You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
آسٹریلیا نے اذلان شاہ کپ جیت لیا
آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا کر سلطان اذلان شاہ کپ جیت لیا ہے۔ ٹورنامنٹ کے اس بیسویں ایڈیشن میں آسٹریلیا کو تین دو سے فتح حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان کے شکیل عباسی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔
پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز: پہلے ٹیسٹ کا تیسرا روز
تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے اسی رنز اسکور کر لیے تھے۔ جیت کے لیے اسے ایک سو انتالیس رنز کی ضرورت ہے۔
سابق پاکستانی اسپنر، سٹے بازی کے الزام میں گرفتار
پاکستانی شہر لاہور میں پولیس نے سابق ٹسیٹ اسپنر اکرم رضا کو بھارتی پریمیئر لیگ کے میچوں پر سٹہ کھیلنے کے الزام میں اتوار کے روز حراست میں لے لیا ہے۔ ان کے ساتھ دیگر چھ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ نے فرینکفرٹ کو پہلے درجے سے باہر کر دیا
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 34 ویں میچ ڈے کے ایک میچ میں سیزن کی چیمپیئن ڈورٹمنڈ نے فرینکفرٹ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر لیگ کے پہلے درجے سے بے دخل کر دیا ہے۔
بنڈس لیگا: سیزن کا آخری دن
آج ہفتے کا دن بنڈس لیگا یا جرمن فٹ بال لیگ کے موجودہ سیزن کا آخری دن ہے۔
گیانا ٹیسٹ کا پہلا دن: ویسٹ انڈیز کے نووکٹوں کے نقصان پر209 رنز
پاکستان کے خلاف گیانا ٹیسٹ کے پہلے روز کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے۔ پاکستانی اسپنرز کی بولنگ کی وجہ سے ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے پاس تاریخ رقم کرنے کا موقع
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج سے گیانا میں پہلے ٹیسٹ میچ میں مد مقابل ہوں گی۔ دو ٹیسٹ میچوں کی اس سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کے مقابلے میں پاکستانی ٹیم مضبوط خیال کی جا رہی ہے۔
ہسپانوی لیگ بارسلونا نے جیت لی
لیوانتا کے ساتھ میچ ڈرا کرنے کے بعد ہسپانوی فٹ بال کلب ایف سی بارسلونا نے اسپینش لیگ اپنے نام کر لی ہے۔
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ ، پاکستان اور بھارت مد مقابل
بیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کے مقابلوں میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے۔ ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جاری اس ٹورنامنٹ کے اگلے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے لیے دونوں ممالک کے لیے یہ میچ انتہائی اہم ہے۔
ایبٹ آباد میں ایک روزہ میچ کے انعقاد کا اعلان
افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں ایک ون ڈے میچ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ میچ 29 مئی کو کھیلا جائے گا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کریں گے، اظہر علی
پاکستانی کرکٹ ٹیم کےجواں سال بیٹسمین اظہر علی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ ان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کرے گی۔
تنقیدی بیان پر آفریدی سے جواب طلبی
شاہد آفریدی کا حالیہ بیان پاکستان کرکٹ بورڈ کو ناگوار گزرا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان کے بیانات کو ضابطہء اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے شاہد آفریدی سے وضاحت طلب کر لی ہے۔
میڈرڈ اوپن: ڈوکووچ نے نادال کو فائنل میں ہرا دیا
سرب کھلاٹی نوواک ڈوکووچ نے ٹینس کے موقر مقابلے میڈرڈ اوپن میں عالمی نمبر ایک رافائل نادال کو شکست دے دی ہے۔
ترک گراں پری: فیٹل کی ایک اور جیت
جرمنی کے 23 سالہ نوجوان ڈرائیور سباستیان فیٹل نے رواں سیزن کی تیسری ریس جیت کر ڈرائیور چیمپیئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی سبقت مزید مستحکم کرلی ہے۔ وہ دفاعی چیمپیئن بھی ہیں۔
