You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
کرکٹ ورلڈ کپ 2007 کی افتتاحی تقریب
جمیکا کے تریلانی اسٹیڈیم میں آج نویں کر کٹ عالمی کپ کی افتتاحی تقریب منعقد ہو رہی ہے۔ اس تقریب میں ویسٹ انڈیز کے مشہور زمانہ کھلاڑی سر گیری سوبرز مہمان خصوصی ہونگے۔
ہوٹل میں گیس لیک، کھلاڑی محفوظ
پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ میں جنوبی افریقہ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو ہوٹل سے اس وقت حفاظت سے باہر نکالا گیا جب وہاں ممکنہ گیس لیک کی خبر سے کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
اظہر محمود کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض
عالمی کپ دو ہزار سات کے لئے آل راوئنڈر اظہر محمود کی پاکستانی ٹیم میں شمولیت کو لے کر شکوک و شبہات نے جنم لیا ہے۔
ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی دکھاوئنگا: محمد حفیظ
پاکستان کے افتتاحی بیٹسمین محمد حفیظ کو اپنی ذات پرپورا یقین ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز میں تیرہ مارچ سے شروع ہونے والے عالمی کپ 2007 میں بطور اوپنر بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرینگے۔
عالمی کپ 2007 کے امپائرز
عالمی کپ 2007 کے لئے جن امپائرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے ان میں پاکستان کے علیم ڈار اور رؤف بھی شامل ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ مگر.......
تیرہ مارچ سے شروع ہونے والے عالمی کرکٹ کپ میں پاکستانی ٹیم شعیب اختر اور محمد آصف کے بغیر ہی روانہ ہو گئی۔
شعیب اور آصف کو بھول جائیں
پاکستان کے سابق کپتان جاوید میانداد نے پاکستانی ٹیم کو مشورہ دیا ہے کہ وہ تیزرفتار باؤلر شعیب اختر اور محمد آصف پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے ورلڈ کپ پر توجہ دیں۔
عبدالرزاق آؤٹ ، اظہر محمود ان
آل راؤنڈر عبدالرزاق گھٹنے میں چوٹ کی وجہ سے ورلڈ کپ نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈنے اظہر محمود کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کیا ہے۔
ٹینس اسٹارراجر فیڈیرر کا نیا عالمی ریکارڈ
ٹینس کے نمبر ایک کھلاڑی Roger Federer نے سب سے زیادہ مدت تک نمبر ایک پوزیشن پر رہنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
شعیب اور آصف پر ڈوپ ٹیسٹ کی تلوار
پاکستانی کرکٹ حکام نے اس بات کو واضح کردیا ہے کہ اگر فاسٹ بولرز شعیب اختر اور محمد آصف کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت آتے ہیں تو وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والے عالمی کپ 2007 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
چیپل، ہیڈلی سیریزکے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو دس وکٹوں سے شکست
ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ نے فاسٹ بولر شین بانڈ کی بہترین بولنگ کی بدولت آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کو دو ملکی سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ میں دس وکٹوں سے عبرتناک شکست دے دی۔
فٹبال: پاکستان آلمپکس کوالیفائنگ راونڈ میں
پاکستانی فٹبال ٹیم نے انیس سو چوون کے بعد سے پہلی مرتبہ آلمپکس کوالیفائنگ راونڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
پاکستان کرکٹ: ریزرو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان
کرکٹ بورڈ نے عالمی کپ دو ہزار سات کے لئے جس پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں تین زخمی فاسٹ بولرز شعیب اختر‘ عمر گل اور محمد آصف شامل ہیں۔
کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے پاکستانی ٹیم کا اعلان
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ سے شروع ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کے لئے پندرہ رکنی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔
بھارت اور سری لنکا کی کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے ٹیموں کا اعلان
