You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
آرمسٹرانگ کے خلاف امریکی حکومت کا مقدمہ
امریکا نے سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ پر دھوکہ دہی کے الزام پر مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ امریکی محکمہ انصاف اس مقدمے کے ذریعے محکمہ ڈاک کی جانب سے آرمسٹرانگ کو ادا کیے گئے ’لاکھوں ڈالر‘ وصول کرنا چاہتا ہے۔
پاکستان میں فٹ بال کی مقبولیت میں اضافہ
پاکستان کو فٹ بال کے مقابلے میں کرکٹ کے لیے زیادہ جانا جاتا ہے۔ اس کے برعکس وہاں فٹ بال شائقین کی تعداد میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو رہا ہے جو کسی کرکٹ ٹیسٹ میچ کے بجائے چیمپئنز لیگ کے مقابلوں میں زیادہ دلچسپی لے رہے ہیں۔
پاکستان ہاکی میں تنخواہیں بند، کھلاڑی اپنا کیریئر داؤ پرلگانے لگے
ایک سال سے تنخواہیں نہ ملنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنا بین الاقوامی کیریئر داؤ پرلگانا شروع کر دیا۔ محمد راشد اور رضوان سینیئر اذلان شاہ کپ کے لیے جاری تربیتی کیمپ چھوڑ کر یورپی لیگ کھیلنے ہالینڈ جا پہنچے۔
چيمپئنز ليگ: رواں ہفتے بائرن ميونخ اور بارسلونا کی ٹيميں ايکشن ميں
اس ہفتے 19 فروری بروز منگل آرسنل اور بائرن ميونخ کی ٹيميں ايک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی جبکہ 20 فروری بروز بدھ بارسلونا اور اے سی ملان ميدان ميں اتريں گے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکست، جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ رینکنگ مزید مستحکم
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقہ نے دوسرا ٹیسٹ میچ جیت کر ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ یہ جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ میچوں میں مسلسل چھٹی جیت تھی۔ اس جیت کے بعد ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کی پہلی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔
اشٹٹ گارٹ کے ہاتھوں ہوفن ہائیم کو شکست
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے بائیسویں میچ ڈے کے اختتام پر اشٹٹ گارٹ نے ہوفن ہائیم کو شکست دے دی ہے۔ اس میچ ڈے کا آخری مقابلہ نیورمبرگ اور ہینوور کے درمیان ہوا، جو برابر رہا۔
بنڈس لیگا: ہیمبرگ کی پوزیشن بہتر
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے بائیسویں میچ ڈے کے ایک مقابلے میں ہیمبرگ نے مؤنشن گلاڈ باخ کو شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن بہتر بنا لی ہے۔
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: پاکستانی ٹیم 338 پر آؤٹ
جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی پاکستانی کرکٹ ٹیم دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن لنچ پر 338 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ میزبان جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم نے اپنی پہلی اننگز شروع کر دی ہے۔
افغانستان میں کرکٹ تعلیمی نصاب کا حصہ
افغان کرکٹ ٹیم ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہے۔ علاقائی ٹیموں کے خلاف کھیلنے کے بعد اب لاہور میں پاکستان اے کے خلاف برسرپیکار ہے۔ اکمل برادران سمیت کئی صف اول کے کرکٹرز پر مشتمل پاکستان اے کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے ہیں۔
بنڈس لیگا: اکیسواں میچ ڈے مکمل
جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے اکیسویں میچ ڈے کے آخری دن دو میچ کھیلے گئے۔ بائرن میونخ کی ٹیم لیگ ٹیبل پر بدستور پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے۔
افریقہ کپ آف نیشنز: نائجیریا چیمپئن
براعظم افریقہ کی اقوام کے درمیان فٹ بال ٹورنامنٹ افریقہ کپ کا فائنل اتوار کے روز کھیلا گیا۔ اس فائنل میچ میں نائجیریا نے برکینا فاسو کی ٹیم کو ایک گول سے ہرا کر تیسری مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
