You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
فیفا ورلڈ کپ
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
کرکٹ کی گیند سے امپائر ہلاک
اسرائیل میں ایک لیگ میچ میں کرکٹ گیند لگنے سے امپائر کی ہلاکت ہوئی ہے۔ ہلاک ہونے والا امپائر اسرائیلی قومی کرکٹ ٹیم کا سابق کپتان تھا۔ کرکٹ میں چند روز قبل آسٹریلوی کھلاڑی فِل ہیُوز گیند لگنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔
میککلم اور ولیمسن کی عمدہ بلے بازی، شارجہ ٹیسٹ پاکستان کے ہاتھوں سے نکلتا ہوا
شارجہ ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 637 رنز بنا لیے ہیں۔ آج کے دن کپتان برینڈن میککلم کی ڈبل سنچری اور کین ولیمسن کی سنچری نمایاں رہی۔
ہیوز کی ہلاکت پر شین ایبٹ کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے، وقار یونس
پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے کہا ہے کہ آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کو ہلاکت خیز گیند کرنے والے بولر شین ایبٹ کو نفسیاتی مدد کی ضرورت ہے تاکہ یہ نوجوان کھلاڑی کرکٹ سے وابستہ رہے۔
ہیوز زندگی کا میچ ہار گئے
آسٹریلوی ٹیسٹ کھلاڑی فِلِپ ہیوز سڈنی کے ایک ہسپتال میں فوت ہو گئے۔ دو روز قبل ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران تیز رفتار بال نے ان کی گردن کو شدید زک پہنچائی تھی، جس سے ان کے دماغ میں خون کا رساؤ شروع ہو گیا۔
شارجہ ٹیسٹ، محمد حفیظ کی شاندار سنچری
شارجہ ٹیسٹ میں محمد حفیظ کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے پہلے دن کے اختتام تک 281 بنا لیے ہیں۔ محمد حفیظ 178 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ مصباح الحق 38 رنز پر ان کا ساتھ دے رہے ہیں۔
چيمپئنز ليگ ميں سب سے زيادہ گول، اعزاز ليونل ميسی کے نام
يورپی فٹ بال ٹورنامنٹ چيمپئنز ليگ کے ايک گروپ ميچ ميں تين گول اسکور کرتے ہوئے ہسپانوی کلب بارسلونا کے کھلاڑی ليونل ميسی نے اِس ٹورنامنٹ کی تاريخ ميں سب سے زيادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز حاصل کر ليا ہے۔
آسٹریلوی بیٹسمین فِل ہیُوز گیند لگنے سے شدید زخمی
بانسر لگنے سے آسٹریلوی بیٹسمین فِل ہیُوز شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اُن کو سر پر گہری چوٹ لگی ہے۔ ایمرجنسی سرجری کے بعد اب وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں۔ انہیں انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا ہے۔
عامر کے مستقبل کا فیصلہ چال چلن اور کارکردگی کرے گی، شہریار
پی سی بی کے چیئرمین کے بقول محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اس کی کارکردگی کرے گی۔ ڈی ڈبلیو سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز اور پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے امکانات روش ہیں۔
ہملٹن ابوظہبی گراں پری کے فاتح
مرسڈیز ٹیم کے لوئس ہملٹن نے ابوظہبی گراں پری جیت لی ہے۔ یہ فارمولا وَن چیمپئن شپ کا ان کا دوسرا ٹائٹل ہے۔ اس ریس میں ان کی ٹیم ہی کے نِکو روزبرگ اپنی گاڑی میں تکنیکی خرابی کے باعث بہت پیچھے رہ گئے تھے۔
دبئی ٹیسٹ، بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین دبئی میں کھیلا گیا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا ہے۔ اس سیریز میں پاکستان کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 26 نومبر سے شارجہ میں شروع ہو گا۔
دبئی ٹیسٹ ڈرامائی مرحلے میں داخل
دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں 167 رنز بنا لیے ہیں، یوں اسے پاکستان پر 177 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ پاکستانی اننگز میں جمعرات کے دن کی اہم بات سرفراز احمد کی شاندار سنچری رہی۔
’پاکستان اور افغان کرکٹ بورڈ کی پارٹنر شپ دیر تک چلے گی‘
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی بین لاقوامی کرکٹ مقابلے شروع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ اسے پاکستان اور افغانستان کے مابین کرکٹ ڈپلومیسی کے باقاعدہ آغاز سے بھی تعبیر کیا جا رہا ہے۔
