You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
لوئس ہملٹن نے کینیڈین گراں پری جیت لی
فارمولا وَن ریسنگ میں میکلارن ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لوئس ہملٹن کینیڈین گراں پری جیت گئے ہیں۔ یہ رواں سیزن کے لیے 2008ء کے اس چیمپیئن کی پہلی جیت ہے۔
یورو کپ: اسپین اور اٹلی کا میچ برابر، کروشیا فاتح
یورو کپ میں گروپ سی کے میچز میں کروشیا نے آئرلینڈ کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے دی ہے جبکہ اسپین اور اٹلی کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔
ماریا شراپوا فرنچ اوپن جیت گئیں
ٹینس اسٹار ماریا شراپوا نے فرنچ اوپن جیت لیا ہے۔ انہوں نے اٹلی کی سارا ایرانی کو چھ تین، چھ دو سے شکست دیتے ہوئے کیریئر گرینڈ سلیم مکمل کر لیا ہے۔ یوں وہ چار بڑے گرینڈ سلیم جیتنے والی دسویں خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔
پاکستان کے خلاف دوسرے وَن ڈے میں سری لنکا کی جیت
سری لنکا نے پانچ وَن ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے کھیل میں پاکستان کو 76رنز سے شکست دے دی ہے۔ اب یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔ سری لنکا کی جانب سے اس جیت میں تلکارتنے دلشان اور تھیسارا پریرا نے نمایاں کردار ادا کیا۔
یورو کپ: جرمنی نے پرتگال کو شکست دے دی
جرمنی نے یورو کپ کے لیے اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ پرتگال کے خلاف اس میچ میں جرمنی صفر کے مقابلے میں ایک گول سے فاتح رہا۔ گروپ بی کے ہی ایک دوسرے میچ میں ڈنمارک نے بھی ہالینڈ کو ایک صفر سے مات دی ہے۔
یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز، پہلا دن روس کے نام
یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے روز دو میچز کھیلے گیے۔ میزبان پولینڈ اور یونان کے درمیان کھیلا گیا میچ برابر رہا جب کہ دوسرے میچ میں روس نے چیک جمہوریہ کو ہرا دیا۔
يوئيفا يورو کپ، انتظار کی گھڑياں ختم
پولينڈ اور يوکرائن کی مشترکہ ميزبانی ميں کھيلی جانے والی يوئيفا يورو 2012 فٹبال چيمپئن شپ آج سے شروع ہو رہی ہے۔ اگلے چند ہفتوں کے دوران يورپ کی سولہ بہترين ٹيميں ٹورنامنٹ ميں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوششيں کریں گی۔
پہلا ون ڈے: سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست
پالی کیلے میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایک روزہ سیریز کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز کل جمعے سے
فٹ بال کے عالمی کپ کے بعد سب سے زیادہ جوش و خروش کا ٹورنامنٹ اسی کھیل میں یورپی چیمپئن شپ سمجھی جاتی ہے۔ چار سال بعد منعقد ہونےوالے اس ٹورنامنٹ کا رواں برس انعقاد پولینڈ اور یوکرائن میں ہو رہا ہے۔
فٹبال يورو کپ، جرمنی اور اسپین فیورٹ
اگرچہ کئی مبصرين کی جانب سے اسپين اور جرمنی کی ٹيميں ٹورنامنٹ کے ليے فيورٹ قرار دی جا رہی ہيں تاہم جمعہ سے يوکرائن اور پولينڈ کی مشترکہ ميزبانی ميں شروع ہونے والا يوئيفا يورو فٹبال کپ کئی ٹيميں جيتنے کی صلاحيت رکھتی ہيں۔
فرنچ اوپن: سیمی فائنل مرحلے میں
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ٹینس کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ، فرنچ اوپن کی منزل اب قریب آ گئی ہے۔ پاکستان کے ٹینس اسٹار اعصام الحق قریشی اپنے ڈچ پارٹنر کے ساتھ ڈبلز کے سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔
يورو چيمپئن شپ، اب چند ہی دن باقی
پولينڈ اور يوکرائن کی مشترکہ ميزبانی ميں کھيلے جانے والے يورو فٹ بال کپ کے سلسلے ميں ان دنوں زور شور سے تيارياں جاری ہيں۔
فرنچ اوپن: خاتون دفاعی چیمپئن بھی باہر
