You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
لندن اولمپکس: اخراجات پر تنقید اور تعریف ایک ساتھ جاری
لندن میں جولائی کے آخر میں گرمائی اولمپکس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اولمپکس کے لیے دو سو ہیکٹر کے ایریا پر ایک نیا اولمپک پارک بھی تعمیر کیا گیا ہے۔ اولمپکس کے لیے اربوں پاؤنڈز کے اخراجات پر تنقید بھی کی گئی ہے۔
لندن اولمپکس، پاکستان کی شرکت خطرے ميں
پاکستان ميں کام کرنے والی اسپورٹس فیڈریشنز پر نئی حکومتی پالیسی کے نفاذ کے فیصلے نے ملکی ایتھلیٹس کی لندن اولمپکس ميں شرکت خطرے میں ڈال دی ہے۔
ميری کوم اولمپکس ميں سونے کی تمغے کے لیے پرعزم
پانچ مرتبہ عالمی چيمپئن بننے والی بھارتی باکسر ايم سی ميری کوم رواں سال لندن ميں ہونے والے اولمپک کھيلوں ميں سونے کا تمغہ حاصل کرنے کے ليے کافی پر اميد ہيں۔
ومبلڈن: فیڈرر کی تاریخی فتح
راجر فیڈرر نے لندن میں اتوار کے روز ختم ہونے والے ٹینس کھیل کے تیسرے گرینڈ سیلم ٹورنامنٹ ومبلڈن کے فائنل میچ میں اپنے برطانوی حریف کو چار سیٹ کے میچ میں شکست دے کر ساتویں بار یہ چیمپئن شپ جیت لی ہے۔
فارمولا ون: برٹش گراں پری میں مارک ویبر کی کامیابی
فارمولا ون موٹر ریسنگ کی آج اتوار کو انگلینڈ میں سلورسٹون کے مقام پر ہونے والے برٹش گراں پری ریس آسٹریلیا کے ریڈ بُل ٹیم کی گاڑی چلانے والے ڈرائیور مارک ویبر نے جیت لی۔
ومبلڈن: سیرینا ولیمز چیمپئن
ٹینس کھیل کے تیسرے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ ومبلڈن میں امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز فائنل میچ میں اپنی حریف پولینڈ کی کھلاڑی کو شکست دے کر پانچویں مرتبہ اس کی چیمپئن بن گئی ہیں۔
برطانیہ کے اینڈی مرے ومبلڈن کے فائنل میں
برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے ومبلڈن کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ وہ گزشتہ 74 برس میں اس ٹورنامنٹ میں مردوں کے فائنل تک رسائی پانے والے پہلے برطانوی کھلاڑی ہیں۔ فائنل میں ان کا سامنا راجر فیڈرر سے ہو گا۔
اینڈی مرے ومبلڈن سیمی فائنل میں پہنچ گئے
برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے نے کوارٹر فائنل میچ میں ڈیوڈ فیرر کو شکست دے کر مسلسل چوتھی مرتبہ ومبلڈن کے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ دیگر کوارٹر فائنلز میں راجر فیڈرر اور نوواک جوکووچ نے بھی اپنے اپنے میچ جیت لیے۔
لندن اولمپکس، سعودی خواتین ایتھلیٹس کی پریشانی
اولمپک کھیلوں کے منتظمین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے سعودی خواتین ایتھلیٹس کو لندن اولمپکس میں شرکت کی اجازت ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے، تاہم ان خواتین کو فکر ہے کہ واپسی پر انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ومبلڈن، امریکی اسٹار سیرینا ولیمز سیمی فائنل میں
امریکی ٹینس اسٹار سیرینا ولیمز نے ومبلڈن کے ایک اہم کوارٹر فائنل مقابلے میں چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والی دفاعی چیمپئن پیٹرا کویٹووا کو سیدھے سیٹوں میں مات دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
یورو کپ 2012ء کے فاتح ملک اسپین میں خوشیاں
پولینڈ اور یوکرائن کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوئے یوئیفا یورو کپ 2012ء کے کامیاب انعقاد پر ناقدین نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ستائشی کلمات ادا کیے ہیں۔
میچ فکسنگ، ’پی سی بی کا دوہرا معیار‘
پاکستان کرکٹ بورڈ اسپاٹ فکسنگ کیس کے مجرم محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کے لیے درپردہ کوششوں میں مصروف ہے جبکہ دوسری طرف یہی حکام سلمان بٹ اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کے معاملات سے صاف لاتعلقی ظاہر کر رہے ہیں۔