سینٹ پاؤلی بنڈس لیگا کے پہلے درجے سے نکل گئی
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے رواں سیزن کے 33ویں میچ ڈے میں بائرن میونخ نے سینٹ پاؤلی کوایک کے مقابلے میں آٹھ گول سے ہرا دیا ہے۔ اس شکست کے ساتھ سینٹ پاؤلی، لیگ کے پہلے درجے سے دوسرے درجے میں چلی گئی ہے۔
ترکی گراں پری: پول پوزیشن میں فیٹل اول
کل اتوار کو فارمولا ون کار ریسنگ میں ترکی کے شہر استنبول میں ’ٹرکش گراں پری‘ کا انعقاد ہو گا۔ ہفتہ کے روز اس ریس کی پوزیشنوں کے پول مقابلے مکمل ہوئے۔ فیٹل پہلی پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
لیجنڈری گالفر بایسٹیروز کی رحلت
یورپی ملک اسپین کے عالمی شہرت کے گالفر سیویریانو بایسٹیروز کی رحلت سے گالف کی دنیا ایک نامی گرامی کھلاڑی سے محروم ہو گئی ہے۔ رحلت کے وقت ان کی عمر چون برس تھی۔
چیمپیئنز لیگ: ریئل میڈرڈ کے کوچ پر پانچ میچوں کی پابندی
ہسپانوی فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ کے کوچ جوزے مورینیو پر یورپین فٹ بال ایسوسی ایشن نے پانچ میچوں کی پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی ایک اور جیت
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف وَن ڈے سیریز کا آخری میچ جیت لیا ہے۔ تاہم یہ سیریز تین دو سے پاکستان کے نام رہی ہے۔ پاکستان نے پہلے تین جبکہ ویسٹ انڈیز نے آخری دو میچ جیتے ہیں۔
مانچسٹر یونائیٹڈ بھی چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی
انگلش کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ اسے یہ کامیابی اس ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کی سیکنڈ لیگ میں جرمن کلب شالکے کے خلاف فتح سے حاصل ہوئی ہے۔
بارسلونا چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں پہنچ گئی
بارسلونا نے چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں تین سال کے عرصے میں دوسری مرتبہ جگہ بنا لی ہے۔ اسے یہ کامیابی منگل کو میڈرڈ کے خلاف سیمی فائنل کی سیکنڈ لیگ میں میچ برابر رہنے سے ملی ہے۔
چوتھا ایک روزہ میچ ویسٹ انڈیزکے نام
پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے چوتھے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے آخرکار پاکستان کو ایک رن سے شکست دے دی ہے۔ میزبان ٹیم کی فتح میں بارش نے اہم کردار ادا کیا۔
میڈرڈ ماسٹرز کپ، رافائل نادال پر امید
ٹینس کے اہم ٹورنامنٹ میڈرڈ ماسٹرز کے آغاز پر ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یہ ٹائٹل اپنے نام کر کے اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔
سری لنکن کرکٹ میں میچ فکسنگ، سنگاکارا کا دفاع
سری لنکن کرکٹ میں جوئے بازی کے الزامات کے بعد نہ صرف کرکٹ بورڈ بلکہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کمارا سنگاکارا نے بھی شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایسے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
محمد عمران پاکستانی ہاکی ٹیم کے نئے کپتان، توقعات وخدشات
محمد عمران نے امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم میں شامل تمام سینئر کھلاڑی ان سے تعاون کریں گے۔ اذلان شاہ کپ کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ جمعرات کو ایپوہ میں نیوزی لینڈ کے مقابل کھیلے گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چوتھا ایک روز میچ
آج پیر کے روز بارباڈوس کے دارالحکومت برج ٹاؤن میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان ایک روزہ میچوں کی سیریز جیت چکا ہے۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ یقینی چیمپیئن