بنڈس لیگا: ہیمبرگ نے ڈورٹمنڈ کو پچھاڑ دیا
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے ایک میچ میں ہیمبرگ نے ڈورٹمنڈ کو اَپ سیٹ شکست دے دی۔ ہیمبرگ نے یہ میچ چار ایک سے جیتا۔ لیورکوزن کی ٹیم بھی ڈورٹمنڈ کی اس شکست کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے۔
ورلڈ اسکينگ چيمپئن شپ، جرمنی نے سونے کا تمغہ جيت ليا
يورپی ملک آسٹريا ميں ہونے والی ورلڈ اسکينگ چيمپئن شپ ميں جرمنی کی ماریا ہیوفل ریش نے سونے کا تمغہ حاصل کر ليا ہے۔ يہ اس چيمپئن شپ ميں جرمن ٹيم کا پہلا تمغہ ہے۔
آسٹریلوی کھلاڑیوں میں ممنوعہ ادویات کے استعمال کا انکشاف
آسٹریلوی حکام کی طرف سے جاری کی گئی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج سے انکشاف ہوا ہے کہ اعلیٰ ملکی ایتھلیٹس میں وسیع پیمانے پر ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا جاتا ہے اور ان کے جرائم پیشہ منظم گروہوں سے تعلقات بھی ہیں۔
پاکستانی کھیل، عہدوں کی جنگ کا شکار
پاکستان میں کھیلوں کے منتظمین اور حکومت کے درمیان جاری عہدوں کی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔
فٹ بال: بڑے پیمانے پر میچ فِکسنگ کا انکشاف
یورپی یونین کے اسپیشل پولیس یونٹ یورو پول نے کہا ہے کہ اس نے سن دو ہزار آٹھ سے لے کر دو ہزار گیارہ کے درمیان تین سو اسی فٹ بال میچوں کے ’فِکس‘ ہونے کے شواہد حاصل کیے ہیں۔
ڈیل اسٹائن کی شاندار بولنگ، پاکستان کو 211 رنز سے شکست
جنوبی افریقہ کا دورہ کرنے والی پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار گئی ہے۔
بھارتی اولمپک کمیٹی کے سابق سربراہ کا فرد جرم کی صحت سے انکار
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں سن 2010 میں منعقد کی جانے والی دولت مشترکہ کھیلوں کے نامناسب انتظامات کے حوالے سے پیدا شدہ کرپشن الزامات کا سامنا ان دنوں بھارتی اولمپک کمیٹی کے سابق سربراہ سریش کلماڑی کو ہے۔
بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ دوسرے نمبر پر
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے بیسیوں میچ ڈے کے آخری روز ڈورٹمنڈ نے لیور کوزن کو شکست دیتے ہوئے، پوائنٹس ٹیبل پر اس کی دوسری پوزیشن بھی چھین لی ہے۔
’پاکستان سپر لیگ‘، متعدد غیر ملکی کھلاڑی شرکت پر آمادہ
پاکستان کے پروفیشنل ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ’پاکستان سپر لیگ‘ کے منتظمین کے بقول پچاس غیر ملکی کھلاڑیوں نے ان مقابلوں میں حصہ لینے کی حامی بھر لی ہے۔
معروف برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم کی یورپ واپسی
معروف برطانوی فٹ بالر ڈیوڈ بیکہم نے پیرس سینٹ گیرمین ’ Paris St. Germain ‘ کلب سے معاہدہ کر لیا ہے۔ بیکہم اس دوران حاصل ہونے والی تمام رقم خیرات کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سو ٹیسٹ میچوں میں کپتانی، گریم سمتھ کا اعزاز
جوہانسبرگ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین جمعہ کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کے ساتھ ہی گریم سمتھ سو ٹیسٹ میچوں میں کپتانی کرنے والے پہلے کھلاڑی بننے کا اعزاز حاصل کر لیں گے۔
سکیورٹی خطرات، پاکستانی ویمن ٹیم اسٹیڈیم تک محدود کر دی گئی
بھارت میں خواتین کرکٹ کے ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے لیے پہنچنے والی پاکستانی ٹیم کو ہوٹل میں ٹھہرانے کی بجائے اسٹیڈیم تک محدود کر دیا گیا ہے۔ بین الاقوامی کرکٹ کونسل کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی وجوہات پر کیا گیا ہے۔
بھارتی انتہا پسندوں کی دھمکیوں کا خوف نہیں، ثنا میر
پاکستانی وومن ٹیم کی کپتان ثنا میرکا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور مخالفت کے باوجود ان کی ٹیم بھارت میں کھیلنے پر خوفزدہ نہیں۔ شیوسنہا کی دھمکیوں کے بعد پاکستان کے تمام میچز ممبئی سے کٹک منتقل کر دیے گئے ہیں۔
بائرن میونخ: جیت کا سلسلہ جاری
