You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
بنڈس لیگا میں شالکے کی پیش قدمی
جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا گیارہواں میچ ڈے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ اس ہفتے شالکے کلب نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے اہم کامیابی پائی ہے۔
انڈین گراں پری: فیٹل کامیاب
بھارت میں افتتاحی فارمولا ون موٹر کار ریس کا انعقاد ہو گیا ہے۔ ریس کے لیے خصوصی ٹریک دارالحکومت کے قریب واقع گریٹر نوئیڈا میں تعمیر کیا گیا تھا۔ بھارت میں منعقدہ ریس کے فاتح فیٹل تھے۔
سری لنکا کے خلاف پاکستانی ٹیم کی نو وکٹوں سے فتح
پاکستان نے دبئی میں کھیلے جانے والے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی پاکستان کو تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
بنڈس لیگا میں میونخ کی پوزیشن مزید مستحکم
جرمن قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے گیارہویں میچ ڈے کے مقابلے جاری ہیں۔ بائرن میونخ نے اس ہفتے کا میچ جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔
بنڈس لیگا، لیورکوزن خوش قسمت رہی اور بالاک پھر بدقسمت
جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا گیارہویں میچ ڈے کے سلسلے میں جمعے کو کھیلے جانے والے واحد میچ میں لیورکوزن نے فرائی برگ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔
دبئی ٹیسٹ، سری لنکا کا اچھا ’کم بیک‘
دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 88 رنز بنا لیے ہیں جبکہ پاکستان کو اب بھی سری لنکا پر 76 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
آوارہ کتا بھی فارمولان ون کے ٹریک پر
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے نواح میں فارمولا ون کار ریسنگ کا 5.14 کلومیٹر طویل سرکٹ تیار ہو گیا ہے۔ تاہم جمعےکے روز ہونے والی اولین پریکٹس کو اس وقت روکنا پڑ گیا، جب ایک آوارہ کتا ٹریک پر آ گیا۔
شاہد آفریدی کی جگہ ہے، ذکاء اشرف
پاکستانی کرکٹ بورڈ کے نئے چیئر مین ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد آفریدی میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ اب بھی ایک روزہ میچوں میں قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
اظہرعلی کی سنچری، پاکستان کی پوزیشن مزید بہتر
سری لنکا اور پاکستان کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں اظہر علی کی محتاط اننگز کے نتیجے میں پاکستان کا پلڑا بھاری ہو گیا ہے۔ وہ اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بنانے کے بعد دوسرے دن کے آخری لمحات میں دلشان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مستحکم
پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دبئی میں کھیلے جا رہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پوزیشن بڑی حد تک مستحکم کر لی ہے۔
اسپاٹ فکسنگ ٹرائل اپنے اختتام کے قریب
لندن کی ایک عدالت میں تین پاکستانی کرکٹرز کے خلاف جاری مقدمہ اب اپنے اختتام کے قریب ہے۔ کراؤن کورٹ کے جج نے دو تین ہفتوں سے جاری عدالتی کارروائی کی سمری پیش کرنا شروع کردی ہے۔
کرکٹ: بھارت نے انگلینڈ کو سیریز میں شکست دے دی
رویندرا جادیجا کی شاندار اسپن بولنگ کی بدولت بھارت نے انگلینڈ کو پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پچانوے رنز سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کرکٹ میں بدعنوانی کی روک تھام کےلیے اقدامات
گزشتہ برس سامنے آنے والےاسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستان کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کھیل سے بدعنوانی ختم کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں کیے، تواس کی کونسل کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔
موٹر سائیکلنگ، سیپانگ سرکٹ میں حفاظتی اقدامات ہوں گے