ٹینس کے دوسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ فرنچ اوپن میں خواتین سنگلز کی چیمپئن شپ کی ریس میں بیشتر ٹاپ سیڈ کھلاڑی باہر ہو چکی ہیں۔ اب باقی عالمی نمبر دو شاراپووا اور عالمی نمبر چار کویٹووا رہ گئی ہیں۔
یورو کپ فٹبال، جرمنی پرعزم مگر سوالیہ نشانات بھی
اگلے ہفتے سے پولینڈ اور یوکرائن کی مشترکہ میزبانی میں شروع ہونے والے یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے لیے جرمنی کو سب سے زیادہ پر اعتماد حیثیت حاصل ہے۔ اس کی وجہ کوالیفائنگ مرحلے میں جرمنی کی ناقابل شکست کارکردگی ہے۔
فرانسیسی کھلاڑی سونگا پہلی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں
فرانسیسی کھلاڑی جو وِلفِریڈ سونگا آج پیر کے روز سٹانیسلاس واورینکا کو شکست دےکر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی کرنے والے سونگا کا مقابلہ اب ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔
پاکستان چیمپئنز کرکٹ لیگ کا انعقاد
پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے ایک پسماندہ علاقے لانڈی کورنگی میں پاکستان چیمپئنز کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکت کرنیوالی چالیس ٹیموں میں چار غیر ملکی بھی شامل تھیں۔
سچن تندولکر کی نئی اننگز کا آغاز
بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر نے آج راجیہ سبھا (ایوانِ بالا) کے رکن کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ اس عہدے کے لیے اُن کی غیر متوقع نامزدگی کو کچھ اپوزیشن ارکان نے ہدفِ تنقید بنایا ہے۔
ٹوئنٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے سیریز برابر کر دی
شاہد آفریدی کی آل راؤنڈ پرفارمنس کی بدولت پاکستان نے سری لنکا کو دوسرے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں 23 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
فرانسیسی حکومت یورو کپ کا بائیکاٹ کرے گی
فرانس کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ یوکرائن میں کھیلے جانے والے فٹ بال کے یورو کپ مقابلوں کا بائیکاٹ کرے گی، جس کی وجہ اس کے مطابق یوکرائن کی حکومت کا اپوزیشن رہنما یولیا تیموشینکو کے ساتھ برتاؤ ہے۔
لندن: مظہر مجيد کی اپيل مسترد
انگلينڈ کے شہر لندن ميں آج ايک عدالت نے گزشتہ سال سامنے آنے والے اسپاٹ فکسنگ کيس کے ایک کردار مظہر مجيد کی وہ اپيل مسترد کردی ہے جو انہوں نے اپنی سزا کے خلاف دائر کروائی تھی۔
شطرنج کا تاج پھر بھارت کے سر
بھارت کے وشواناتھ آنند نے بدھ کے روز ورلڈ چیس ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔ دفاعی چیمپیئن آنند نے اپنے اسرائیلی حریت بوریس گلفنڈ کو شکست دے کر یہ اعزاز اپنے پاس رکھا۔
رچرڈ پائبس بنگلہ ديشی کرکٹ ٹيم کے کوچ مقرر
بنگلہ ديش کرکٹ بورڈ کے مطابق رچرڈ پائبس کو اگلے دو سال کے ليے قومی کرکٹ ٹيم کا ہيڈ کوچ مقرر کر ديا گيا ہے۔
سیرینا ولیمز پہلی بار گرینڈ سلیم کے پہلے راؤنڈ سے آؤٹ
ٹینس کی دنیا کی شہرہ آفاق امریکی خاتون کھلاڑی سیرینا ولیمز کو اپنے 13 سالہ کیریئر میں پہی بار کسی گرینڈ سلَیم ٹورنامنٹ کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کا منہ دیکھ کر مقابلے سے باہر ہونا پڑا ہے۔
فرنچ اوپن: پہلا راؤنڈ مکمل ہونے کے قریب
ٹینس کے دوسرے گرینڈسلیَم ٹورنامنٹ میں آج منگل کے روز پہلے راؤنڈ کے میچ مکمل ہو جائیں گے۔ کلے یا مٹی کے کورٹ پر کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز کا فائنل میچ دس جون کو کھیلا جائے گا۔
دورہ سری لنکا، پاکستان فیورٹ ہے
پیر کی صبح پاکستانی کرکٹ ٹیم چھ ہفتے کے دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئی۔ پاکستانی ٹیم دورے کا آغاز جمعہ کو ہمبنٹوٹا میں میزبان ملک کے خلاف ٹوئنٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی میچ سے کرے گی۔