جنوبی افریقہ کی چوتھے ایک روزہ میچ میں دس وکٹوں سے شاندار کامیابی
کیپ ٹاؤ ن میں کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ کرکٹ میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقہ نے ایک آسان مقابلے کہ بعد پاکستان کو دس وکٹوں سے شکست دی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو 108 کا ہدف دیا جو انہوں نے 13.2 اوورز بغیر کسی نقصان کے پورا کیا ۔
ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین مارلَن سیمیلز پر سٹے بازی کا الزام
ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین مارلَن سیمیلز MARLON SAMUELSکا۔بھارت میں حال ہی میں کھیلی گئی وَن ڈے سیریز کے اختتام پر ناگپور پولیس کے ڈپٹی کمیشنر َامتیش کُمارنے SAMUELS پر یہ الزام عائد کیا کہ اُنہوں نے ناگپور میچ کے دوران ایک سٹے باز مونیکا چڈھا MONICA CHADDHA کو ایسی معلومات فراہم کیںجو سراسر ICC یعنی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ضابطہ اِخلاق کی خلاف ورزی ہیں۔
جنوبی افریقہ کےخلاف پاکستان کا اچھا کم بیک۔
جنوبی افریقہ میں بُدھ کے روز پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مُظاہرہ کرتے ہوئے میچ 141رنز سے اپنے نام کرلیا۔ یہ میچ شہر ڈربَن میں کھیلا گیا۔ پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی اَفریقہ نے پاکستان کو 164رنز سے عبرتناک شکست دی تھی۔لیکن سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے اچھا کَم بیک کیا۔فی الحال سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
آسٹریلین اوپن میں راجر فیڈرر اور سیرینا ولیمز کی کامیابی
اتوار 28 جنوری کو سوئٹزرلینڈ کے سٹار کھلاڑی راجر فیڈرر نے چلی کے فیرنانڈو گونزالیس کو آسانی سے شکست دے کر تیسری مرتبہ آسٹریلین اوپن کا خطاب حاصل کیا۔ یہ اُن کے شاندار کیریر کا دسواںGrand Slam ٹائٹل ہے۔ دوسری جانب خواتین سنگلز کے فائنل میں روسی کھلاڑی ماریا شاراپووا کو امریکی کھلاڑی سیرینا ولیمز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
انگلینڈ کے معروف فٹ بال کھلاڑی David Beckham کا ہسپانوی ٹیم کو الوداع کہنے کا فیصلہ
انگلینڈ کے فٹ بال سٹار اور قومی ٹیم کے سابق کپتان David Beckham نے اپنے کلب Real Madrid کو چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رواں سیزن کے اختتام پر وہ میجر لیگ ساکر سائیڈ LA GALAXY کی طرف کھیلیں گے۔
عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر کے ٹینس کھلاڑی روجر فیڈرر یونیسیف کے سفیر کے طور پر بھارت میں
اس سال ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے فاتح روجر فیڈرر نے کرممس کے موقع پر بچوں کی بہبود کے عالمی ادارے Unicef کے سفیر کے طور پر بھارت کے سونامی آفت سے متاثرہ کاڈالورے ضلع کا دورہ کیا اور وہاں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔
ایشین گیمز میں خواتین کے ہاکی مقابلے
دوہہ قطر میں جاری پندرہویں ایشیائی کھیلوں کے دوران پیر کے روز خواتین ہاکی کے مقابلوں میں چین نے ملائیشیا کی ٹیم کو چار ایک سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ ٹورنامنٹ میں یہ چین کی پانچویں فتح تھی۔
جرمن باکسر Axel Schulz کو شکست
38 سالہ جرمن باکسر Axel Schulz کو جرمن شہر Halle میں منعقدہ ایک مقابلے میں امریکی باکسر برائن مِنٹو کے ہاتھوں زبردست شکست اٹھانا پڑی ہے۔ چھٹے راؤنڈ میں ایک منٹ اور تیس سیکنڈز کے بعد شُلس ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی بنیاد پر یہ مقابلہ ہار گئے۔ سات سال کے وقفے کے بعد Schulz کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔
جرمن قومی فٹ بال لیگ میں شالکے 04 بدستور پہلے نمبر پر