اتوار کے روز سیپانگ موٹر سائیکلنگ سرکٹ میں ریسنگ کے دوران پیش آنے والے حادثے میں اطالوی موٹرسائیکلسٹ کی ہلاکت کے بعد اس ریسنگ ٹریک کے چیئرمین نے اعلان کیا ہے کہ اس سرکٹ میں حفاظتی اقدامات کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
بنڈس لیگا، ہینوور نے میونخ کا جادو توڑ دیا
بنڈس لیگا کے دسویں میچ ڈے کے آخری دن کھیلے گئے ایک اہم میچ میں ہینوور نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر براجمان میونخ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی جبکہ شالکے نے لیورکوزن کو ایک صفر سے ہرا دیا۔
بنڈس لیگا، ڈورٹمنڈ نے کولون کو مات دے دی
بنڈس لیگا کے دسویں میچ ڈے کے سلسلے میں آج لیور کوزن اور شالکے جبکہ میونخ اور ہینوور کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔ گزشتہ روز ایک دلچسپ میچ میں دفاعی چیمپئن ڈورٹمنڈ نے کولون کو پانچ صفر سے شکست دی۔
فیلڈرز پاکستانی بولرز کو لے ڈُوبے
متحدہ عرب امارت میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلا جانے والا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی فیصلے پر ختم ہو گیا۔ سری لنکا نے دوسری اننگز میں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف دیا تھا۔
چیمپئنز لیگ: لیورکوزن فتح مند، ڈورٹمنڈ کی شکست
یورپی فٹ بال کلبوں کے ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ میں بدھ کی شام کھیلے گئے میچوں میں جرمن کلب لیورکوزن اپنا میچ جیتنے میں کامیاب رہا البتہ ڈورٹمنڈ کو شکست کا سامنا ہوا۔
چیمپئنز لیگ: بائرن میونخ کا میچ برابر
یورپی ممالک کے اہم اور نمایاں فٹ بال کلبوں کے ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ میں گزشتہ روز آٹھ میچ کھیلے گئے۔ ان میں جرمن کلب بائرن میونخ نے اپنا میج ناپولی کلب کے ساتھ برابری پر ختم کیا۔
ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستان کی عمدہ کارکردگی
سری لنکا اور پاکستان کے مابین ابو ظہبی میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن سری لنکا کی ٹیم 197 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے۔ جنید خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ پانچ کھلاڑی آؤٹ کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔
مظہر مجید کے بارے میں بورڈ کو بتانا چاہیے تھا، سلمان بٹ کا اعتراف
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ نے لندن کی ایک عدالت کے سامنے بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے برطانوی ایجنٹ مظہر مجید کی میچ فکسنگ کی پیشکشوں کو نظر انداز کیا تھا۔
لنکا ڈھانے کا سنہری موقع ہے، مصباح الحق
پاکستان اورسری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریزکا پہلا ٹیسٹ منگل سے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں شروع ہو رہا ہے۔
بنڈس لیگا، کولون نے ہینوور کو شکست دے دی
جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے نویں میچ ڈے کے اتوار کے روز کھیلے جانے والے ایک میچ میں کولون کی طرف سے لوکاس پوڈولسکی نے دو گول کر کے ہینوور کو شکست سے دوچار کر دیا۔
کوریائی گراں پری: فیٹل کی ایک اور جیت
عالمی چیمپئن شپ کا اعزاز برقرار رکھنے والے جرمن ڈرائیور سباستیان فیٹل نے کوریائی گراں پری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ گزشتہ ریس میں وہ عالمی چیمپئن شپ کا اعزاز برقرار رکھنے میں کامیاب رہے تھے۔
بنڈس لیگا: بائرن میونخ نے برلن کو شکست دے دی
بنڈس لیگا کے نویں میچ ڈے کے سلسلے میں ہفتے کے روز ہونے والے مقابلوں میں بائرن میونخ نے ہیرتھا برلن کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیتے ہوئے پہلی پوزیشن پر اپنی گرفت کو مزید مستحکم بنا لیا ہے۔
بنڈس لیگا کا نواں میچ ڈے، بریمن کے خلاف ڈورٹمنڈ کی فتح