جرمن قومی فٹ بال لیگ کا 32 واں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ لیورکوزن کلب، اپنا میچ کولون کی ٹیم سے ہار گئی۔ لیورکوزن کی ہار سےڈورٹمنڈ کے چیمپیئن بننے میں اب کوئی رکاوٹ نہیں رہی۔ رواں سیزن کے صرف دو میچ ڈے باقی رہ گئے ہیں۔
سینٹ پاؤلی بنڈس لیگا سے اخراج کے خطرے سے دوچار
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے 32 ویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعے کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں کائزرزلاؤٹرن سے شکست کے بعد سینٹ پاؤلی کی ٹیم لیگ سے خارج ہو جانے کے خطرے سے دوچار ہو گئی ہے۔
سری لنکن کرکٹ ، میچ فکسنگ کے الزامات کی زد میں
سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہاشان تلکارتنے کی طرف سے میچ فکسنگ کے الزامات کے بعد ملکی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے حقائق جاننے کے لیے بورڈ سے مکمل مشاورت کریں گے۔
پاکستان نے ون ڈے سیریز جیت لی
بارباڈوس میں کھیلے گئے ایک میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو تین وکٹوں سے شکست دے کر پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں تین صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
کرکٹ اور ہاکی کے بعد اب پاک بھارت ’ٹینس ڈپلومیسی‘
پاکستان نے ایک بھارتی ٹینس کوچ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس غیرمثالی پیش رفت سے کھیل کے فروغ کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
بارسلونا کی نظریں چیمپیئنز لیگ کے فائنل پر
اسپین کے کلب بارسلونا نے اپنے ہی ملک کے حریف کلب ریئل میڈرڈ کو چیمپیئنز لیگ کے ایک اہم میچ میں شکست دے دی ہے۔ یہ اس ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل کی فرسٹ لیگ کا مقابلہ تھا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ: ڈنکن فلیچر
جنوبی افریقہ کے سابق مایہ ناز کھلاڑی گیری کرسٹن نے ورلڈ کپ کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریوں کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ اب ان کی جگہ ڈنکن فلیچر کو نیا کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
بھارتی عوام کلماڈی پر غصہ اتارنے لگے
بھارت میں دولت مشترکہ کھیلوں کے زیر حراست سابقہ منتظم اعلیٰ سُریش کلماڈی ان دنوں بھارتی عوام کے طیش کا مرکزی نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ ان بین الاقوامی کھیلوں کے ناقص انتظام کے سبب بھارت کی بین الاقوامی سطح پر بدنامی ہوئی تھی۔
شالکے کے خلاف مانچسٹر یونائیٹڈ کی اہم جیت
چیمپیئنز لیگ کے فائنل کے لیے چار ٹیموں کے درمیان دوڑ جاری ہے۔ پہلے سیمی فائنل کی فرسٹ لیگ میں شالکے کو ہرا کر انگلش فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے فائنل تک رسائی کے امکان روشن کر لیے ہیں۔
کرس گیل سے رابطے کی بہت کوشش کی، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم کے دورے کے دوران واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور پہلے دو ایک روزہ میچوں میں کرس گیل کو ڈراپ کرنے سے قبل بہت کوشش کی گئی کہ ان سے رابطہ ہو جائے، لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان فاتح
پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کی عمدہ سنچری کی بدولت پاکستان نے سینٹ لوئیس میں کھیلا جانے والا دوسرا ون ڈے میچ بھی بڑی آسانی کے ساتھ سات وکٹوں سے جیت لیا۔ اِس طرح اُسے پانچ میچوں کی سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔
ازلان شاہ ٹورنامنٹ: پاکستان ہاکی ٹیم کے باغی کھلاڑی
پاکستان ہاکی ٹیم کو ازلان شاہ کپ سے پہلے نئے قضیے کا سامنا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سہیل عباس، ریحان بٹ، شکیل عباسی اور وسیم احمد کو بھارت میں ایک غیر قانونی لیگ کے ساتھ معاہدے کرنے پر نوٹس جاری کر دیے ہیں۔