فٹ بال: یورو کوالیفائنگ میں ہالینڈ کی شاندار فتح
ہالینڈ نے فٹ بال کے یورو کوالیفائنگ مرحلے کے ایک میچ میں لیٹویا کو چھ صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی جگہ بنانے کے امکانات روشن کر لیے ہیں۔ ہالینڈ کو آگے بڑھنے کے لیے اس جیت کی بڑی حد تک ضرورت تھی۔
فٹ بال: یورو کوالیفائنگ میں ’حیرت انگیز نتائج‘
یورو 2016ء فٹ بال کے تازہ کوالیفائنگ میچوں میں انگلینڈ، اسپین، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ نے کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ یورپ کی کچھ چھوٹی ٹیمیں بھی حیرت انگیز نتائج کے حصول میں کامیاب رہی ہیں۔
یورو کوالیفائنگ میں جرمنی کی جیت
یورو 2016ء فٹ بال مقابلوں کے ایک کوالیفائنگ میچ میں جرمنی نے جبرالٹر کو شکست دے دی ہے۔ جرمنی کی ٹیم نے اس مقابلے میں چار گول اسکور کیے جبکہ جبرالٹر کی قدرے چھوٹی ٹیم کوئی بھی گول نہ کر پائی۔
مشائیل شوماخر کا ہوم پیج دوبارہ سے ایکٹو
فارمولان ون کی کار ریسنگ کے لیجنڈری جرمن ڈرائیور مشائیل شوماخر کے اہل خانہ اُن کی دوبارہ سے مکمل صحت یابی کے حوالے سے پر اعتماد ہیں۔ انہوں نے یہ پیغام شوماخر کے پھر سے بحال ہو جانے والے ہوم پیج پر جاری کیا ہے۔
پہلا ٹیسٹ میچ: پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ہرا دیا
متحدہ عرب امارات میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جانے والی کرکٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم نے کیویز کو ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔
’ اصل امتحان اب ہے‘ ۔ احمد شہزاد کی ڈی ڈبلیوسے خصوصی بات چیت
سیزن کی دوسری سینچری بنانے والے پاکستانی اوپنر احمد شہزاد کہتے ہیں کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز اپنی فارم کیش کرانے کا وقت ہے۔ احمد کے بقول آسٹریلیا کے خلاف کامیابی نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو نئی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے۔
فارمولا ون: برازيلين گراں پری ميں نِيکو روزبرگ فاتح
مرسڈيز ٹيم کے جرمن ڈرائيور نِيکو روزبرگ نے ساؤ پاؤلو ميں ہونے والی برازيلين گراں پری ريس جيت لی ہے۔ فارمولا ون کے رواں سيزن کی آخری ريس تيئس نومبر کو متحدہ عرب امارات ميں ہو گی، جس ميں سال رواں کے چيمپئن کا فيصلہ ہو گا۔
محمد عامر کی دنیائے کرکٹ میں ’ڈرامائی واپسی‘
اسپاٹ فکسنگ کے جرم میں سزا کاٹنے والے اور پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی دنیائے کرکٹ میں ڈرامائی واپسی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
چیمپئنز لیگ میں میسی کے اکہتر گول، عالمی ریکارڈ برابر
چیمپئنز لیگ کے گروپ راؤنڈ کے میچز بدھ کی شام میں بھی کھیلے گئے۔ جرمن کلب بائرن میونخ بھی پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ اُھر میسی نے لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
ساڑھے چار ارب ایشیائیوں کی اُمیدیں نیشی کوری سے وابستہ
جاپان میں کائی نیشی کوری جہاں بھی جاتے ہیں، لوگ ان کی طرف ایسے دوڑتے ہیں جیسے لوہا مقناطیس کی طرف۔ قریب ساڑھے چار ارب کی آبادی والے براعظم ایشیا میں ٹینس کے کھیل میں ان جیسا کوئی ایک بھی نہیں ہے۔
پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تاریخی فتح
پاکستان نے آسٹریلیا کو ابوظہبی ٹیسٹ میں تین سو چھپن رنز سے شکست دے کر اپنی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ کپتان مصباح نے آسٹریلیا کے خلاف فتح کو اپنی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔
بنڈس لیگا، بائرن میونخ ڈرا کے باوجود بدستور پہلی پوزیشن پر
جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ بنڈس لیگا کے نویں میچ ڈے کے سلسلے میں اتوار کے روز بائرن میونخ اور میونشن گلاڈباخ کے درمیان کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔
ریکارڈ شکن دبئی ٹیسٹ، پاکستان نےکایا کیسے پلٹی
پاکستان کی دبئی ٹیسٹ میں دو سو اکیس رنز سے کامیابی آسٹریلیا کے خلاف تاریخ میں رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح ہے۔ پاکستانی کپتان مصباح الحق کے مطابق بڑے نام نہ ہونے کے باوجود کامیابی نے ٹیم کے قدم چومے۔
