You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
پاکستانی کرکٹ ٹیم: نیا سیزن، نئے امتحانات
پاکستانی کرکٹ ٹیم نئے سیزن کی ابتداء رواں ماہ کے آخر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے کر رہی ہے۔ سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے سب سے زیادہ تجربہ کار بیٹسمین یونس خان اور فاسٹ باؤلر عمر گل کو اسکواڈ سے باہر کر ديا گیا ہے۔
خواتین کی عالمی رینکنگ میں وکٹوریا آذارینکا بدستور نمبر ون
آج پیر کے روز خواتین ٹینس ایسوسی ایشن نے نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ ادھر چین کی ٹینس اسٹار لی نا نے سنسناٹی اوپن میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سنسناٹی میں راجر فیڈرر بھی کامیاب رہے ہیں۔
راجرر فیڈرر اور نوواک جوکووچ سنساٹی کپ کے فائنل میں
عالمی نمبر ایک راجر فیڈرر اور نمبر دو نوواک جوکووچ نے امریکی شہر سنسناٹی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں ہفتے کے روز کھیلے جانے والے سیمی فائنلز میں فتح حاصل کرلی ہے۔ دونوں کھلاڑیوں کا فائنل میں ٹکراؤ آج اتوار کے روز ہوگا۔
جرمن کپ کا آغاز
جرمنی میں رواں برس کے فٹ بال سیزن میں قومی فٹ بال لیگ کے بعد سب سے اہم فٹ بال ٹورنامنٹ جرمن کپ کے پہلے راؤنڈ کا باقاعدہ آغاز جمعے سے ہو گیا ہے۔ اگلے جمعے سے بنڈس لیگا بھی شروع ہو جائے گی۔
دوستانہ فٹ بال میچ: جرمن ٹیم ارجنٹائن سے ہار گئی
ارجنٹائن کی فٹ بال ٹیم نے جرمن شہر فرینکفرٹ میں کھیلے گئے ایک دوستانہ میچ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان جرمن ٹیم کو ہرا دیا۔ گول کیپر کے فاؤل کے بعد جرمن ٹیم دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے پر مجبور تھی۔
لندن اولمپکس: مسلم ممالک کی کارکردگی کا جائزہ
لندن اولمپکس اب تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ اب تمام نگاہیں چار سال بعد برازیل کے مشہور سیاحتی مرکز ریو ڈی جینرو میں ہونے والے گرمائی اولمپکس پر مرتکز ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ لندن اولمپکس میں قزاقستان نے سات گولڈ میڈل جیتے۔
اولمپک میں ناکامی، ’’سونا بھی کھوٹا اور سنار بھی‘‘
لندن اولمپکس میں پاکستان کے جن اکیس ایتھلیٹس نے شرکت کی ان میں سے کوئی دوسرے راؤنڈ میں بھی قدم نہ رکھ سکا۔ اس طرح پاکستان دنیا کے ان ایک سو بیس بد قسمت ملک میں سے ایک رہا جن کے دستے لندن سے خالی ہاتھ واپس لوٹ رہےہیں۔
لندن نے اولمپک پرچم ریو ڈی جنیرو کے حوالے کر دیا
لندن اولمپکس اتوار کو ختم ہو گئے، جس کے بعد شب کو ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر اولمپکس مشعل بجھا دی گئی اور اولمپک کھیلوں کا پرچم آئندہ میزبان شہر ریو ڈی جنیرو کے حوالے کر دیا گیا۔
لندن اولمپکس: آخری دن 15 مقابلے
اتوار لندن اولمپکس کا آخری دن تھا اور اس روز باکسنگ اور باسکٹ بال سمیت سونے کے 15 تمغوں کا فیصلہ ہوا۔ ہفتے کے روز مجموعی طور پر 32 تمغوں کا فیصلہ ہوا تھا۔ جرمنی نے ہاکی اور میکسیکو نے فٹ بال میں طلائی تمغہ جیتا۔
امریکی ایتھلیٹس کا ورلڈ ریکارڈ
