فلسطینی طبی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق امدادی سامان کی تقسیم کے مرکز کی طرف جانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ تین دنوں کے دوران یہ تیسرا ایسا واقعہ ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق اس نے چند ایسے افراد کی طرف فائرنگ کی جو طے شدہ راستے سے ہٹ گئے تھے۔