یورو کپ فٹ بال کی تصویری گیلریاں
کولمبو ٹیسٹ، محمد حفیظ ڈبل سینچری مِس کر گئے
کولمبو ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر محمد حفیظ نے اپنے کیریئر کی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تاہم وہ ڈبل سنچری اسکور کرنے سے محض چار رنز کے فاصلے پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔
یوئیفا یورو کپ کا فائنل: اسپین کی تاریخی فتح
فٹبال کی ایک بہترین قومی ٹیم ثابت کرتے ہوئے اسپین نے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ کییف میں ہونے والے والے اس فائنل میں کامیابی کے ساتھ ہی اسپین یورپین چیمپئن شپ ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔
یوکرائن میں یورپ کے فٹ بال چیمپیئن کا فیصلہ
یوکرائن میں آج یورپ کے فٹ بال چیمپین کا فیصلہ ہونا ہے۔ دارالحکومت کیف کے فٹ بال اسٹیڈیم میں اس اعزاز کے دفاع کے لیے اسپین کا اٹلی کے ساتھ مقابلہ ہے۔
نادال ومبلڈن سے باہر
دنیائے ٹینس کے سپر اسٹار ہسپانوی کھلاڑی رافائل نادال وملبڈن کے دوسرے راؤنڈ میں چیک جمہوریہ سے تعلق رکھنے والے غیر معروف کھلاڑی لوکاس روسُل سے ایک ڈرامائی میچ کے بعد ہار گئے۔
یورو کپ سیمی فائنل، اٹلی نے جرمنی کو ہرا دیا
یوئیفا یورو کپ 2012ء کے دوسرے سیمی فائنل میں ماریو بالوٹیلی کے دو گولوں کی بدولت اٹلی نے جرمنی کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یورو کپ، اسپین پھر فائنل میں پہنچ گیا
یوئیفا یورو کپ چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل مقابلے میں اسپین نے پرتگال کو ’پنلٹی شوٹ آؤٹ‘ پر دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکیں۔
یورو کپ کا پہلا سیمی فائنل، اسپین اور پرتگال مدِ مقابل
یورو کپ فٹ بال کا پہلا سیمی فائنل آج اسپین اور پرتگال کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ اسپین یورو کپ کا دفاعی چیمپیئن ہے جب کہ پرتگال نے اب تک یورپ یا عالمی سطح پر کوئی ٹورنامنٹ نہیں جیتا۔
ومبلڈن: وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں باہر
ٹینس کا رواں سال کا تیسرا اہم ٹورنامنٹ لندن میں شروع ہو گیا ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک وینس ولیمز پہلے راؤنڈ میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔ ان کے علاوہ ایک اور سابقہ عالمی نمبر ایک یالینا یانکووچ کو بھی شکست کا سامنا رہا۔
پاکستانی ٹیم تشکیل نو کے مرحلے سے گزر رہی ہے، اقبال قاسم
ٹیسٹ کرکٹ میں دنیا کی صف اول کی ٹیم کو وائٹ واش کرنے والی پاکستانی ٹیم کو کیا ہو گیا ہے؟ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں ریت کا پہاڑ ثابت ہو رہی ہے۔ اقبال قاسم کا خصوصی انٹرویو۔
یورو کپ فٹبال، اٹلی سیمی فائنل میں
یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد اٹلی نے انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ سیمی فائنل میں اٹلی جرمنی کا سامنا کرے گا۔
یورپی گراں پری آلانسو نے جیت لی
فیراری کے فرنانڈو آلانسو نے یورپی گراں پری جیت لی ہے۔ یوں وہ رواں برس ہونے والی آٹھ ریسز میں سے دو مقابلوں کے فاتح بن گئے ہیں۔
یورو کپ فٹبال، اسپین سیمی فائنل میں
ہفتے کے روز یورو کپ فٹبال مقابلوں کے سلسلے میں کھیلے جانے والے ایک کوارٹر فائنل میچ میں اسپین نے فرانس کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
یونان کو شکست، جرمنی یورو کپ کے سیمی فائنل میں
جرمنی یوئیفا یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں یونان کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
