لاہور کی ٹیمپل روڈ پر 1935 سے قائم چائے کی ایک دکان نے ایک ایسی روایت کو جنم دیا ہے، جو الفاظ سے نہیں، احساس سے جڑی ہے۔ ہر ہفتے کے اختتام پر یہاں قوتِ سماعت اور گویائی سے محروم افراد جمع ہوتے ہیں، چائے کی خوشبو کے ساتھ اپنے جذبے بانٹتے ہیں، اور ایک ایسی دنیا آباد کرتے ہیں، جہاں خاموشی بولتی ہے۔ عفیفہ نصر اللہ کی ویڈیو رپورٹ۔