You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
بنڈس لیگا 25واں میچ ڈے مکمل، ڈورٹمنڈ بدستور پہلے نمبر پر
بنڈس لیگا یعنی جرمن فیڈرل فٹ بال لیگ کے25 ویں میچ ڈے کے تیسرے اور آخری دن ویردر بریمن نے فرائی برگ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے جبکہ مائنز نے ہیمبرگ کو دو کے مقابلے میں چار سے ہرا دیا ہے۔
ورلڈ کپ: بھارت گروپ اے میں نمبر ون
ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اتوار کو کھیلے گئے میچز میں بھارت نے آئرلینڈ کو جبکہ انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دی۔ اس جیت کے بعد بھارتی ٹیم گروپ بی میں تین میچز کھیل کر پانچ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست آگئی ہے۔
کرکٹ کے شائقین کی نظریں بھارت اور آئرلینڈ کے میچ پر
کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ بی کے میچوں میں آج بھارتی ٹیم آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گی۔ ماہرین کے مطابق انگلینڈ کے خلاف اپ سیٹ کرنے والی آئرلینڈ کی ٹیم بھارت کو مشکلات کا شکار کر سکتی ہے۔
ڈورٹمنڈ کی ٹیم بہت آگے نکل گئی
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا میں اس ہفتے کی جیت سے ڈورٹمنڈ کی ٹیم کی پوزیشن انتہائی مضبوط ہو گئی، جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر کی ٹیم لیورکوزن بھی اس سے بہت پیچھے رہ گئی ہے۔
آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف میچ بے نتیجہ
کرکٹ ورلڈ کپ کے گروپ اے کا ہفتہ کے روز کولمبو میں آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے بے نتیجہ ہی ختم ہو گیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
آسٹریلیا کے خلاف تین اسپنرز ’میدان میں‘، سنگاکارا
کرکٹ ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنے اہم گروپ میچ کے لیے تین اسپنرز کو میدان میں اتار سکتی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ آج سری لنکا کے پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ: بنگلہ دیش کی ناقابل یقین شکست
کرکٹ کے عالمی مقابلوں میں نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز نے اپنے اپنے میچوں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے دونوں ٹیموں کو پوائٹس کے علاوہ رن ریٹ کو بہتر کرنے کا موقع بھی ملا ہے۔
گزشتہ عالمی کپ میں آئرلینڈ سے ہوئی شکست کی یاد تازہ ہو گئی، آفریدی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے تسلیم کیا ہے کہ گزشتہ روز کینیڈا جیسی کمزور ٹیم نے ایک موقع پر تو انہیں 2007ء کے عالمی کپ مقابلوں میں آئرلینڈ کے ہاتھوں ہوئی عبرتناک شکست جیسی صورتحال سے خوفزدہ کردیا تھا۔
شالکے کی ٹیم جرمن کپ کے فائنل میں
جرمن فٹ بال کلب شالکے کے ہسپانوی فارورڈ کھلاڑی راؤل نے مضبوط حریف بائرن میونخ کے خلاف میچ میں نتیجہ خیز گول کر کے اپنی ٹیم کو جرمن کپ کے فائنل میں پہنچا دیا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان کا کینیڈا سے مقابلہ آج
عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم آج کینیڈا کا مقابلہ کرے گی۔ بظاہر اس مقابلے کے یک طرفہ ہونے کا قوی امکان موجود ہے۔
ورلڈ کپ: آئرلینڈ کے ہاتھوں انگلینڈ کو تاریخی شکست
کرکٹ کے عالمی مقابلوں کے سلسلے میں آئرلینڈ نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے روایتی حریف انگلینڈ کو عبرتناک شکست سے دوچار کردیا ہے۔ بنگلور کے چناسوامی میدان پر آئرش ٹیم نے اپنی فتح کے لیے 328 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف حاصل کر لیا۔
ورلڈ کپ فکسنگ سے پاک ہے، وقار یونس