ِSchalke 04 نام ہے، اُس جرمن ٹیم کا، جو جرمن قومی فٹ بال لیگ کے اِس سیزن میں جرمن چیمپئن بننے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔ جمعے کے روز اِس ٹیم نے حریف VfL Bochum کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا اور یوں اب تک کی مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے اپنی پہلی پوزیشن برقرار رکھی۔ اب تک شالکے کی ٹیم کی یہ مسلسل چوتھی فتح تھی۔
فٹ بال چیمپئنزلیگ
بدھ کے روز چیمپئنزلیگ کے مقابلوں میں جرمن ٹیم Bayer Munich کا Spartak Moscow کی ٹیم کے ساتھ ہونے والا مقابلہ، جسے 35 ہزار شائقین نے دیکھا، دو دو گول سے برابر رہا۔
ڈوپنگ کا مسئلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ
پاکستان میں قومی ٹیم کے دو فاسٹ باؤلرز شعیب اختر اور محمد آصف پر ڈوپنگ کے الزامات ابتدائی طور پر ثابت ہو جانے کے بعد کرکٹ کے بہت سے پاکستانی شائقین یہ سوال بھی پوچھ رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈوپنگ سے متعلق پالیسی ہے کیا؟
میشاعیل شوماخر کی ریٹائیرمنٹ، ایک تاریخ ساز عہد کی تکمیل
عہد حاضر کے مقبول ترین جرمن کھلاڑیوں میں سے ایک ، سات مرتبہ موٹر ریسنگ کے فارمولا ون مقابلوں کے عالمی چیمپئین بننے والے مشاعیل شوماخر 15 برس سے زائد عرصے پر محیط ایک تاریخ ساز کیرئیر کے اختتام پرساؤپاؤلو میں، برازیلین گراں پری میں شرکت کے بعد، جو امسالہ سیزن کی آخری دوڑ تھی، اتوار کے روز موٹر ریسنگ سے حتمی طور پر ریٹائیر ہو گئے۔
ایشیائی کھیلوں سے پہلے پاکستانی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ
ایشیائی کھیلوں کی بہتر تیاری کے لئے اسلام آباد میں پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم کاتربیتی کیمپ اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ دوسرا کیمپ کراچی میں یکم سے 30 نومبر تک منعقد ہوگا۔ ان مقابلوں کے لئے پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب تین دسمبر کو متوقع ہے۔
PCB کی طرف سے ڈوپنگ کے خلاف تحقیقاتی کمیٹی کا قیام
بھارت میں جاری دس ملکی ICC چیمپئینز ٹرافی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے سری لنکا کے خلاف کھیلے جانے والے اولین میچ سے ایک روز قبل پاکستانی کرکٹ کو ایک نئے بحران نے اس وقت اپنی لپیٹ میں لے لیا جب فاسٹ باؤلرز شعیب اختر اور محمد آصف کو ممنوعہ ادویات کے استعمال کے الزام میں قومی ٹیم سے خارج کرکے واپس وطن بھیج دیا گیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم ایک اور بحران سے دوچار
پاکستان کی کرکٹ ٹیم اِن دنوں ایک کے بعد دوسرے بحران سے دوچار ہو رہی ہے۔ بھارت میں آج کل دَس ملکی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کھیلا جا رہا ہے ، جس میں پاکستان اپنا پہلا میچ منگل 17 اکتوبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلنے والا ہے۔ تاہم میچ سے ایک ہی روز پہلے دو فاسٹ بالرز شعیب اختر اور محمد آصف کو ممنوعہ اَدویات کے استعمال کے الزامات کے بعد ٹورنامنٹ سے خارج کرتے ہوئے وطن واپس بھیج دیا گیا۔ دریں اثناء دونوں کھلاڑی ہوائی جہاز کے ذ
پاکستان کی قومی فٹ بال ٹیم کی اردن کے ہاتھوں شکست
فٹ بال کے 14 ویں ایشیا کپ مقابلوں کے گروپ C کے ایک کوالیفائنگ میچ میں ، جو لاہور کے ایک سٹیڈیم میں کھیلا گیا، اردن نے میزبان ملک کی قومی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز بھی مستعفی
بھارت میں ICC چیمپئینز ٹرافی شروع ہو چکی ہے اور پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم بھی وہاں پہنچ چکی ہے لیکن پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو درپیش بحرانی حالات ختم ہوتے نظر نہیں آتے۔ اس کی تازہ ترین مثال عباس زیدی کا استعفیٰ ہے۔
فن لینڈ میں کراٹے کی عالمی چیمپئین شپ میں پاکستان کی شرکت
فن لینڈ میں کراٹے کی 18 ویں عالمی چیمپئین شپ Tampere کے آئس سٹیڈیم میں اس ماہ کی 12 سے لے کر15 تاریخ تک منعقد ہو گی جس میں سو کے قریب ملکوں کے تقریباً ایک ہزار کھلاڑی حصہ لیں گے۔ ان میں پاکستان کی ایک چار رکنی ٹیم بھی شامل ہو گی۔
کھلاڑیوں میں گروہ بندی کا خاتمہ لازمی ہے، PHF کے صدر جمالی کا انٹرویو
