تقریباﹰ تین ماہ سے امدادی سامان کی فراہمی کی بندش کے بعد اسرائیل غزہ میں محدود مقدار میں امداد کے داخلے کی اجازت دے رہا ہے۔ تاہم غزہ میں بھوک کا بحران سنگین تر ہو گیا ہے۔ بھوک کے شکار کچھ شہریوں نے بدھ کے دن اقوام متحدہ کے ایک امدادی مرکز پر دھاوا بھی بول دیا۔