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے زور دیا ہے کہ عالمی کپ کرکٹ کے دوران کھیلے گئے تمام میچز فکسنگ سے پاک ہیں، اس لیے سٹے یا جوئے بازی کی بحث کو ختم کر دینا چاہیے۔
میچ فکسنگ کے الزامات پر سری لنکا ناراض
سری لنکا کے کرکٹ حکام نے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران پاکستان سے ہارنے والی اپنی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے خلاف سامنے آنے والے میچ فکسنگ کے الزامات پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
ملنگا نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں
پاکستان کے خلاف اہم میچ نہ کھیل سکنے والے سری لنکن بولر لاستھ ملنگا نے کینیا کے خلاف ایک ہیٹ ٹرک سمیت کل چھ وکٹیں حاصل کر کے مخالف ٹیموں کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔
کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کی پریشانی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم کی سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ کہیں عالمی کپ کے دوران ٹیم کے کھلاڑی ان فِٹ نہ ہو جائیں۔
پاکستان میں کرکٹ مصنوعات کی خریداری زوروں پر
پاکستان میں کرکٹ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ گلیوں، بازاروں، محلوں اور میدانوں میں ہر جگہ کرکٹ کھیلی اور دیکھی جا رہی ہے۔ اس صورتحال نے پاکستان میں دم توڑتی ہوئی کھیلوں کا سامان بنانے والی صنعت کو نئی زندگی عطا کی ہے۔
ملنگا کی واپسی، کینیا کے لیے پریشانی کا پیش خیمہ
سری لنکا کے کوچ نے امید ظاہر کی ہے کہ آج منگل کو عالمی کپ کے کینیا کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں سری لنکا کی ٹیم میں فاسٹ بولر لاسِتھ ملنگا بھی شامل ہوں گے۔
’کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان بھی فیورٹ ہے‘
کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے پاکستانی ٹیم کو کوئی بھی خاطر میں نہیں لا رہا تھا، تاہم سری لنکا کے خلاف صرف گیارہ رنز کی کامیابی کے بعد بڑے بڑے پنڈت پاکستان کو ایونٹ کی فیورٹ ٹیموں میں شمار کرنے لگے ہیں۔
بھارتی ٹیم ملکی میڈیا کی تنقید کی زد میں
کرکٹ کا رواں عالمی کپ جیتنے کے لیے فیورٹ سمجھی جانی والی بھارتی ٹیم اتوار کو انگلینڈ سے نہیں جیت سکی اور اب اسی وجہ سے ملکی میڈیا اور عوام کی تنقید کی زد میں آ گئی ہے۔
بنڈس لیگا کا 24 واں میچ ڈے مکمل
جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بُنڈس لیگا کا 24 واں میچ ڈے مکمل ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز نسبتاﹰ کمزور ٹیم ویدر بریمن حیران کن طور پر دوسری پوزیشن پر موجود ٹیم لیورکوزن کے ساتھ میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
اعصاب شکن مقابلے کے بعد انگلینڈاور بھارت کا مقابلہ برابر
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم معرکے میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد میچ کا نتیجہ برابری کی صورت میں نکلا۔ یہ مقابلہ آخری اوور کی آخری گیند تک گیا۔
ڈورٹمنڈ بنڈس لیگا شیلڈ کے ایک قدم مزید قریب
جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے سلسلے میں ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک اہم میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے۔
سہواگ چل گیا تو انگلینڈ کی خیر نہیں: دھونی کی 'دھمکی'
بھارتی کپتان مہیندرا سنگھ دھونی کے مطابق اوپننگ بیٹسمین وریندر سہواگ آج اتوار کے روز انگلینڈ کے خلاف میچ میں شریک ہوں گے۔ سہواگ کو جمعہ کے دن پریکٹس کے دوران پسلیوں پر چوٹ لگ گئی تھی۔
سنسی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کی فتح
عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو 11 رنز سے شکست دے دی۔ یہ مقابلہ آخری اوور کی آخری گیند تک گیا۔ اس جیت میں کپتان شاہد آفریدی اور ان کے نائب مصباح الحق نمایاں رہے۔
عالمی کپ مقابلے، بنگلہ دیش کی پہلی کامیابی
عالمی کپ مقابلوں کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں بنگلہ دیش نے آئر لینڈ کو ستائیس رنز سے شکست دے دی ہے۔ 206 کے تعاقب میں آئر لینڈ کی تمام ٹیم 178 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
بنڈس لیگا، وولفس برگ کی جیت
بنڈس لیگا یعنی جرمن فٹ بال لیگ کے چوبیسویں میچ ڈے کے پہلے دن کھیلے گئے واحد میچ میں وی ایف ایل وولفس برگ نے بوروسیا مؤنشن گلاڈ باخ کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی ہے۔
آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو پچھاڑ دیا
بھارتی شہر ناگپور میں جمعہ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ کھیلا گیا۔ عالمی کپ کے اس آٹھویں میچ میں آسٹریلیا نے آسانی سے نیوزی لینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔
کامن ویلتھ گیمز میں مبینہ بدعنوانی: سریش کلماڈی بول پڑے
بھارت میں منعقد ہوئی کامن ویلتھ گیمز کی انتظامی کمیٹی کے منتظم اعلیٰ سریش کلماڈی نے کہا ہے کہ کھیلوں کے دوران مبینہ بدعنوانیوں کی تحقیقات جانبدارطریقے سے ہوئیں ہیں۔
عالمی کپ مقابلے: جنوبی افریقہ کی جیت
عالمی کپ کرکٹ سن 2011ء کے سلسلے میں کھیلے گئے گروپ بی کے ایک میچ میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
چیمپئنز لیگ کے سنسنی خیز مقابلے میں بائرن میونخ کی جیت
چیمپئنز لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں جرمن کلب بائرن میونخ نے دفاعی چیمپئن اطالوی کلب انٹر میلان کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ کا فائنل: ٹکٹ کے لیے کروڑوں بیتاب
کرکٹ کے شوقین کروڑوں آن لائن صارفین نے ورلڈ کپ کا فائنل دیکھنے کی جستجو میں ٹکٹیں تقسیم کرنے کے غرض سے قائم کی گئی ویب سائٹ ہی کو کریش کر ڈالا ہے۔
آفریدی کی بوم بوم بالنگ، پاکستان کی 205 رنز سے کامیابی
پاکستان نے عالمی کپ کے اپنے پہلے میچ کینیا کو 205 رنز سے شکست دے دی ہے۔ کپتان آفریدی نے پانچ وکٹیں لیں۔کینیا صرف 112 رنز بنا سکی۔
کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان نےکینیا کو318 رنز کا ہدف دے دیا
پاکستان نے عالمی کپ میں اپنے پہلے میچ میں کینیا کو 318 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستان کی سست ابتداء کے بعد چارکھلاڑیوں کی نصف سنچریوں اور اضافی رنز کی بدولت ٹیم یہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوئی۔
پاکستان کا وقار بلند کریں گے، شاہد آفریدی
پاکستان کی ٹیم آج کرکٹ کے عالمی کپ میں اپنا پہلا میچ کینیا کے خلاف کھیل رہی ہے۔ کپتان شاہد آفریدی کے بقول ماضی میں تنازعات، الزامات اور مسائل میں گھری پاکستانی ٹیم اب ورلڈ چیمپئن بننے کے لیے پر عزم ہے۔
کرکٹ ورلڈ کپ: پاکستان اور کینیا مدمقابل
کرکٹ ورلڈ کپ کا چھٹا میچ آج گروپ اے کی ٹیموں پاکستان اور کینیا کے درمیان سری لنکا کے شہر ہمبن توتا میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے اس میچ میں جیت کی اُمید ظاہر کی ہے۔
ورلڈ کپ کرکٹ 2011ء
کرکٹ ورلڈ کپ: ہالینڈ اور انگلینڈ مدِ مقابل
کرکٹ ورلڈ کپ کا پانچواں میچ آج بھارتی شہر ناگپور میں کھیلا جارہا ہے۔ اس میچ میں گروپ بی کی ٹیمیں ہالینڈ اور انگلینڈ مدمقابل ہیں۔
بحرین گراں پری منسوخ کر دی گئی
بحرین میں سیاسی بحران اور حکومت مخالف مظاہروں کے تناظر میں فارمولا وَن ریس منسوخ کر دی گئی ہے۔ بحرین گراں پری آئندہ ماہ کے دوسرے ہفتے کے لیے شیڈول تھی۔
عالمی کپ کرکٹ، آسٹریلیا نے زمبابوے کو ہرا دیا