فیڈرل جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے جمعے کی رات ہونے والے واحد میچ میں بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ویردر بریمن کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔
آصف اور عامر کو اسپاٹ فکسنگ پر نہیں اکسایا، سلمان بٹ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا برطانوی پولیس کو دیا گیا ایک انٹرویو لندن کی ایک عدالت کو سنایا گیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے فاسٹ بولرز محمد آصف اور محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ کرنے کے لیے نہیں کہا تھا۔
ہمارا کوئی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں، کلارک
آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ ان کا کوئی بھی کھلاڑی میچ فکسنگ میں ملوث نہیں۔ ان کا یہ بیان لندن کی عدالت میں آسٹریلوی کرکٹر پر لگائے گئے الزامات کا ردِ عمل ہے۔
جرمن فٹ بال ٹیم نے خطرے کی گھنٹیاں بجا دیں
جرمنی کی قومی فٹ بال ٹیم نے یورو کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں اپنے تمام دس میچ جیت کر مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔
’آفریدی کو نیچا دکھانے کے لیے کھلاڑی ہارنے کو تیار تھے‘
برطانیہ میں جاری کرکٹ کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سے متعلق عدالتی سماعت میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ بتایا گیا کہ چند پاکستانی کرکٹرز ایک روزہ میچوں کے کپتان شاہد خان آفریدی کو نیچا دکھانے کے لیے میچز ہروانے پر تیار تھے۔
کھلاڑیوں پر الزامات کے خلاف کرکٹ آسٹریلیا کی برہمی
کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ جیمز سودرلینڈ نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کے خلاف میچ فکسنگ کے الزامات مسترد کر دیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لندن کی عدالت میں یہ الزامات ایک ایسے شخص نے لگائے ہیں، جس کی اپنی حیثیت مشکوک ہے۔
’اسپاٹ فکسنگ میں آسٹریلوی کرکٹرز سب سے آگے‘
پاکستانی کھلاڑیوں محمد آصف اور سلمان بٹ کے خلاف لندن میں جاری اسپاٹ فکسنگ کیس کی سماعت کے دوران بتایا گیا ہے کہ کرکٹ میں جوئے بازی کا سلسلہ بہت پرانا ہے اور’اسپاٹ فکسنگ‘ میں آسٹریلوی کھلاڑی سب سے آگے ہیں۔
’’میں کوالیفائڈ کرکٹر ہوں‘‘ محسن حسن خان
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ محسن خان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو ذہنی طور پر مضبوط اور پیشہ ور بنانا ان کی اولین ترجیح ہوگی۔
چیمپینز لیگ ٹی 20، ممبئی انڈینز کی فتح
چیمپئنز لیگ ٹی 20 کے فائنل میں ممبئی انڈینز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو 31 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ 139رنز کے تعاقب میں بنگلور کی ٹیم 108رنز کے اسکور پر ہی ڈھیر ہو گئی۔
جرمنی کے فیٹل فارمولا ون ریسنگ کے نئے عالمی چیمپیئن بن گئے
جرمنی کے سیباستیان فیٹل فارمولا ون ریسنگ کی دنیا میں مسلسل دوسری بار عالمی چیمپیئن بننے والے کم عمر ترین ڈرائیور بن گئے ہیں۔
شکیرا کی یوکرائن کے فٹ بال اسٹیڈیم میں پرفارمنس
کولمبیا سے تعلق رکھنے والی پاپ سنگر شکیرا نے یوکرائن کے صدر کی موجودگی میں دارالحکومت کیو کے اولمپک اسٹیڈیم میں پرفارم کیا ہے۔ اس اسٹیڈیم میں اگلے برس فٹ بال یورو کپ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔
فیٹل دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کے لیے تیار
سیباستیان فیٹل نے جاپان گراں پری کے کوالیفائنگ مرحلے میں پول پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ہفتے کو اس راؤنڈ میں وہ سب سے آگے رہے۔ جاپان گراں پری کے بعد ان کا دوسری مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننا یقینی قرار دیا جا رہا ہے۔
فٹ بال: جرمنی نے ترکی کو ہرا دیا
جرمن ٹیم نے اپنی سو فیصد فتح کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے یورو کپ دو ہزار بارہ کے ایک کوالیفائنگ میچ میں ترکی کی ٹیم کو تین ایک سے شکست دے دی۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے خلاف مقدمے میں استغاثہ کے دلائل