انگلش بورڈ نے کنیریا نے پر تاحیات پابندی لگا دی
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے بدعنوانی کے الزامات ثابت ہونے پر پاکستان اور ایسکس کے سابق بولر دنیش کنیریا پر تاحیات پابندی لگا دی ہے۔ کنیریا نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کیا ہے۔
گالے ٹیسٹ، سری لنکا کی شاندار بیٹنگ
پاکستان اور سری لنکا کے مابین گالے میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کے اختتام تک میزبان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا لیے ہیں۔
یورو کپ، رونالڈو کا جادو چل گیا
یوئیفا یورو کپ 2012ء کے پہلے کوارٹر فائنل میں پرتگال نے چیک جمہوریہ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے ہرا دیا ہے۔ مایہ ناز سٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔
جرمنی بمقابلہ يونان، میچ کے شائقين ميں ميرکل شامل
جمعے کے روز يوئيفا يورو چيمپئن شپ کے دوسرے کوارٹر فائنل مقابلے ميں جرمنی کا سامنا يونان سے ہوگا اور اس ميچ کو ديکھنے کے ليے جرمن چانسلر انگيلا ميرکل بھی اسٹيڈيم ميں موجود ہوں گی۔
کرکٹر سلمان بٹ برطانوی جيل سے رہا
اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے مرکزی کردار پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کو آج برطانوی جيل سے رہا کر ديا گيا ہے۔
کرکٹر سلمان بٹ کی رہائی قریب
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سلمان بٹ کے والد ذوالفقار بٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو بہت جلد برطانوی جیل سے رہائی مل جائے گی۔
سری لنکا ٹیسٹ سریز میں کامیابی کے لیے بھی پرُامید
ايک روزہ ميچوں کی سيريز جيتنے کے بعد اب سری لنکا کی کرکٹ ٹيم پاکستان کے خلاف جمعے سے شروع ہونے والی ٹيسٹ سيريز ميں زور آزمائے گی۔ اس سيريز کے ليے مہیلا جئے وردھنے کی قیادت میں یہ ٹيم کافی پر اعتماد نظر آتی ہے۔
یوروفٹ بال چیمپئن شپ، انگلینڈ اور فرانس بھی ’سپر ایٹ‘ میں
یوئیفا یورو فٹ بال چیمپئن شپ کے سلسلے میں منگل کو کھیلے گئے میچوں میں انگلینڈ نے یوکرائن کو ایک صفر سے ہرا کر کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کر لی جبکہ فرانس سویڈن سے شکست کھانے کے باوجود اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر گیا۔
یورو کپ فٹبال، اسپین اور اٹلی کوارٹر فائنلز میں
پیر کے روز گروپ سی کے دو میچز میں اپنی اپنی حریف ٹیموں کروشیا اور آئرلینڈ کو شکست دے کر اسپین اور اٹلی نے یوئیفا یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ون ڈے سیریز میں سری لنکا کی کامیابی
سری لنکا نے پانچ بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو تین ایک سے شکست دے دی۔ ایک میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کرنا پڑ گیا تھا۔
پاکستان میں باکسنگ بھی زوال کا شکار
پاکستان میں باکنسگ کا شوق ساٹھ کے عشرے میں اس وقت پروان چڑھنا شروع ہوا جب امریکی باکسر کیسیس مارسیلس کلے سے محمد علی بن کر کامیابیاں سمیٹ رہے تھے۔
جرمنی اور پرتگال یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں
یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کے گروپ بی کے تمام میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ اتوار کی رات جرمنی نے ڈنمارک کو اور پرتگال نے ہالینڈ کو شکست دے دی۔ ہالینڈ اور ڈنمارک کی ٹیمیں اب ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ پھر ناکام
سری لنکا کے دورے پر گئی پاکستانی کرکٹ ٹیم کو چوتھے ایک روزہ میچ میں ایک بار پھر تھیسارا پریرا کی میڈیم فاسٹ بالنگ کا شکار ہونا پڑا۔ دو میچوں میں پریرا دس پاکستانی کھلاڑی آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