جرمن قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے انیسویں میچ ڈے کے اختتام پر اتوار کو بائرن میونخ نے اشٹٹ گارٹ کو شکست دے کر اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔
آسٹریلین اوپن: نوواک جوکووچ ایک بار پھر فاتح
سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کا مردوں کا فائنل میچ سربیا کے نوواک جوکووچ نے برطانیہ کے کھلاڑی اینڈی مرے کو چار سیٹس میں ہرا کر جیت لیا۔
بنڈس لیگا: فرینکفرٹ کی چوتھی پوزیشن برقرار
جرمن فٹ بال لیگ یا بنڈس لیگا میں ہفتے کو کھیلے جانے والے ایک میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے ہوفن ہائم کو دو ایک سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر اپنی چوتھی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔
آسٹریلین اوپن: وکٹوریا آذارینکا چیمپئن شپ کی فاتح
رواں برس ٹینس کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن میں خواتین کی چیمپئن شپ کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ دفاعی چیمپئن وکٹوریا آذارینکا نے چینی کھلاڑی لی نا کو تین سیٹس میں شکست دے دی ہے۔
یورو کپ کی میزبانی 13 یورپی شہر کریں گے
یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوایفا نے جمعے کے روز تصدیق کی ہے کہ سن 2020ء میں یورو کپ فٹبال چیمپیئن شپ کی میزبانی بیک وقت 13 یورپی شہر کریں گے۔
آسٹریلین اوپن: نقطہٴ عروج کے قریب
ٹینس کھیل کے سال کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے فائنل میچوں کا مرحلہ آن پہنچا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کا آغاز چودہ جنوری سے ہوا تھا۔ ستائیس جنوری کو مردوں کے فائنل میچ پر اس کا اختتام ہو گا۔
لانس آرمسٹرانگ کے خلاف دھوکا دہی کا مقدمہ
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دو شہریوں نے ایک وفاقی عدالت میں سائیکلسٹ لانس آرمسٹرانگ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ مقدمے میں سائیکلسٹ اور ان کی کتاب کے ناشرین کے خلاف دھوکا دہی اور جھوٹی تشہیر کے الزامات عائد کیے گئے ہیں
پاکستان میں روایتی کُشتی زوال پزیر
پاکستان میں کُشتی کے حوالے سے ایک معروف خاندان کا اکھاڑا اس فن کے نامور پہلوان پیدا کرتا رہا تھا تاہم اب یہ اکھاڑا قبرستان کا روپ دھار چکا ہے۔ فن پہلوانی کے زوال کی یہ محض ایک علامت ہے۔
آسٹریلین اوپن: سیرینا ولیمز کوارٹر فائنل میں باہر
آسٹریلوی شہر میلبورن میں جاری ٹینس کے گرینڈ سلام ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں امریکا کی ایک نوجوان کھلاڑی سلون اسٹیفنز Sloane Stephens نے ٹاپ فیورٹ سیرینا ولیمز کو شکست دے دی ہے۔
فیورٹ نہیں تو دباؤ بھی نہیں، مصباح
پاکستان نے کبھی جنوبی افریقہ کی سرزمین پر ٹیسٹ یا ایک روزہ سیریز نہیں جیتی۔ کپتان مصباح الحق جنوبی افریقہ میں پاکستان کے اسی ریکارڈ کو موجودہ ٹیم کے لیے سب سے بڑی تحریک قرار دیتے ہیں۔
بنڈس لیگا: آؤگس برگ کی مزید ایک جیت
جرمن فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا میں اٹھارہویں میچ ڈے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر نچلے درجے کی ٹیم آؤگس برگ بالآخر مزید ایک میچ جیتنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔ اس نے ڈسلڈورف کو مات دی ہے۔
کرسمس بریک کے بعد بائرن میونخ کا شاندار آغاز
جرمن کلب بائرن میونخ نے فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے رواں سیزن میں کرسمس بریک کے بعد اپنا پہلا میچ جیت لیا ہے۔ اس کا سامنا گروئتھر فیورتھ سے تھا، جسے بائرن نے صفر کے مقابلے میں پانچ گول سے مات دی۔
’افریقہ کپ آف نیشنز‘ کا آغاز ہوگیا
بر اعظم افریقہ کے مؤقر ترین فٹ بال ٹورنامنٹ ’افریقہ کپ آف نیشنز‘ کا آغاز ہفتے کے روز غیر معمولی سرد موسم اور بنا گول کے میچوں سے ہوا۔
آسٹریلین اوپن: اعصام الحق ڈبلز کے اگلے راؤنڈ میں
