You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
کرکٹ ورلڈ کپ: انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں
کرکٹ ورلڈ کا پہلا میچ آج بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ یہ مقابلہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ہو رہا ہے، جہاں اسٹیڈیم جا کر میچ نہ دیکھ پانے والوں کے لئے بڑی اسکرینز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
ورلڈ کپ کرکٹ: شاندار افتتاحی تقریب
دسویں عالمی کپ کرکٹ مقابلوں کی رنگا رنگ اور دلفریب افتتاحی تقریب نے جنوبی ایشیائی ممالک میں کرکٹ کے مداحوں کے جذبوں کو جوان کر دیا ہے۔ یہ تقریب جعمرات کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقد ہوئی۔
شیر بنگلہ اسٹیڈیم، دو میزبان مقابلے کے لیے تیار
ورلڈ کپ کے دومیزبان بھارت اور بنگلہ دیش اس عالمی ایونٹ کے افتتاحی میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بھرپور تیاریاں کررہے ہیں۔
چیمپیئنز لیگ میں آرسنل کی فتح
فٹ بال چیمپیئنز لیگ میں پری کوارٹر راؤنڈ کے ایک میچ میں آرسنل کلب نے بارسلونا کو ہرا دیا ہے، جس نے کھیل کا اچھا آغاز کیا لیکن اختتام پر اسے دو ایک سے شکست کا سامنا رہا۔
چیمپیئنز لیگ: جرمن کلب شالکے کا اچھا کھیل
چیمپیئنز لیگ مقابلوں کے پہلے مرحلے میں جرمن کلب شالکے نے ویلنسیا کے خلاف میچ برابر کرکے دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ اب اس کلب کے کوارٹر فائنلز مقابلوں تک پہنچنے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔
ورلڈ کپ: کرکٹرز کے لیے پیسہ ہی پیسہ
17 فروری سے لے کر 2 اپریل تک کھیلے جانے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں اور کھلاڑیوں کے لیے اِس بار 8 ملین ڈالر کے ریکارڈ انعامات رکھے گئے ہیں۔ 2007ء کے کیریبین ورلڈ کپ کے مقابلے میں یہ رقم 3 ملین ڈالر زیادہ ہے۔
فٹ بال لیجنڈ رونالڈو آج ریٹائر ہو گئے
برازیل کے فٹ بال کے لیجنڈ کھلاڑی رونالڈو آج ریٹائر ہو گئے ہیں۔ انہوں نے برازیل کے دو مرتبہ ورلڈ چیمپئن بننے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ آج بھی ان کا شمار اِس کھیل میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کون جیتے گا ؟
الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے اور عالمی کپ شروع ہونے میں چند ہی روز باقی رہ گئے ہیں۔ سابق پاکستانی کپتان عمران خان کے مطابق سری لنکا اور بھارت فیورٹ ٹیمیں ہیں جبکہ ورلڈ کپ پاکستان بھی جیت سکتا ہے۔
بنڈس لیگا کا بائیسواں میچ ڈے مکمل
بنڈس لیگا کے بائیسویں میچ ڈے کے دوسرے اور آخری دن کھیلے گئے میچوں میں فرسٹ ایف سی کولون نے ایف سی وی مائنز 06 کو دو چار سے ہرا دیا جبکہ ایس وی ویردر بریمن اور ہینوور 96 کے مابین کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
بنڈس لیگا، بائیسواں میچ ڈے
فیڈرل جرمن فٹ بال لیگ یعنی بنڈس لیگا کے بائیسویں میچ ڈے کے دوران بائرن میونخ اور بائر لیورکوزن اپنے اپنے میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر کی ٹیم بوروسیا ڈورٹمنڈ کے قریب آ گئی ہیں۔
ہمیں کم تر نہ سمجھیں، آفریدی کا انتباہ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ میں اپنی حریف ٹیموں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ان کی ٹیم کو کم تر نہ سمجھیں۔ ان کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ اسکینڈل کے بعد ان کے کھلاڑی نئے دَور میں داخل ہو چکے ہیں۔
ٹینس میں بھی میچ فکسنگ کی افواہیں
دنیا کے مہنگے ترین کھیلوں میں شمار کیے جانے والے کھیل ٹینس میں بھی اب میچ فکسنگ کی افواہیں گرم ہوتی جا رہی ہیں۔ اس کھیل کی ساکھ کو بچانے کے لیے ٹینس انٹیگریٹی یونٹ نے اپنی کوششیں تیز کردی ہیں۔
کرکٹ ورلڈ کپ میں کھلاڑیوں کی پارٹنرز کے ’رنگ‘
کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں چند ہی دن باقی ہیں۔ اس بات کا چرچا بھی ہے کہ ورلڈ کپ میں ایکشن صرف کھیل کے میدان تک ہی محدود نہیں ہو گا، بلکہ اسٹار کرکٹرز کی بیویاں اور گرل فرینڈز بھی اس ٹورنامنٹ میں رنگ بھریں گی۔
پاکستان میں کرکٹ کا ’’بخار‘‘
پاکستان میں جاری سیاسی و اقتصادی بحران اور دہشت گردی کی حالیہ وارداتوں کے باوجود ملک میں کرکٹ ورلڈ کپ کے حوالے بہت سی سرگرمیاں دیکھنے میں آرہی ہیں۔ کرکٹ کے شائقین میں کرکٹ کا بخار تیزی سے بڑھ رہا ہے۔
جرمنی اور اٹلی کا دوستانہ میچ برابر رہا
جرمنی اور اٹلی کے درمیان دوستانہ فٹ بال میچ بلا نتیجہ رہا ہے۔ میزبان ٹیم اطالوی ٹیم کے خلاف گزشتہ پندرہ برس کی پہلی فتح کے موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکی اور یہ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا۔
سلمان بٹ کی مہارت اب ٹی وی کے لیے
آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ اب ٹیلی وژن ایکسپرٹ بن گئے ہیں۔ وہ ورلڈ کپ کے دوران ایک پرائیویٹ پاکستانی ٹیلی وژن پر بطور ماہر تبصرہ کریں گے۔
فٹبال کی سپر پاورز کے دوستانہ مقابلے
دنیائے فٹبال کی کئی سرفہرست ٹیمیں آج ایک دوسرے کے خلاف دوستانہ مقابلہ کر رہی ہیں، جس سے عالمی کپ کے کوارٹر فائنل جیسا ماحول پیدا ہوا ہے۔
برطانوی اخبار خفیہ عکسبندی پر معافی مانگے، یاسر حمید
چند ماہ قبل اخبار ’دی نیوز آف دی ورلڈ‘ کے ایک رپورٹر نے یاسر حمید کوبتائے بغیر ان سے کی گئی گفتگو خفیہ کیمرے کی مدد سے عکسبند کی تھی۔ اس رپورٹر نے اپنے آپ کو ایک ممکنہ اسپانسر ظاہر کیا تھا۔
ورلڈ کپ ایک نادر موقع ہے: وقار یونس
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کھلاڑیوں پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی کپ کے دوران بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں تاکہ سپاٹ فکنسگ کے نتیجے میں قوم کے وقار کو جو نقصان پہنچا ہے، اس کا ازالہ ہو سکے۔
'اسپاٹ فکسنگ سزائیں: 'ذمہ دار پاکستان کرکٹ بورڈ
اسپاٹ فکسنگ کی پاداش میں تین کرکٹرز کے خلاف کارروائی کو پاکستان میں حیران کن طور پر کسی روایتی واویلے کے بغیر تسلیم کر لیا گیا ہے۔
بھارتی بلّوں پر بین الاقوامی اشتہارات: کام سے زیادہ نام اہم
19 فروری کو ہونے والے عالمی کپ میں جہاں بھارتی کاریگروں کے تّیار کردہ بلّوں اور گیندوں کی بے پناہ مانگ ہے وہیں عالمگیریت کے اس دورمیں بین الاقوامی کمپنیوں کا ٹھّپہ اصل کاریگروں کے نام کے مقابلے میں زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
بھارت کا ایڈن گارڈن گراؤنڈ فیصلے کا منتظر
کرکٹ ورلڈ کپ 2011ء کے تین میچوں کے انعقاد کے لیے کولکتہ کے ایڈن گارڈن گراؤنڈ کا معائنہ آج ہو رہا ہے۔ 27 فروری کو بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ اس گراؤنڈ میں نہ کرانے کا فیصلہ پہلے ہی ہو چکا ہے۔
ہیمبرگ اور سینٹ پاؤلی کا میچ بارش کی نذر
جرمن فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے اکیسویں میچ ڈے میں ہیمبرگ اور سینٹ پاؤلی کے درمیان میچ بارش کے باعث نہیں ہو سکا۔ اس کے لیے نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
پرتھ: آسٹریلیا کی ایک اور جیت
سات ایک روزہ میچوں کی سیریز میں کھیلے گئے آخری میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 57 رنز سے شکست دے کر یہ سیریز ایک کے مقابلے میں چھ سے اپنے نام کر لی ہے۔
سزا یافتہ پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، لوگارٹ
انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو ہارون لوگارٹ کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر پر ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
ڈورٹمنڈ میچ نہ جیت سکی، پوزیشن پھر بھی مستحکم