جرمنی میں ہونے والے حالیہ ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کوئی زبردست کارکردگی نہ دکھا سکی اور بھارتی ٹیم کے لئے بھی اس ٹورنامنٹ کے نتائج کافی ناامید کردینے والے رہے۔ پاکستان میں ان دنوں، خاص کرآئندہ ایشیائی کھیلوں کے پیش منظر میں، قومی ہاکی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کی کوششوں سے متعلق ایک بڑی بحث جاری ہے۔
فارمولا وَن ڈرائیورز چیمپئن شپ
فارمولا وَن ڈرائیورز چیمپئن شپ میں اتوار کے روز شنگھائی کا گراں پری مقابلہ جرمنی کے مِشاعیل شوماخر نے جیت لیا۔ اِس طرح وہ مجموعی کارکردگی کے اعتبار سے پہلے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ اگرچہ اُن کے پوائنٹس کی تعداد اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والے ہسپانوی کھلاڑی فیرنانڈو الونسو ہی کی طرح 116 ہے لیکن شوماخر کی پوزیشن اِس لئے بہتر ہے کہ وہ رواں سیزن کے دوران الونسوکی 6 فتوحات کے برعکس سات گراں پری مقابلے جیتنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان میں سکواش کے کھیل کی ابتر صورت حال
چند برس پہلے تک دنیا میں سکواش کے کھیل کے حوالے سے یہ بات تقریباً یقینی سمجھی جاتی تھی کہ اس کھیل میں عالمی سطح پر اول نمبر کا کھلاڑی کوئی نہ کوئی پاکستانی ہو گا۔ آج یہ قابل فخر صورت حال ماضی کی ایک خوش کن داستان بن چکی ہے۔
پاکستانی خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کی کامیابی
پاکستان میں مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم تو کئی عشروں سے دنیا کی ایک بڑی اور مضبوط ٹیم سمجھی جاتی ہے جو کرکٹ ورلڈ کپ کی فاتح بھی رہ چکی ہے۔ لیکن پاکستان میں خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو قائم ہوئے ابھی صرف ڈیڑھ سال ہوا ہے۔ پھر بھی ہانگ کانگ کی خواتین کی کرکٹ ٹیم کے ایک حالیہ دورے کے دوران پاکستانی وومن کرکٹرز نے مہمان ٹیم کو واش آﺅٹ کرکے ثابت کردیا کہ کرکٹ کے کھیل میں پاکستانی خواتین سے بھی بڑی امیدیں وابستہ کی جاسکتی ہیں۔
جرمنی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ہاکی کا عالمی چیمپئن بن گیا
اتوار 17 ستمبر کی شام جرمن شہرMönchengladbach کے ہاکی پارک اسٹیڈیم میں ورلڈ ہاکی کپ کا فائنل بارہ ہزار پرجوش تماشائیوں کی موجودگی میں میزبان جرمنی اور اولمپک چیمپئن آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جرمن ٹیم نے یہ میچ 3 کے مقابلے میں 4 گول سے جیت لیا۔ اِس طرح جرمنی نے اپنے اُس عالمی اعزاز کا کامیاب دفاع کیا ہے، جو اُس نے چار سال پہلے ملائیشیا میں پہلی مرتبہ جیتا تھا۔
ورلڈ ہاکی کپ : آسٹریلیا فائنل میں
آج حسب توقع اولمپک چیمپئن آسٹریلیا نے جنوبی کوریا کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے دی اور جرمن شہر Mönchengladbach میں جاری ورلڈ ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔ فائنل میں آسٹریلیا کا مقابلہ جرمنی یا پھر اسپین کے ساتھ ہو گا، جن کے درمیان دوسرا سیمی فائنل جمعہ 15 ستمبر کی شب کھیلا جا رہا ہے۔
ورلڈ ہاکی کپ: 13 ستمبر کے میچ
جرمن شہر Mönchengladbach میں جاری ورلڈ ہاکی کپ کے دوران آج اسپین نے جاپان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی اور آسٹریلیا ہی کی طرح اِس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ اب گروپ A میں اسپین گیارہ پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔ آج کا اگلا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ : منگل 12 ستمبر کے میچ
جرمن شہر Mönchengladbach میں جاری ورلڈ ہاکی کپ کے دوران آج آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔ آج کے ایک اور میچ میں جاپان نے ارجنٹائن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔
ہاکی ورلڈ کپ : پیر 11 ستمبر کے میچ
پیر 11 ستمبر کو جرمن شہرMönchengladbach میں جاری عالمی ہاکی کپ کے ایک میچ میں جنوبی کوریا نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اِس طرح گروپ بی میں جنوبی کوریا ایک بار پھر پوائنٹس کے اعتبار سے سرِ فہرست آ گیا ہے۔ گروپ اے میں بدستور اسپین سرِ فہرست ہے، جس نے آج نیوزی لینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