شاہ رخ کی کولکتہ نائٹ رائڈرز نے آئی پی ایل جیت لی
بھارتی فلمی ستارے شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائڈرز نے انڈین پریمیئر لیگ کا پانچواں ایڈیشن جیت لیا ہے۔ کولکتہ کی ٹیم نے چنائی سپر کنگز کو پانچ وکٹوں سے مات دی۔
ریڈ بُل کے مارک ویبر موناکو گراں پری کے فاتح
فارمولا ون موٹر ریسنگ کی آج ہونے والی موناکو گراں پری ریس آسٹریلوی ڈرائیور مارک ویبر نے جیت لی۔ یہ ریس موناکو میں مونٹی کارلو کے سٹی سرکٹ پر منعقد ہوئی۔
یور کپ 2012ء سے قبل جرمن ٹیم کی شکست
اگلے ماہ شروع ہونے والے یورو کپ فٹ بال مقابلوں سے قبل یورپی ٹیموں کے مابین دوستانہ مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ جرمنی اور ہالینڈ جیسی مضبوط ٹیموں کو گزشتہ روز شکست کا منہ دیکھا۔
فٹ بال: بارسلونا ہسپانوی کپ کی فاتح
جمعے کی شب میڈرڈ میں کھیلے گئے ’کوپا ڈیل رے‘ یا کنگز کپ کے فائنل میں ایف سی بارسلونا نے ایتھلیٹک بلباؤ کو تین صفر سے شکست دے کر سیزن کا آخری اہم ٹورنامنٹ جیت لیا۔
فارمولا ون: موناکو گراں پری کی تيارياں جاری
اگر اتوار کو ميکلارين ٹيم کے لوئس ہيملٹن موناکو گراں پری جيتنے ميں کامياب ہو جاتے ہيں تو ايسا فارمولا ون کی تاريخ ميں پہلی مرتبہ ہوگا کہ سيزن کے آغاز ميں ہونے والی چھ ريسز ميں چھ مختلف ٹيميں کامياب رہی ہوں۔
یورپی فٹبال چیمپئن شپ کی تیاریاں عروج پر
دنيا بھر ميں فٹبال کے شائقين جون کی آٹھ تاريخ سے پولينڈ اور يوکرائن کی مشترکہ میزبانی ميں شروع ہونے والی یورپی چیمپئن شپ Euro 2012 کا انتظار کر رہے ہيں۔ ٹورنامنٹ کے لیے یورپی ملکوں کی ٹيموں کی تيارياں عروج پر ہیں۔
اذلان شاہ کپ: ٹیم میں فائٹنگ اسپرٹ لائیں گے، سہیل عباس
اکیسواں سلطان اذلان شاہ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جمعرات سے ملائشیا کے شہر ایپوہ میں شروع ہو رہا ہے۔گز شتہ نو برس سے پاکستان ہاکی اس ٹائٹل سے محروم چلی آرہی ہے۔
چیمپیئنز لیگ کے فائنل میں بائرن میونخ کی شکست
انگلش فٹ بال کلب چیلسی نے جرمن کلب بائرن میونخ کو شکست دے کر چیمپیئنز لیگ کا ٹائٹل جیت لیا ہے۔ میچ کا فیصلہ پینیلٹیز پر چار تین سے ہوا۔ چیلسی کے لیے یہ پہلا یورپی ٹائٹل ہے۔
شاہ رخ خان پر پانچ سال کے لیے سٹیڈیم میں داخلے پر پابندی
ممبئی کرکٹ حکام نے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان پر شہر کے ایک مرکزی اسٹیڈیم میں داخلے پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔
چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ: کل ہفتہ کے روز میونخ میں
یورپی فٹ بال کلبوں کے معتبر ٹورنامنٹ چیمپئنز لیگ کا فائنل میچ، جرمن فٹ بال کلب بائرن میونخ اور برطانوی فٹ بال کلب چیلسی کے درمیان کل ہفتے کے روز جرمن شہر میونخ کے فٹ بال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
سعودی خواتین کو اولمپک کھیلوں میں شرکت کی اجازت
سعودی عرب متعین برطانوی سفیر نے حکام کے ساتھ اس سال لندن میں ہونے والے اولمپک کھیلوں میں سعودی خواتین کی شمولیت کی اجازت کے بارے میں بات چیت کر کہ انہیں قائل کر لیا ہے۔
ڈسلڈورف اب فرسٹ ڈویژن بنڈس لیگا میں
جرمن فٹ بال کلب فارچونا ڈسلڈورف نے ملکی دارالحکومت برلن کی ٹیم ہیرتھا برلن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا فرسٹ ڈویژن میں 15 برس بعد اپنے لیے جگہ بنا لی ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ: سپاٹ فکسنگ کے الزامات
آج کل انڈین پریمیئر لیگ کا پانچواں سیزن جاری ہے۔ اس دوران ایک نجی بھارتی ٹیلی وژن چینل اس کرکٹ لیگ میں بدعنوانی کے مبینہ واقعات منظر عام پر لایا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے اس معاملے کی تحقیات شروع کر دی ہیں۔