ذوالقرنین حیدر اسلام آباد میں، سکیورٹی حصار میں روانہ
پاکستان ٹیم کے سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ گزشتہ برس نومبر میں وہ اچانک جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جا رہی سیریز کے دوران دبئی سے لندن فرار ہو گئے تھے۔
بنڈس لیگا کے ٹائٹل کی دوڑ، دو ٹیموں کے درمیان
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے ٹائٹل کی دَوڑ دو ٹیموں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ اکتیسویں میچ ڈے کے اختتامی نتائج کے مطابق اب یہ مقابلہ ڈورٹمنڈ اور لیورکوزن کے درمیان رہے گا۔
پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ سینٹ لوسیا میں کھیلا گیا، جس میں پاکستان کی جیت ہوئی۔ یہ جیت بولروں اور بیٹسمینوں، دونوں ہی کی شاندار پرفارمنس کی بدولت ممکن ہوئی۔
بنڈس لیگا میں ڈورٹمنڈ کو دھچکا
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے اکتیسویں میچ ڈے میں پوائنٹس ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ڈورٹمنڈ کلب کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسرے مقام کی ٹیم لیورکوزن نے ایک اور جیت سے چیمپیئن شپ کی امید کو مزید مستحکم کرلیا ہے۔
باسکٹ بال کی بھارتی خاتون کھلاڑی تاریخی کامیابی کے قریب تر
بھارت میں باسکٹ بال کا کھیل اپنی بین الاقوامی کامیابی کے سفرمیں اسی مہینے اس وقت ایک اہم مرحلہ طےکر لے گا جب معروف بھارتی خاتون کھلاڑی گیتُو آنا خوسے امریکہ میں پروفیشنل باسکٹ بال لیگ کھیلنےکے لیے ٹرائلز میں حصہ لیں گی۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز آج سے شروع
ویسٹ انڈیز کے دورے پر گئی پاکستانی کرکٹ ٹیم آج سے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا آغاز کرے گی۔ پاکستانی ٹیم اس دورے کا واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ہار چکی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی شکست
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیریز کے واحد ٹی ٹوئنٹی میچ میں شکست دے دی ہے۔ اس میچ میں پاکستانی بیٹسمین مناسب کارکردگی دکھانے سے محروم رہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں آج سینٹ لوسیا کے مقام پر کھیلے جا رہے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچ میں پہلی مرتبہ ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی۔ بالخصوص اس میچ کے لیے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔
رونالڈو کے باعث ہسپانوی کپ ریئل میڈرڈ کے نام
ریئل میڈرڈ نے بارسلونا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا کر ہسپانوی فٹ بال کپ جیت لیا ہے۔ پرتگال کے سٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ریئل میڈرڈ کو لگ بھگ اٹھارہ سال بعد یہ اعزاز دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
پاک بھارت کرکٹ ڈپلومیسی کے بعد اب ہاکی ڈپلومیسی
پاکستان اور بھارت کامیاب کرکٹ ڈپلومیسی کے بعد ہاکی سیریز کے آغاز کے لیے سرگرم ہیں۔ اس سلسلے کے تین میچ پاکستان اور تین بھارت میں کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کا متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی کا ارادہ
بین الاقوامی کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ 2015ء اور 2019ء کے عالمی کپ مقابلوں میں صرف دس ٹیموں کی شرکت سے متعلق اپنے متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔
نویئر کی شالکے سے بائرن میونخ کو منتقلی تقریبا طے
جرمن ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق قومی فٹ بال ٹیم کے گول کیپر مانوئل نویئر کی بنڈس لیگا کھیلنے والے کلب شالکے سے بائرن میونخ کو منتقلی کا عمل اپنی تکمیل کے قریب تر ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 56
اگلا صفحہ