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا اکیسواں میچ ڈے جاری ہے۔ نمبر ایک ٹیم ڈورٹمنڈ گو کے اس میچ ڈے میں کامیاب نہیں ہو سکی، تاہم پوائنٹس ٹیبل پر اس کی سبقت بدستور برقرار ہے۔
پاکستانی کھلاڑیوں پر پابندیاں عائد
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ ، محمد آصف اور محمد عامر کو قصور وار پاتے ہوئے ان پر بالترتیب دس، سات اور پانچ سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔
آک لینڈ میں شکست لیکن سیریز پاکستان کے نام
نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے سلسلے میں کھیلے گئے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ستاون رنز سے شکست دے دی ہے۔ 312 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 254 پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
اسپاٹ فکسنگ کے الزامات: ’پاکستانی کھلاڑی قصور وار‘
برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے تین پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، بولر محمد آصف اور محمد عامر پر ایک میچ کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی ہے۔
’جرمن فٹ بالروں کو مالی مسائل کا سامنا‘
جرمنی میں فٹبالروں کی ایک یونین نے خبردار کیا ہے کہ کھیل کے باعث جواں سال کھلاڑی تعلیم ادھوری چھوڑ دیتے ہیں، جس کے باعث ہر پانچ میں سے کم از کم ایک کھلاڑی کو کیریئر کے خاتمے پر مالی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ، پاکستانی کرکٹرز قصور وار
برطانیہ میں تین پاکستانی کرکٹرز کو اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں قصور وار قرار دے دیا گیا ہے۔ کمیشن نے مظہر مجید پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔
پاکستان ون ڈے سیریز بھی جیت گیا، دورہء نیوزی لینڈ کامیاب
پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچویں ایک روزہ میچ میں41 رنز سے شکست دے کر یہ سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ نومبر2008ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان نے کسی ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
ہیملٹن: نیوزی لینڈ کے لیے 269 کا ہدف
پانچویں ایک روزہ میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے، جس میں احمد شہزاد کے 115 رنز نمایاں رہے۔
ہسپانوی فارورڈ فرنانڈو ٹورس اب چیلسی میں
برطانیہ میں فٹ بال کھلاڑیوں کی کسی ایک کلب سے دوسرے کلب میں منتقلی کے لیے ادائیگی کا ریکارڈ پیر کے روز دو مرتبہ ٹوٹا جبکہ لیور پول نے 50 ملین پاؤنڈ کے عوض ٹورس کو چیلسی کو فروخت کیا اور نیوکاسل یونائیٹڈ سےکیرول کو خریدا۔
پاکستان نے چوتھا ون ڈے بھی جیت لیا
نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میزبان ٹیم کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میں دو وکٹ سے شکست دے دی ہے۔ چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو اب دو ایک سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔
نیپئر: پاکستان کے لیے263 رنز کا ہدف
نیوزی لینڈ نے سیریز کے چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 263 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔ میزبان ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر دو سو باسٹھ رنز بنائے۔
کم کلائسٹرز ورلڈ رینکنگ میں ایک درجہ اوپر
آسٹریلین اوپن میں فتح حاصل کرنے والی کم کلائسٹرز وومن ٹینس رینکنگ میں نمبر تین سے اب نمبر دو پر آ گئی ہیں۔ کم کلائسٹرز نے آسٹریلین اوپن کا فائنل جیتنے کے بعد کہا تھا کہ شاید 2011ء ٹینس کی دنیا میں ان کا آخری سال ہو۔
ورلڈ کپ میں پاکستان کا کپتان کون ؟