رواں برس ٹینس کھیل کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن کے مینز ڈبلز میں پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے اپنے ساتھی کے ہمراہ تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کر لی ہے۔
ڈوپنگ میرے کام کا حصہ تھی، آرمسٹرانگ کا اعتراف
ایک امریکی نشریاتی ادارے پر جمعرات کی شب نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور کھلاڑی لانس آرمسٹرانگ نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے تمام کرئیر میں کارکردگی بڑھانے والی ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا۔
آسٹریلین اوپن: تیسرے راؤنڈ کی دہلیز پر
مقبول کھیل ٹینس کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ میں کل سے تیسرے راؤنڈ کے میچ شروع ہو رہے ہیں۔ تمام اہم کھلاڑی دوسرے مرحلے کے میچ جیت کر اگلے راؤنڈ میں داخل ہو چکے ہیں۔
آرمسٹرانگ کو اب دھوکہ دہی پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ماہرین
سات مرتبہ ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا ٹائٹل جیتنے والے سائیکلسٹ آرمسٹرانگ ڈوپنگ کے الزامات کے تحت جیت کے تمغےگزشتہ برس واپس کر چکے ہیں۔ تاہم اب انہیں ممنوعہ طاقت بخش ادویات کے استعمال پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
دورہ پاکستان بنگلہ دیش کے اپنے مفاد میں ہے، ذکاء اشرف
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان خود بنگلہ دیش کے اپنے مفاد میں ہے جبکہ پاکستان سُپر لیگ ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا ذریعہ ثابت ہوگی۔
پاکستانی بولر سعید اجمل کے لیے چار ایوارڈز
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے پہلی مرتبہ کرکٹ ایوارڈز دیے گئے ہیں۔ ہفتے کے روز منعقد کی جانی والی تقریب میں آف سپنر سعید اجمل کو چار ایوارڈز دیے گئے۔
شاہین کی بورسیا ڈورٹمنڈ کو واپسی
ترک نژاد فٹ بالر نوری شاہین بورسیا ڈورٹمنڈ میں لوٹ آئے ہیں۔ اسپین کے ریئل میڈرد سے جرمن کلب میں ان کی واپسی کو بنڈس لیگا کے رواں سیزن کی بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
اسٹار فٹ بالر لیونیل میسی کا نیا ریکارڈ
بارسلونا کلب کی نمائندگی کرنے والے ارجنٹائن کے فٹ بالر لیونیل میسی کو سال 2012ء کے بہترین کھلاڑی کے انعام سے نوازا گیا ہے۔ وہ ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، جنہوں نے مسلسل چار مرتبہ یہ انعام حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ون ڈے سیریز میں فتح کےبعد پاکستانی ٹیم وطن واپس
بھارت کو بھارت میں ون ڈے سیریز ہرانے کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم پیر کو وطن واپس پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق نے روایتی حریف کے خلاف آٹھ برس بعد اس سیریز کی جیت کو پاکستان کرکٹ کے لیے اچھا شگن قرار دیا۔
ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ بھارت کے نام
کرکٹ کی دنیا میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری میچ نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، جس میں بھارت نے پاکستان کو دس رنز سے شکست دے دی۔
ڈاکار ریلی کار ریس کل سے شروع
کل ہفتے کے روز ڈاکار ریلی جنوبی امریکی ملک پیرو کے دارالحکومت لیما سے شروع ہو رہی ہے۔ یورپ اور افریقہ کی جگہ اب یہ مسلسل پانچواں سال ہے کہ ڈاکار ریلی جنوبی امریکا میں پلان کی جاتی ہے۔
پاکستان نے ایک روزہ سیریز جیت لی
بھارت کے دورے پر پہنچی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے میزبان بھارت کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 85 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے۔
جرمنی کے کوچ لؤو کا جيت کا عزم
جرمنی کی قومی فٹ بال ٹيم کے کوچ يوآخم لؤو نے خبر ايجنسی ڈی پی اے کو ديے گئے ايک انٹرويو ميں کہا کہ وہ اگلے سال برازيل ميں ہونےوالے ورلڈ کپ کے فائنل مقابلوں کے ليے اپنی ٹيم کو تيار کرنا چاہتے ہيں۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 39
اگلا صفحہ