پاکستان کے معروف موٹیویشنل اسپیکر سید قاسم علی شاہ بالخصوص نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں۔ تاہم کچھ حلقے تنازعات کا شکار رہنے والی اس شخصیت کے خیالات اور افکار کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔ قاسم علی شاہ جب اسپین آئے تو بارسلونا میں ہمارے نمائندے حافظ احمد نے ان سے جامع گفتگو میں کئی انہی امور پر گفتگو کی۔