یورو 2012: یونان اور چیک جمہوریہ کوارٹر فائنل میں
یورو چیمپئن شپ کے گروپ اے کے ابتدائی راؤنڈ کے تمام میچ مکمل ہو گئے ہیں۔ یونان کی ٹیم روس کو ہرا کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ چیک جمہوریہ کی ٹیم گروپ اے کی ٹاپ ٹیم بن کر کوارٹر فائنل میں داخل ہوئی ہے۔
یورو کپ 2012: فرانس اور انگلینڈ فتح مند
پولینڈ اور یوکرائن میں جاری یورپی فٹ بال چیمپئن شپ کا دوسرا راؤنڈ مکمل ہو گیا ہے۔ جمعے کو فرانس اور انگلینڈ نے اپنے میچ جیت لیے۔ آج ہفتے کے روز گروپ اے کے میچ ہوں گے اور جرمن ٹیم اتوار کو اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔
یورو 2012: اسپین کی جیت، اٹلی اور کروشیا برابر
یورو کپ 2012 کے گروپ سی میں جمعرات کی شام کھیلے گئے دومیچوں کے بعد عالمی چیمپئن اسپین اب گروپ لیڈر بن گیا ہے۔ اٹلی اور کروشیا کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہنے کے بعد اطالوی ٹیم تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔
یوروکپ 2012ء میں جرمنی کی ایک اور جیت
دنیائے فٹ بال میں جرمنی نے اپنے روایتی حریف ہالینڈ کو یورو کپ 2012 کے گروپ بی کے ایک اہم میچ میں ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی جبکہ پرتگال نے ڈنمارک کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔
يورو کپ: پولينڈ اور روس کے درميان ميچ کے ليے سخت حفاظتی انتظامات
گزشتہ روز يورو کپ ميں روس اور پولينڈ کے درميان کھيلے جانے والے ميچ سے قبل سکيورٹی سے متعلق خدشات کے باعث مقامی پوليس نے درجنوں افراد کو حراست ميں لے ليا جبکہ چند لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہيں۔
یورو کپ: پولینڈ اور روس کا میچ برابر، چیک جمہوریہ فاتح
یورو کپ میں گروپ اے کے مقابلوں میں چیک جمہوریہ نے یونان کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی دے ہے۔ پانچویں دِن کے کھیلوں میں دوسرا مقابلہ پولینڈ اور روس کے درمیان ہوا، جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔
یورو کپ: جرمنی اور ہالینڈ کے مقابلے میں بہت کچھ داؤ پر
يوکرائن اور پولينڈ کی مشترکہ ميزبانی ميں کھيلے جا رہے يوئيفا يورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے ايک اہم گروپ ميچ ميں کل بدھ کے روز روايتی حريفوں جرمنی اور ہالینڈ کی ٹيميں ايک دوسرے کے خلاف ميدان ميں اتريں گی۔
یورو کپ: فرانس اور انگلینڈ کا میچ برابر، یوکرائن فاتح
یورو کپ میں گروپ ڈی کے مقابلوں میں فرانس اور انگلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا ہے جبکہ شریک میزبان یوکرائن نے سویڈن کو ایک کے مقابلے دو گول سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم: سلیکشن میں ’میوزیکل چیئر‘ گیم جاری
اذلان شاہ کپ میں بدترین شکست کے بعد پیر 11 جون سے شروع ہونیوالے دورہ یورپ کے لیے تین سابق کپتانوں کو پاکستانی ہاکی ٹیم میں دوباورہ شامل کیا گیا ہے۔
رافائل ندال ساتويں مرتبہ فرنچ اوپن کے فاتح
ہسپانوی ٹينس پليئر رافائل ندال نے آج پيرس کے رولينڈ گيروس ميں فرنچ اوپن کے فائنل ميں سربيا کے نوواک جوکووچ کو شکست سے دوچار کرتے ہوئے يہ ٹورنامنٹ سات مرتبہ جيتنے کا ايک نيا عالمی ريکارڈ قائم کر ديا ہے۔
فرنچ اوپن کا فائنل بارش کی نذر، فيصلہ آج متوقع
گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پيرس ميں رافائل ندال اور نوواک جوکووچ کے درميان کھيلا جانے والا فرنچ اوپن ٹينس چيمپئن شپ کا فائنل بارش کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔ دونوں کھلاڑی آج ايک مرتبہ پھر ميدان ميں اتريں گے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 44
اگلا صفحہ