پاکستان نے جاپان کو چار- صفر سے ہرا دیا
آج جرمن شہرMönchengladbach میں ہاکی ورلڈ کپ کے دوسرے روز پاکستان نے جاپان کو آسانی کے ساتھ صفر کے مقابلے میں چار گول سے ہرا دیا۔ اِس سے پہلے انگلینڈ نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی۔ کل پہلے روز بھی بھارت اِسی اسکور سے جرمنی سے ہار گیا تھا۔ اِس طرح بھارت کو مسلسل دو میچوں میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہاکی ورلڈ کپ کا آغاز
آج سے جرمن شہر Mönchengladbach میں ہاکی کا ورلڈ کپ شروع ہو گیا ہے۔ افتتاحی میچ میں میزبان جرمنی نے بھارت کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ یہ تیسرا گول کھیل ختم ہونے سے صرف 73 سیکنڈ پہلے جرمن کھلاڑی کرسٹوفر سیلر نے کیا۔ افتتاحی میچ کو دیکھنے کے لئے نو تعمیر شُدہ ہاکی پارک اسٹیڈیم میں ساڑھے آٹھ ہزار تماشائی موجود تھے۔
باسکٹ بال عالمی چیمپئن شپ
جاپان میں باسکٹ بال کی عالمی چیمپئن شپ کے ایک کوارٹر فائنل میں آج امریکہ نے جرمنی کو شکست دے دی۔ امریکہ نے زور دار مقابلے میں اپنا دباﺅ مسلسل برقرار رکھا۔ کھیل ختم ہونے پر امریکہ کے 77 پوانٹس تھے جبکہ جرمنی صرف 61 پوانٹس بنا سکا۔ امریکہ میں باسکٹ بال کی نیشنل لیگ کھیلنے والے جرمن کھلاڑی Dirk Nowitzki بھی اپنی ٹیم کو فتح دلوانے میں ناکام رہے۔ دوسرے مرحلے میں جرمن ٹیم نے افریقی ملک نائیجیریا کی ٹیم کو صرف ایک پوائنٹ سے شکس
ہالینڈ نے ہیمبرگ ماسٹرز ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
ورلڈ کپ سے پہلے آخری بڑے ہاکی ٹورنامنٹ ہیمبرگ ماسٹرز میں ہالینڈ کو فتح نصیب ہوئی ہے۔ اتوار 27 اگست کو اِس چار قومی ٹورنامنٹ کے آخری روز ہالینڈ نے عالمی چیمپئن جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ اتوار کے ایک اور میچ میں اسپین نے پاکستان کو دو کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔
ہاکی ٹورنامنٹ ہیمبرگ ماسٹرز
جرمن شہر ہیمبرگ میں جمعے کے روز سے چار ملکی ٹورنامنٹ ہیمبرگ ماسٹرز منعقد ہو رہا ہے۔ اِس میں آج ہفتے کو اسپین نے جرمنی کو دو کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی دے دی۔ کل جرمنی اپنا پہلا میچ بھی پاکستان سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گیا تھا۔ آج کا پہلا میچ پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان تھا، جس میں پاکستان کو چار کے مقابلے میں چھ گول سے شکست اُٹھانا پڑی۔
ہاکی ورلڈ کپ جرمنی میں
جرمنی میں فٹ بال ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد کے بعد اب 6 تا 17 ستمبر ہاکی کا ورلڈ کپ منعقد ہو رہا ہے۔ اِس ٹورنامنٹ میں میزبان جرمنی کے ساتھ ساتھ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں بھی شرکت کر رہی ہیں۔ اِس عالمی کپ کا میزبان شہرMönchengladbach ہے۔ یہ شہر جرمن صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کاحصہ ہے اور اِس کی آبادی تین لاکھ کے قریب ہے۔
باسکٹ بال کی عالمی چیمپیئن شپ
چاپان میں دنیا کے ایک انتہائی مقبُول کھیل باسکٹ بال کی عالمی چیمپیئن شپ جاری ہے۔ اِس کا آغار اُنیس اگست سے ہو چکا ہے۔ پہلی بار چو بیس ٹیمیں شریک ہیں وگرنہ پہلے زیادہ سے زیادہ سولہ ٹیمیں شریک ہو تی تھیں۔ چوبیس ٹیمیں چار گروپوں میں تقسیم ہیں۔ مسلمان ملکوں میں سے قطر اور تُرکی اِس ٹورنامنٹ میں شریک ہیں۔
سابق پاکستانی کرکٹر وسیم راجہ انتقال کر گئے
پاکستان کے سابق آل راﺅنڈر وسیم راجہ دِل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ اُن کی عمر 54 برس تھی۔ اُنہوں نے پاکستان کے لئے 57 ٹیسٹ میچ اور 54 وَن ڈے میچ کھیلے۔ بتایا گیا ہے کہ وہ بُدھ 23 اگست کو لندن میں ایک دوستانہ کلب میچ میں کھیل رہے تھے، جب دل کا دَورہ اُن کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 94
اگلا صفحہ