اس سوال پرجتنے منہ اتنی ہی باتیں۔ ملکی اخبارات اور ٹیلی ویژن پر اسی ضمن میں مسلسل رائے شماری ہو رہی ہے۔ سٹے باز بھی متحرک ہیں اور اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لئے شاہد آفریدی کے ساتھ معاہدے کرنے والی ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ بدستور نمبر وَن
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے 20 ویں میچ ڈے کے دوران کل نو میچ کھیلے گئے۔ ڈروٹمنڈ پوائنٹس ٹیبل پر بدستور پہلے نمبر ہے جبکہ ریکارڈ چیمپئن بائرن میونخ تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔
ورلڈ کپ کے دوران بھکاریوں کو ’غائب‘ کرنے کا منصوبہ
کرکٹ کے عالمی مقابلوں کا میلہ سجنے میں کچھ ہی دن رہ گئے ہیں جبکہ میزبان ممالک بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش خود کو بہترین میزبان ثابت کرنے کی کوششوں میں جُتے ہوئے ہیں۔
آسٹریلین اوپن مردوں کا فائنل نوواک جوکووچ کے نام
آسٹریلین اوپن کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانوی کھلاڑی اینڈی مرے کو شکست دے کر سال 2011ء کا پہلا گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا ہے۔
اینڈے مرے اور جوکووچ آسٹریلین اوپن کے فائنل میں
ٹینس کی دنیا کے سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں مردوں کا فائنل آج کھیلا جا رہا ہے۔ اس سے قبل بیلجیئم کی سپر ’ماما‘ کم کلائسٹرز نےخواتین کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کی۔
جاپان نے ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا
دوحہ میں منعقدہ ایشیا کپ مقابلوں میں فٹ بال کے فائنل میں جاپان نے آسٹریلیا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جاپانی ٹیم اس ایونٹ کی تاریخ کی کامیاب ترین ٹیم بھی بن گئی ہے۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ پھر کامیابی کی پٹری پر
جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے 20 ویں میچ ڈے میں ہفتے کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں ڈورٹمنڈ نے وولفس برگ کو صفر کے مقابلے میں تین گول کے واضح فرق سے شکست دے دی۔
ایشیا کپ کا فائنل جاپان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری
دوہا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل جاپان اورآسٹریلیا کے درمیان ہاف ٹائم تک برابر ہے۔
تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان فاتح
نیوزی لینڈ میں جاری چھ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان نے میزبان نیوزی لینڈ کو 43 رنز سے ہرادیا ہے۔ پاکستان کی اس فتح کے بعد سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی ہے۔
پہلے سست رفتاری پھر طوفانی رفتار، پاکستانی ٹیم کے 293 رنز کی کہانی
کرائس چرچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جاری تیسرے ایک روز ہ میچ میں پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں 293 رنز بنا سکی۔ اس اسکور میں محمد حفیظ کی سنچری بھی شامل ہے۔
عامر کیس کی رپورٹ آئی سی سی کے حوالے
پاکستان کرکٹ بورڈ’ پی سی بی‘ نے فاسٹ بالر محمد عامر پر پابندی لگائے جانے کے باوجود کرکٹ کھیلنے کے واقعے کی تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ عالمی کرکٹ کونسل نے پی سی بی سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کی تھی۔
اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے
برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو سیمی فائنل میں ڈیوڈ فیرر کو ہرایا ہے۔ فائنل میں اب ان کا سامنا نوواک جوکووچ سے ہوگا۔
راجر فیڈرر کی شکست، آسٹریلین اوپن سےباہر
آسٹریلین اوپن کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست سے دوچار کرنے کے بعد فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 60
اگلا صفحہ