آسٹریلیا کے خلاف شاندار پاکستانی فتح
دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز پاکستان نے آسٹریلیا کو 221 رنز سے شکست دے کر یہ میچ جیت لیا۔ آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے 438 رنز درکار تھے تاہم پوری ٹیم 216 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
یونس خان: 26 سنچریوں کا نیا ریکارڈ
دبئی میں پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔ اپنی دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 59 رنز بنانے والے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لیے مزید 379 رنز درکار ہیں۔
پہلے ٹیسٹ کا دوسرا دن: آسٹریلیا کے بغیر کسی نقصان کے 113 رنز
پاکستان اور آسٹریلیا کی قومی ٹیموں کے مابین دبئی میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن آج جمعرات کے روز کھیل ختم ہونے تک آسڑیلیا نے پہلی اننگز میں پاکستان کے 454 رنز کے جواب میں بغیر کسی نقصان کے 113 رنز بنائے تھے۔
چیمپیئنز لیگ: ڈورٹمنڈ اور بائر لیورکوزن کی شاندار جیت
یورپی کلبوں کے اہم ترین ٹورنامنٹ چیمپیئنز لیگ میں بدھ کے روزبھی جرمن فٹ بال کلبوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بائرن میونخ اور شالکے کے بعد ڈورٹمنڈ اور بائر لیور کوزن نے بھی اپنے اپنے گروپ میچوں میں کامیابی حاصل کی۔
آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ، یونس خان کی تاریخ ساز سنچری
آسٹریلیا کے خلاف بدھ 22 اکتوبر کو شروع ہونے والی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں چار وکٹوں پر 219 رنز بنائے تھے، جن میں یونس خان کے 106 رنز بھی شامل تھے۔
کھیل بیمار بھی کر دیتے ہیں
بظاہر کھیل جسم اور ذہن پر صحت بخش اثر ڈالتے ہیں لیکن ضروری نہیں ہے کہ ہمیشہ ایسا ہی ہو، خصوصاً زیادہ سخت جسمانی مشقت والے کھیلوں میں مثبت پہلو پس منظر میں چلے جاتے ہیں اور نفسیاتی دباؤ زیادہ اجاگر ہو کر سامنے آتا ہے۔
پاکستانی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں فائٹ بیک کرے گی۔ انضمام
آسٹریلیا کے ہاتھوں ون ڈے اور ٹوئنٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کے بعد اب پاکستانی کرکٹ ٹیم عالمی نمبر دو کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ کے میدان میں اتر رہی ہے۔ پہلا ٹیسٹ بدھ سے دبئی اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔
آئرلینڈ کے آخری لمحے پر گول نے جرمنی سے فتح چھین لی
یورو 2016 کے کوالیفائنگ مقابلوں کے سلسلے میں منگل کے روز ہونے والے ایک میچ میں اختتام سے چند لمحے قبل آئرلینڈ نے گول کر کے جرمنی کی فتح کو برابری میں تبدیل کر دیا۔
آسٹریلوی وائٹ واش نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو بے نقاب کردیا
خلیج میں مہمان بولرز کے سامنے صرف پاکستانی بیٹنگ کا ہی پول نہیں کھلا بلکہ اس ناکامی نے کپتانی کے حصول کے لیے ٹیم کے اندر جاری شعبدہ بازیوں اور گروہ بندی کا راز بھی فاش کردیا۔
بھارتی فٹ بال لیگ ، سیزن کے پہلے میچ میں کولکتہ کی کامیابی
بھارت میں نئی فٹ بال لیگ کا افتتاح ہو گیا ہے۔ منتظمین کو امید ہے کہ ’انڈین سپر لیگ‘ ملک میں فٹ بال کے کھیل میں فروغ کا باعث بننے گی۔ ب
افتتاحی روسی فارمولا ون گراں پری ریس میں ہملٹن کامیاب
روسی شہر سوچی میں منعقدہ فارمولا ون گراں پری میں لُوئیس ہملٹن کو کامیابی حاصل ہوئی جبکہ جرمن ڈرائیور نِيکو روزبرگ دوسری پوزیشن حاصل کر سکے۔ ڈرائیورز چیمپئن شپ ٹیبل پراب ہملٹن سبقت حاصل کیے ہوئے ہیں۔
فٹ بال: پولينڈ کی ورلڈ چيمپئن جرمنی کے خلاف تاريخی فتح
يورو 2016ء کے کواليفائنگ مرحلے ميں گزشتہ روز کھيلے گئے گروپ ڈی کے ايک ميچ پولينڈ نے جرمنی کو صفر دو سے ہراتے ہوئے تاريخ رقم کر دی ہے۔ فٹ بال کی تاريخ ميں پولينڈ کی جرمنی کے خلاف يہ پہلی فتح ہے۔
دبئی میں پاکستان کو شکست، آسٹریلیا نے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی
آسٹریلیا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں صفر دو سے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ میکسویل کی عمدہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا نے 216 رنز کا ہدف 44 ویں اوور میں ہی عبور کر لیا۔
آسٹریلیا نے پہلے وَن ڈے میں پاکستان کو شکست دے دی
آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف وَن ڈے کرکٹ سیریز کا پہلا میچ ترانوے رنز سے جیت لیا ہے۔ اس جیت میں اسٹیون اسمتھ کی سنچری نے اہم کردار ادا کیا۔
انچیون ایشین گیمز: پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا
انچیون ایشین گیمز میں پاکستانی ایتھلیٹس تاریخ کی دوسری بدترین کارکردگی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ان کھیلوں میں پاکستان کے تین سو رکنی دستے کے ہاتھ صرف ایک طلائی تمغہ آیا۔
سوزوکا گراں پری میں زخمی ہونے والے فرانسیسی ڈرائیور کی حالت نازک
سوزوکا گراں پری میں برطانوی ڈرائیور لوئس ہیملٹن نے کامیابی حاصل کی تاہم ریس کے دوران ہونے والے ایک خطرناک حادثے کی وجہ سے تمام تر توجہ فرانسیسی ڈرائیور یول بیانکی کی طرف مبذول ہو گئی ہے، جن کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
سوزوکا گراں پری برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن کے نام
سوزوکا میں ہونے والی ہنگامہ خیز جاپانی گراں پری ریس مرسیڈیز ٹیم کے برطانوی ڈرائیور لیوئس ہیملٹن نے جیت لی ہے۔ ریس کے دوران ہونے والی بارش اور شدید حادثے اس افراتفری کی وجہ بنے۔
انچیون میں ایشیائی کھیل ختم ، چین 151 سونے کے تمغوں کے ساتھ سر فہرست
جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں ایشیائی کھیلوں کا اختتام ہو گیا ہے۔ اختتامی تقریب نے اُس وقت عالمی سطح پر اور بھی اہمیت اختیار کر لی، جب شمالی کوریا کا ایک اعلٰی سطحی سہ فریقی وفد اس میں شرکت کے لیے پہنچ گیا۔
ایشین گیمز: ہاکی کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست
آج جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں جاری ایشیائی کھیلوں کے دوران پاکستان اور بھارت کی روایتی حریف ٹیموں کے مابین ہاکی کا فائنل کھیلا گیا۔ فیصلہ پنلٹی شُوٹ آؤٹ کی بنیاد پر ہوا۔ بھارت نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
ایشیائی گیمز: ہاکی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان
جنوبی کوریا کے شہر انچون میں سترہویں ایشیائی کھیل جاری ہیں۔ اس میں ہاکی کے ڈسپلن میں پاکستان نے ملائیشیا کی ٹیم کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایشین گیمز: ’خدا را پاکستانی پرچم پر رحم کیجیے‘
اینچون ایشین گیمز میں پاکستان نے تاحال صرف دو میڈل جیتے ہیں۔ سوئمنگ، سائیکلنگ، والی بال، بیڈمنٹن ، ٹیبل ٹینس، جمناسٹک اور شوٹنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو پہلے ہی راؤنڈ میں منہ کی کھانا پڑی۔
برلن میراتھن: ڈینس کیمیٹو کا ورلڈ ریکارڈ
جرمن دارالحکومت برلن میں میراتھن کا انعقاد اتوار، اٹھائیس ستمبر کو کیا گیا۔ اِس میراتھن ریس میں افریقی ملک کینیا کے ایتھلیٹ ڈینس کیمیٹو نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر کے کامیابی حاصل کی۔
’حجاب کا تنازعہ‘، قطری خواتین باسکٹ بال ٹیم ایشیائی گیمز سے دستبردار
ایشیائی گیمز میں شریک قطری وفد کے سربراہ نے تصدیق کر دی ہے کہ ان کی خواتین باسکٹ بال ٹیم کو میچ کے دوران حجاب پہننے کی اجازت نہ ملنے پر وہ اس ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی ہے۔
بلے بازی میرے خون میں شامل ہے: فواد عالم کا انٹرویو
پاکستانی مڈل آرڈر بیٹسمین فواد عالم کا کہنا ہے بیٹنگ ان کے خون میں شامل ہے۔ قومی ٹیم میں واپسی سپنوں کی تعبیر کی طرح ہے۔ فواد عالم یہ بات ڈی ڈبلیو سے اپنی خصوصی بات چیت میں کہی۔
ایشین گیمز، پاکستانی خاتون اسکواش اسٹار
پاکستان کی نمبر ایک خاتون اسکواش اسٹار ماریہ طورپاکے وزیر کو اپنے بچپن میں کھیل میں حصہ لینے کے لیے ’لڑکوں جیسے‘ کپڑے پہننے پر معاشرتی مزاحمت کا سامنا رہا، تاہم ان کے مطابق اب بھی ان کے لیے مسائل کم نہیں ہیں۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 28
اگلا صفحہ