لندن اولمپکس میں چودھواں دِن میڈل ٹیبل پر امریکا کی برتری سے ختم ہوا۔ ساتھ ہی خواتین کی چار ضرب چار سو میٹر ریلے ریس امریکی ایتھلیٹس نے نہ صرف جیت لی بلکہ انہوں نے ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا۔
لندن اولمپکس: امریکا میڈلز ریس میں پھر آگے
تیسویں گرمائی اولمپکس میں میڈلز ریس میں چین اور امریکا کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔ اولمکپس کے تیرہویں دن امریکی ایتھلیٹس نے میڈلز ریس میں ایک بار پھر چین پر برتری حاصل کر لی ہے۔ یہ گیمز پرسوں بارہ اگست کو ختم ہوں گے۔
لندن اولمپکس: تمغوں کی دوڑ جاری
تیسویں گرمائی اولمپکس کے ختم ہونے میں اب صرف دو تین دن رہ گئے ہیں۔ مختلف ڈسپلنز کے آخری مرحلے بھی آن پہنچے ہیں۔ میڈلز ٹیبل پر چین کو پہلی اور امریکا کو دوسری پوزیشن حاصل ہے۔ تیسرے مقام پر میزبان برطانیہ ہے۔
لندن اولمپکس: میڈلز ٹیبل پر چین کی برتری قائم
لندن اولمپکس اب کچھ اور دنوں کی بات رہ گئی ہے اور پھر اس کے بعد یہ بھی تاریخ کا حصہ بن جائے گا۔ اب تک اس میں چین نے میڈلز ٹیبل پر اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے۔ چین کے طلائی تمغوں کی تعداد چونتیس ہے۔
یوسین بولٹ کی نگاہ اب ایک اور ریکارڈ پر
لندن اولمپکس میں اتوار پانچ اگست کو جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9.63 سیکنڈز میں طے کر کے شائقین کو حیران کر دیا تھا۔ تاہم اب وہ 200 میٹر میں گولڈ میڈل حاصل کر کے ایک اور ریکارڈ قائم کرنا چاہتے ہیں۔
لندن اولمپکس کے دسویں روز بھی چینی چھائے رہے
لندن اولمپکس 2012ء کے دسویں روز بیس کھیلوں کے مقابلے ہوئے اور آٹھ میں طلائی تمغوں کا اعلان ہوا۔ اب تک اکتیس طلائی تمغوں کے مالک چین نے ان مقابلوں پر اپنی برتری قائم رکھی ہوئی ہے۔
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا فیصلہ کن معرکہ
پاکستانی ٹیم اولمپکس 2012ء میں اپنا اہم ترین میچ منگل سات اگست کو عالمی چمپئن آسٹریلیا سے کھیل رہی ہے۔ سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستانی ٹیم کو یہ میچ جیتنا ہر حال میں ضروری ہے۔
لندن اولمپکس: نویں دن کے اختتام پر چین کی برتری
برطانوی دارالحکومت لندن میں سنسنی خیز اور کڑے اولمپک مقابلوں کے نویں دن کے اختتام تک چین کو واضح برتری حاصل ہو چکی تھی۔ گزشتہ روز اکیس شعبوں میں مقابلے ہوئے اور گیارہ میں طلائی تمغوں کا اعلان کیا گیا۔
لندن اولمپکس: مائیکل فیلپس نے نئی تاریخ رقم کر دی
عظیم امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے لندن اولمپکس میں ایک اور طلائی تمغہ جیت کر ان مقابلوں کو شایان شان انداز میں الوداع کہا ہے۔ اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ میں امریکی برتری قائم ہے۔
لندن اولمپکس میں امریکی برتری قائم
لندن اولمپکس کے ساتویں روز چوبیس شعبوں میں مختلف ممالک کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کا سامنا کیا جبکہ گیارہ کھیلوں میں طلائی تمغوں کا اعلان کیا گیا۔ امریکا مزید تین گولڈ میڈل جیت کر میڈل لسٹ پر تاحال سب سے آگے ہے۔
لندن اولمپکس کا چھٹا دن امریکی دستے کے نام