مصباح کے نقش قدم پر چلوں گا، کپتان حفیظ
پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو سبکدوش کرکے انہی کے ایما پرمحمد حفیظ کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا کپتان مقرر کیا ہے۔محمد حفیظ کپتانی میں اپنے پیشرو مصباح الحق کے نقش قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔
فارمولان ون، ہسپانوی گراں پری مالڈوناڈو نے جیت لی
فارمولا ون موٹر ریسنگ کی اس سال کی عالمی چیمپئن شپ کی آج اسپین میں ہونے والی گراں پری ریس ولیمز ٹیم کے ڈرائیور مالڈوناڈو نے جیت لی۔
جرمن کپ: ڈورٹمنڈ نے بائرن کو پچھاڑ دیا
بورسیا ڈورٹمنڈ نے جرمن کپ کے فائنل میں روایتی طور پر مضبوط ترین سمجھے جانے والے جرمن کلب بائرن میونخ کو پچھاڑ دیا ہے۔ ڈورٹمنڈ گزشتہ ہفتے ہی جرمن کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کی بھی چیمپیئن بنی ہے۔
اولمپکس کے موقع پر سونک ہتھیاروں کا استعمال
برطانیہ میں رواں سال کے اولمپکس مقابلوں کے موقع پر سکیورٹی اہلکار خصوصی سونک ہتھیاروں سے لیس ہوں گے اور وہ بدنظمی پھیلانے والے مجمعے کو انتہائی تیز آواز کے ذریعے باآسانی منتشر کر سکیں گے۔
’بليک برن روورز‘ اول درجے کی ٹيموں سے خارج
سن 1995ميں انگلش پريميئر ليگ کی فاتح بليک برن روورز رواں سيزن ميں اول درجے کی فٹ بال ٹيموں کی فہرست سے خارج ہونے کے بعد ايک مشکل دور سے گزر رہی ہے ليکن کلب انتظاميہ مستقبل کے ليے پر اميد ہے۔
کھیلوں کا محفوظ انعقاد: ’برطانیہ پاکستان کی مدد کرے گا‘
برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ لندن حکومت 2012ء اولمپکس کے سکیورٹی تجربات پاکستان کے ساتھ بانٹے گی۔ اس کا مقصد پاکستان کو انٹرنیشنل کرکٹ میچز کی بحالی میں مدد دینا ہے۔
پاکستان: کھيلوں کی صنعت کو مالی بحران کا خطرہ درپيش
سن 2009 ميں سری لنکا کی کرکٹ ٹيم کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کے بعد سے پاکستان ميں بين الاقوامی کرکٹ نہيں ہو پائی ہے۔ اس واقعے کے اثرات آہستہ آہستہ ملکی کھيلوں کی صنعت کا گلا گھونٹ رہے ہيں۔
شطرنج کا عالمی چيمپئن کون ہوگا، آنند يا گيل فانڈ
شطرنج کے نئے عالمی چيمپئن کا تعين کرنے کے ليے اگلے تين ہفتوں کے دوران بارہ ميچ کھيلے جائيں گے جن ميں موجودہ چيمپئن بھارت کے وشواناتھ آنند اور اسرائيل کے بورس گيل فانڈ مدمقابل ہوں گے۔
رونی او سالیون: اسنُوکر کے عالمی چیمپئن
اسنُوکر کی عالمی چیمپئن شپ پیر کی رات انگلينڈ کے شہر شیفیلڈ کے کرُوسیبل تھیٹر میں سولہ روز تک جاری رہنے کے بعد ختم ہو گئی۔ اس میں رونی اوسالیون کو کامیابی حاصل ہوئی۔
لندن اولمپکس: رابعہ اور علی نامزدگی پر خوشی سے نہال
لندن اولمپکس کے لیے نامزد ہونیوالے پاکستانی نوجوان ایتھلیٹس رابعہ عاشق اور لیاقت علی ان عالمی مقابلوں میں جوہر دکھانے اور اپنے ملک کا نام روشن کرنے کے لیے انتہائی پر عزم ہیں۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ باضابطہ چیمپئن
جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا رواں سیزن اپنی منزل کو پہنچ گیا۔ پانچ مئی کو آخری اور چونتیسواں میچ ڈے کھیلا گیا۔ ڈورٹمنڈ نے چیمپئن شپ میں اپنا آخری میچ بھی شاندار انداز میں جیتا۔
میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا، محمد آصف
پاکستانی فاسٹ بولر محمد آصف نے کہا ہے کہ برطانیہ میں سزا کے لیے ان کے خلاف بدعنوانی اور سپاٹ فکسنگ کا کوئی ثبوت نہیں تھا۔ انہوں نے آئی سی سی کی پابندی ہٹائے جانے کی اُمید بھی ظاہر کی ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 45
اگلا صفحہ