پاکستانی کرکٹرز کے خلاف اسپاٹ فکسنگ کے مقدمے کی سماعت کے دوران استغاثہ نے کہا ہے کہ یہ کیس انٹرنیشنل کرکٹ میں وسیع پیمانے پر پائی جانی والی بدعنوانی کو ظاہر کرتا ہے۔
اسپاٹ فکسنگ مقدمے کے لیے جیوری کا انتخاب
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے سابقہ دورے کے دوران اسپاٹ فکسنگ کے تحت سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کے خلاف باقاعدہ عدالتی کارروائی کا آغاز منگل کے روز شروع ہوا۔ مقدمے کے پہلے دن جیوری کا انتخاب کیا گیا۔
کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ کے تین ہنگامہ خیز سال
اعجاز بٹ کو آٹھ اکتوبر سن 2008ء کو دو سال کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین مقرر کیا گیا تھا۔ گزشتہ برس اُن کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ اُن کا یہ تین سالہ دور خاصا ہنگامہ خیز اور متنازعہ رہا۔
ہم وطنوں کے سامنے پیرس اوپن چیمپئن Li کی عبرتناک شکست
چینی دارالحکومت بیجنگ میں چائنہ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ 9 اکتوبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے آغاز پر اس سال کے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کی فاتح چینی کھلاڑی Li Na کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنڈس لیگا: میونخ بدستور سر فہرست
جرمن فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا آٹھواں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پراس میچ ڈے سے کوئی خاص فرق نہیں پڑا۔ بائرن میونخ بدستور سرفہرست ہے۔
بنڈس لیگا: سہرفہرست ٹیموں کی ناکامی
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کا آٹھواں میچ ڈے جاری ہے۔ ہفتہ کے مقابلوں میں سر فہرست ٹیمیں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
یورپین لیگ میں شالکے اور ہینوور کی کامیابیاں
فٹ بال کے یورپی ٹورنامنٹ یورپین لیگ میں جرمن کلبوں شالکے اور ہینوور نے نے جمعرات کو کھیلے گئے میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
چیمپیئز لیگ میں بالآخر لیور کوزن کی جیت
فٹ بال کے یورپی ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ میں جرمن کلب بائر لیور کوزن نے گروپ ای میں اپنا میچ جیت لیا ہے۔ تاہم جرمنی ہی کے کلب ڈورٹمند کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
چیمپیئنز لیگ: بائرن میونخ نے مانچسٹر سٹی کو ہرا دیا
فٹ بال کی یورپی چیمپیئنز لیگ کے ایک مقابلے میں جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ نے برطانوی کلب مانچسٹر سٹی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ دوسری جانب سٹی کے کوچ نے کلب کے کھلاڑی ٹیویز پر کڑی تنقید کی ہے۔
یورپی فٹ بال کلبوں میں سبقت کی جنگ جاری
یورپی فٹ بال کلبوں کے مقابلوں سے سجی چیمپئنز لیگ میں آج بائرن میونخ اور ریال میڈرڈ جیسے بڑے کلبز میدان میں اتریں گے جبکہ کل فٹ بال شائقین بارسیلونا اور آرسنل جیسے نامور ٹیموں کے کھیل سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔
کراچی میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ، نوجوانوں کے لیے امید کی کرن
پاکستان کے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں تیرہ بڑے شہروں کی ٹیموں کے علاوہ افغانستان کی ٹیم بھی شریک ہو رہی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوئی غیر ملکی ٹیم اس ٹورنامنٹ کا حصہ ہے۔
فیٹل نے سنگاپور گراں پری جیت لی
فارمولا وَن کے جرمن ڈرائیور سیباستیان فیٹل سنگاپور گراں پری جیت گئے ہیں۔ اتوار کی اس ریس میں مکلارن ٹیم کے جینسن بٹن دوسرے نمبر پر رہے جب کہ ریڈ بُل میں فیٹل کے ہی ساتھی مارک ویبر کو تیسری پوزیشن ملی۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 51
اگلا صفحہ