لندن اولمپکس 2012ء کے چھٹے روز امریکی پیراک مائیکل فیلپس نے اپنے انفرادی تمغوں کی تعداد بیس کر لی۔ ایک ہی ڈسپلن میں مسلسل تین گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد انہوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
لندن اولمپکس: ہاکی میں پاکستانی ٹیم کی جیت
برطانوی دارالحکومت میں جاری تیسویں اولمپک گیمز میں ہاکی ڈسپلن کے گروپ اے میں پاکستانی ٹیم نے ارجنٹائن کو دو گول سے شکست دی جبکہ بھارتی ٹیم کو نیوزی لینڈ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ ادھر میڈلز ٹیبل پر چین کی برتری قائم ہے۔
امریکی پیراک فیلپس کے ریکارڈ 19 اولمپک تمغے
منگل کو لندن اولمپکس میں پیراکی کے مقابلوں میں سونے اور چاندی کا ایک ایک تمغہ حاصل کرتے ہوئے امریکی کھلاڑی مائیکل فیلپس نے اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ یعنی 19 تمغے جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔
لندن اولمپکس، چوتھے روز بھی چین کی برتری
لندن میں جاری اولمپکس میں چین کی ٹیم مجموعی طور پر 13 طلائی، چھ نقرئی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ برتری لیے ہوئے ہے۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے، جس نے اب تک سونے اور چاندی کے آٹھ آٹھ جبکہ کانسی کے چھ تمغے حاصل کیے ہیں۔
لندن اولمپکس، چین بدستور آگے
لندن اولمپکس مقابلوں میں چین 17 تمغوں کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے۔ ان میں نو طلائی، پانچ نقرئی اور تین کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ دوسرے نمبر پر امریکا ہے، اس کے تمغوں کی تعداد بھی 17 ہے تاہم اس میں طلائی تمغے پانچ ہیں۔
لندن اولمپکس میں خوشگوار موسم اور بھری ہوئی نشستوں کی امید
لندن اولمپکس میں منتظمین خوشگوار موسم اور کھیل کے میدانوں میں تماشائیوں سے بھری ہوئی نشستوں کے لیے پر امید ہیں۔
چینی ذرائع ابلاغ میں قومی کھلاڑیوں کا چرچا
چینی ذرائع ابلاغ میں قومی کھلاڑیوں کی لندن اولمپکس میں شاندار کارکردگی کو خوب سراہا جا رہا ہے تاہم ساتھ ہی محتاط رویہ اختیار کرتے ہوئے یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ چینی کھلاڑی بیجنگ اولمپکس جیسی کارکردگی نہیں دکھا سکیں گے۔
ابھی چھ برس کی کرکٹ باقی ہے۔ کامران اکمل
پاکستانی وکٹ کیپر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ برا وقت ختم ہو گیا ہے اور ان کی چھ برسوں کی کرکٹ ابھی باقی ہے۔
ہملٹن ہنگری گراں پری میں کامیاب
رواں برس کی گیارہویں فارمولا ون کار ریس، ہنگری گراں پری کا انعقاد اتوار کے روز کیا گیا۔ برطانوی ڈرائیور لوئیس ہملٹن نے اس ریس کو بغیر کسی دقت کے جیت لیا۔
لندن اولمپکس: چین کی برتری برقرار
تیسویں اولمپک گیمز میں میڈل ٹیبل پر چین کی سبقت برقرار ہے۔ امریکی ایتھلیٹس نے اب دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ اٹلی کو میڈل ٹیبل پر تیسرا مقام حاصل ہے۔ میزبان برطانیہ کی سولہویں پوزیشن ہے۔
لندن اولمپکس: دوسرے روز بھی چین سب سے آگے
لندن اولمپکس میں تمغوں کی دوڑ پر چینی چھائے ہوئے ہیں جبکہ منتظمین کئی مقابلوں کے دوران خالی نشستوں کی وجہ سے عوامی تنقید کی زد میں ہیں۔