ورلڈ کپ کرکٹ کے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے زمبابوے کو 91 رنز سے شکست دے دی ہے۔ 263 کے تعاقب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 46.2 اوورز میں 171 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
عالمی کپ کرکٹ کا فائنل، ٹکٹوں کی فروخت پر عوام ناراض
بھارت میں عالمی کپ کی انتظامی کمیٹی کے اس اعلان کے بعد کہ فائنل میچ کی صرف چار ہزار ٹکٹیں براہ راست فروخت کی جائیں گی، بھارتی عوام نے اپنے سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔
عالمی کپ کرکٹ ، پاکستان پہلے معرکے کے لیے تیار
عالمی کپ سن 2011ء کے مقابلوں کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ کینیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑی پرامید ہیں کہ اس مرتبہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔
’کرکٹ اگر دھرم تو سچن بھگوان‘
سچن رامیش تندولکر کرکٹ کے عالمی کپ مقابلوں میں بھارتی ٹیم کی جیت میں ترّپ کا پتہ ثابت ہو سکتے ہیں۔ ناقدین کے مطابق سچن تندولکر کا یہ آخری ورلڈ ہو گا۔
بنڈس لیگا میں موئنشن گلاڈ باخ کی جیت
جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا میں مشکلات میں گھری موئنشن گلاڈ باخ کی ٹیم نے بالآخر نئے کوچ کی بدولت ایک اہم میچ میں شالکے کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا ہے۔
جاوید میانداد کی سچن تندولکر کو مبارکباد
پاکستان کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے لیجنڈ بھارتی بلے باز سچن تندولکر کو عالمی کپ کے چھ مقابلوں میں حصہ لینے کا ریکارڈ برابر کرنے پر مبارکباد دی ہے۔
بحرین گراں پری، فیصلہ کراؤن پرنس کے ہاتھ میں
فارمولا ون کے سربراہ بیرنی ایکیلسٹن نے کہا ہے کہ اگر بحرین میں حکومت مخالف مظاہرے جاری رہتے ہیں، تو بحرین گراں پری کو مؤخر کیا جا سکتا ہے۔
عالمی کپ کرکٹ: نیوزی لینڈ اور سری لنکا کامیاب
عالمی کپ کرکٹ مقابلوں کے دوسرے میچ میں ایک یک طرفہ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ نے کینیا کو دس وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ کینیا کی ٹیم 23.5 اوورز میں 69 پر ہی آؤٹ ہو گئی جبکہ نیوزی لینڈ نے یہ ہدف آٹھ اوورز میں ہی عبور کر لیا۔
کرکٹ ورلڈ کپ: اتوار کے معرکے
کرکٹ ورلڈ کپ میں اتوار کو دو میچ کھیلے جا رہے ہیں۔ پہلا مقابلہ کینیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان بھارتی شہر چنائی میں جاری ہے جبکہ دوسرا میچ سری لنکا اور کینیڈا کے درمیان ہمبن توتا میں کھیلا جا رہا ہے۔
ڈورٹمنڈ کے لیے کوئی مقابل نہیں دُور تک
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا میں ڈورٹمنڈ کلب کی پوزیشن مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جاری ہے۔ اس چیمپئن شپ کے تیئیسویں میچ ڈے میں اب ڈورٹمنڈ نے سینٹ پاؤلی کو شکست دی ہے۔
ورلڈ کپ کرکٹ کا افتتاحی میچ، بھارت کی فتح
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں کھیلے گئے کرکٹ ورلڈ کپ سن2011ء کے افتتاحی میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کو ستاسی رنز سے شکست دے دی ہے۔ 371 کے تعاقب میں بنگلہ دیشی ٹیم 283 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ سے کرکٹ عالمی میلے کا آغاز
آج ہفتے کے روز بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان ڈھاکہ کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے ایک روزہ بین الاقوامی میچ کے ساتھ ہی کرکٹ کے عالمی مقابلوں کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا ہے۔ یہ مقابلے چھ ہفتوں تک جاری رہیں گے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 59
اگلا صفحہ