیت کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔
اسرائیلی وزیراعظم ایہود اولمرٹ اور فلسطینی صدر محمودعباس فروری میں امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے ساتھتصویر: AP
اشتہار
ایراکات نے اِس ملاقات کو ایک اچھے آغاز سے تعبیر کیا۔ ملاقات کے ایجنڈے میں سرحدوں کے تعین، یروشلم کے تشخص اور فلسطینی مہاجرین کی واپسی جیسے اہم موضوعات شامل نہیں کئے گئے تھے۔
ہر دو ہفتے بعد ملاقاتوں کا یہ سلسلہ امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائس کے کہنے پر فروری میں طے کیا گیا تھا۔ اگلی ملاقات مغربی اُردن میں جیریکو کے مقام پر ہو گی۔