لندن اولمپکس: چین تمغوں کی دوڑ میں آگے
تیسویں اولمپکس کی افتتاحی تقریب 27 جولائی کی رات کو منعقد کی گئی تھی۔ اگلے روز 28 جولائی سے میڈلز کی ریس کا آغاز ہو گیا ہے۔ پہلے دن چین زیادہ تمغے جیت کر آگے ہے۔
چین نے لندن اولمپکس کا پہلا طلائی تمغہ جیت لیا
لندن میں جاری اولمپکس مقابلوں میں تمغوں کے حصول کی دوڑ شروع ہوگئی ہے اور سب سے پہلا طلائی تمغہ چینی کھلاڑی جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔
لندن اولمپکس 2012ء میں تمغوں کے حصول کی دوڑ شروع
گزشتہ رات برطانوی دارالحکومت لندن میں تیسویں اولمپک کھیلوں کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ اسی رنگا رنگ تقریب میں گرمائی اولمپکس میں شریک ملکوں کے کھلاڑیوں نے بھی مارچ پاسٹ میں شرکت کی۔
لندن اولمپکس: آخری لمحات میں انتظامات مکمل کرنے کی کوششں
لندن کے اولمپک پارک میں درجنوں بڑھئی، مالی اور کرین آپریٹرز اور ان کے سپروائزر جمعرات کی شب بھی کام میں لگے رہے تاکہ جمعے کو اولمپکس 2012ء کی افتتاحی تقریب سے قبل تمام تر انتظامات مکمل کرلیے جائیں۔
لندن اولمپکس، غلط پرچم کیوں دکھایا، شمالی کوریا کی فٹ بال ٹیم کی ناراضی
لندن اولمپکس کے باضابطہ آغاز سے دو روز قبل ان کھیلوں کا آغاز خواتین کے فٹ بال مقابلوں سے ہو گیا ہے۔ اس موقع پر شمالی کوریا کی ٹیم نےغلط قومی پرچم دکھانے پر سخت ردعمل ظاہر کیا، اور یوں یہ میچ ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔
لندن اولمپکس: پاکستانی ایتھلیٹس کی روانگی منگل کو متوقع
گزشتہ بیس برس سے پاکستان اولمپکس میں کوئی بھی میڈل نہیں جیت سکا ہے۔ اس ناکامی کے سلسلے کو توڑنے کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کا دستہ منگل کے روز برطانیہ کے ليے روانہ ہو رہا ہے۔
وگنز نے ٹور ڈی فرانس جيت لی
اتوار کے روز اختتام کو پہنچنے والی ٹور ڈی فرانس ريس ميں فتح حاصل کرتے ہوئے بريڈلی وگنز يہ ريس جيتنے والے پہلے برطانوی سائيکلسٹ بن گئے ہيں اور ان کی اس کاميابی نے برطانوی شائقين میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔
الونسو جرمن گراں پری جیت گئے
فیراری کے ہسپانوی ڈرائیور فرنانڈو الونسو نے جرمن گراں پری جیت لی ہے۔ یہ اس سیزن میں ان کی تیسری کامیابی ہے۔ یہ ریس جرمنی کے شہر ہاکنہائیم میں اتوار کو ہوئی۔ الونسو ہفتے کو پول پوزیشن کے مرحلے میں بھی آگے رہے تھے۔
ٹور ڈی فرانس: بریڈلی وگِینز چیمپئن بننے کی دہلیز پر
سائیکلنگ بھی فارمولا ون کار ریسنگ کی طرح ایک چیلنجنگ کھیل تصور کیا جاتا ہے۔ اس کی غیر سرکاری عالمی چیمپئن شپ ٹور ڈی فرانس کا اختتام آج فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہو رہا ہے۔
اولمپک مقابلے قریب، مشعل لندن پہنچ گئی
لندن اولمپک مقابلوں کے شروع ہونے سے ایک ہفتہ قبل اولمپک مشعل کو ایک ڈرامائی انداز میں فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لندن پہنچا دیا گیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات کی بحالی کا اعلان
پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچز کا سلسلہ پانچ سال کے وقفے کے بعد بالآخر اب شروع ہونے جا رہا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کو ہوم سیریز کے لیے رواں برس دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ سری لنکا، کیا کھویا کیا پایا
پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا کے دورے میں ٹیسٹ ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں میں کوئی سیریز بھی نہ جیت سکی مگر اس نے عالمی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
باکسنگ: عامر خان گارشیا کے ہاتھوں ناک آؤٹ
ورلڈ باکسنگ کونسل WBC کے چیمپئن امریکی باکسر ڈینی گارشیا نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو چوتھے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کرتے ہوئے ورلڈ باکسنگ ایسوسی ایشن WBA کا لائٹ ویلٹر ویٹ ٹائیٹل بھی اپنے نام کر لیا۔
ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کی تیرہویں اسٹیج مکمل
سائیکلنگ کھیل کی غیر سرکاری عالمی چیمپئن شپ ٹور ڈی فرانس کہلاتی ہے۔ ہر سال منعقد ہونے والی یہ سائیکل ریس دنیا بھر کے سائیکلسٹس کے لیے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتی ہے۔ اس کی تیرہ منزلیں مکمل ہو گئی ہیں۔
اولمپکس کے سکیورٹی انتظامات پر برطانوی حکام کی وضاحت
اولپمکس سے محض دو ہفتے قبل سکیورٹی انتظامات میں سامنے آنے والی کمی نے لندن حکام کو پارلیمنٹ میں وضاحت پیش کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ہوم سیکرٹری تھریسا مے کا کہنا ہے کہ سکیورٹی انتظامات پر سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔
میچ برابر، سری لنکا سیریز جیت گیا
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ ڈرا ہو گیا ہے۔ اس طرح میزبان سری لنکا نے یہ سیریز ایک صفر سے جیت لی ہے۔ گزشتہ تین برس کے دوران سری لنکا کی کسی سیریز میں یہ پہلی فتح ہے۔
اوِیلانج اور ٹیشیرا نے رشوت لی، فیفا
فٹ بال کے عالمی ادارے فیفا نے تصدیق کی ہے کہ اس کے سابق صدر ژوآں اوِیلانج اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سابق رکن ریکارڈو ٹیشیرا ورلڈ کپ سے متعلق رشوت کے اسکینڈل میں ملوث رہے ہیں۔
افغانستان: پہلی فٹ بال چیمپئن لیگ کی تیاریاں
افغانستان میں ان دنوں فٹ بال کے کھیل کی پہلی پیشہ ورانہ چیمپئن لیگ کی تیاریاں جاری ہیں۔ فٹ بال کے ان مقابلوں کا مقصد اس جنگ زدہ اور تباہ حال ملک میں قیام امن میں مدد دینا ہے۔
لندن اولمپکس امراء کا شوق یا عوامی تفریح ؟
برطانوی حکومت لندن اولمپکس کو امراء کے بجائے عوامی تفریح طبع کے ایک میلے کے طور پر پیش کرنے کی کوششوں میں ہے مگر ٹکٹس کی بلند قیمتیں اور سلامتی کے کڑے حصار اسے عوام کی دسترس سے دور کر رہے ہیں۔
برطانوی تاريخ کا سب سے بڑا سکيورٹی امتحان، لندن اولمپکس
رواں ماہ برطانوی دارالحکومت لندن ميں شروع ہونے والے اولمپکس کو دہشت گردی کے ممکنہ واقعات سے بچانے کے ليے برطانوی حکومت نے سخت ترين سکيورٹی انتظامات کو پلان کیا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 43
اگلا صفحہ