You need to enable JavaScript to run this app.
مواد پر جائیں
مینیو پر جائیں
ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تازہ ترین ویڈیوز
تازہ ترین آڈیوز
خطے
پاکستان
ایشیا
یورپ
مشرق وسطیٰ
موضوعات
انسانی حقوق
تحفظ ماحول
صحت
کیٹیگریز
سیاست
معاشرہ
سائنس اور ٹیکنالوجی
فن و ثقافت
کھیل
تازہ ترین آڈیوز
تازہ ترین ویڈیوز
لائیو ٹی وی
اشتہار
صحافی
صحافی ایک ایسے شخص کو کہا جاتا ہے جو مختلف میڈیا کے لیے خبریں لاتے ہیں۔
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد سیکشن پر جائیں
اس موضوع کے بارے میں تمام مواد
معروف پاکستانی صحافی حامد میر پر قاتلانہ حملہ
پاکستان کے ایک معروف صحافی، کالم نگار اور ٹیلی وژن اینکر حامد میر قاتلانہ حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق کراچی کی شاہراہ فیصل پر ان کی کار پر موٹر سائیکل پر سوار افراد نے فائرنگ کی۔
’شام صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک ہے‘
صحافیوں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی ایک عالمی تنظیم نے شام کو صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ملک قرار دیا ہے۔ اس تنظیم کے مطابق شام میں صحافیوں کو ہدف بنا کر قتل کرنے کی کارروائیوں میں انتہائی اضافہ ہوا ہے۔
جرمن فوٹوگرافر نیدرنگہاؤس کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کی فوٹو گرافر آنیا نیدرنگہاؤس کی آخری رسومات جرمن ٹاؤن ہیوخسٹر میں ادا کر دی گئی ہیں۔ وہ چار اپریل کو افغانستان میں اپنے صحافتی فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہو گئی تھیں۔
صحافی کے ساتھ زنا بالجبر: تین افراد کو سزائے موت
جمعے کے روز ایک بھارتی عدالت نے گزشتہ برس ممبئی میں ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین افراد کو سزائے موت سنا دی۔
شامی انتہا پسندوں سے رہائی پانے والے ہسپانوی صحافی اپنے وطن میں
شامی خانہ جنگی میں شریک القاعدہ سے وابستگی رکھنے والے ایک انتہا پسند گروپ کے قبضے میں چھ ماہ سے زائد عرصہ گزارنے کے بعد دو ہسپانوی صحافی اتوار 30 مارچ کو واپس اپنے وطن اسپین پہنچ گئے ہیں۔
معروف پاکستانی صحافی پر حملہ، ڈرائیور ہلاک
پاکستان کے ایک پرائیویٹ ٹیلی وژن ایکسپریس نیوز کے ایک معروف اینکر رضا رومی کی کار پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ان کا ڈرائیور ہلاک جبکہ باڈی گارڈ زخمی ہو گئے۔
گزشتہ برس 134 صحافی اپنی ذمہ دارياں نبھاتے وقت ہلاک ہوئے، رپورٹ
ايک تازہ رپورٹ کے مطابق سن 2013 کے دوران کُل 134 صحافی اپنی پيشہ وارانہ ذمہ دارياں نبھاتے وقت ہلاک ہوئے۔ سن 2012 کے دوران يہ تعداد 152 تھی۔
بھارتی وزير کی اہليہ سونندا پشکر کی ’پراسرار موت‘
رواں ہفتے ہی اپنے شوہر بھارتی وزير ششی تھرور کے ايک پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ مبينہ معاشقے کا بھانڈا پھوڑنے والی سونندا پُشکر جمعے کے روز نئی دہلی کے ايک فائيو اسٹار ہوٹل ميں مردہ حالت ميں پائی گئی ہيں۔
بھارتی وزیر کا پاکستانی صحافی سے ’معاشقہ‘، بیوی نے بھانڈا پھوڑ دیا
بھارتی وزیر ششی تھرور کی برہم بیوی نے ٹوئٹر پر متعدد پیغامات میں اپنے شوہر کے ایک پاکستانی خاتون صحافی کے ساتھ افیئر کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔
اسرائیل کا دورہ کرنے کی کوشش کا الزام، صحافی گرفتار
بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے ہفت روزہ اخبار ’بلٹز‘ کے ایڈیٹر صلاح الدین شعیب چوہدری کو دس برس قبل اسلامی انتہا پسندی پر بات کرنے کے لیے اسرائیل کا دورہ کرنے کی کوشش پر سات سال کی سزا سنا دی ہے۔
’سن 2013 ميں ايک سو سے زائد صحافی ہلاک ہوئے‘
انٹرنيشنل فيڈريشن آف جرنلسٹس نے اپنے ايک تازہ بيان ميں کہا کہ سن 2013 ميں عالمی سطح پر صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ايک سو آٹھ افراد اپنی ذمہ دارياں انجام ديتے وقت ہلاک ہوئے۔
’2013ء میں 71 صحافی ہلاک ہوئے‘
صحافیوں کے حقوق کی ترجمان تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز نے پریس کی آزادی کی پامالیوں کے حوالے سے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ رواں سال اب تک 71 صحافی ہلاک ہوئے اور یہ کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں یہ تعداد قدرے کم ہے۔
’ورلڈ ٹی وی ڈے‘، پاکستان میں ٹی وی کا بدلتا چہرہ
منگل 21 نومبر کو دنیا بھر کی طرح ٹیلی وژن کا عالمی دن پاکستان میں بھی منایا گیا، جہاں گزشتہ دس برسوں میں ٹی وی انڈسٹری نے بہت ترقی کی ہےاور 27 ملین گھرانوں میں سے 18 ملین گھرانے ایسے ہیں، جہاں آج ٹی وی دیکھا جا رہا ہے۔
مالی میں دو فرانسیسی صحافیوں کا اغواء اور قتل
مغربی افریقی ملک مالی کے شمالی حصے میں میں اغوا کاروں نے دو مغوی فرانسیسی صحافیوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا ہے۔ ان کو کیدال کے قصبے سے اغوا کیا گیا تھا۔
سال رواں کے پہلے چھ ماہ، 40 صحافی مارے گئے
’انٹرنيشنل نيوز سيفٹی انسٹيٹيوٹ‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق اس سال جنوری سے جون تک صحافت کے شعبے سے تعلق رکھنے والے کم ازکم چالیس افراد مارے گئے ہیں جبکہ ستائیس اموات کے بارے میں تحقیقات ابھی جاری ہیں۔
سنوڈن افیئر: برازیلین صحافی سے لندن میں پوچھ گچھ پر تنقید
برطانوی حکام نے سابق امریکی جاسوس ایڈورڈ سنوڈن کی فراہم کردہ معلومات شائع کرنے والے ایک صحافی کے ساتھی ڈیوڈ میرانڈا کو انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت پوچھ گچھ کے لیے اتوار کو نو گھنٹے تک ہیتھرو ایئر پورٹ پر روکے رکھا۔
فلپائن میں ایک اور صحافی کا قتل
مشرقِ بعید کے ملک فلپائن میں منیلا اور جنرل سنٹوس شہروں میں اسی ہفتے کے دوران کم از کم تین صحافیوں کا قتل ہوا ہے۔ جمعرات کے روز مسلح افراد نے ایک نیوز فوٹوگرافر کو اس کے خاندان کے سامنے ہلاک کر دیا۔
معروف صحافی ہیلن تھامس انتقال کر گئیں
صحافت کی دنیا کا معتبر نام ہیلن تھامس 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ وہ طویل صحافتی تجربے، غیر متزلزل آراء اور اسرائیل مخالف رویے کے سبب خاصی مشہور تھیں۔
صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے: سلامتی کونسل سے جرنلسٹوں کا مطالبہ
بدھ کے روز پہلی مرتبہ اقوام متحدہ کے اہم ادارے سکیورٹی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے چار جرنلسٹوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی لیڈر دنیا بھر میں صحافیوں کی ہلاکتوں کا نوٹس لیں اور ان کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
اے ایف پی کا کیٹ ویب پرائز انڈونیشی صحافی کے لیے
AFP نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ اے ایف پی فاؤنڈیشن نے انڈونیشیا کے صحافی سٹیفانوس پرامونو کو شام کی خونریز خانہ جنگی اور جکارتہ میں منشیات کی تجارت سے متعلق رپورٹنگ پر انہیں کیٹ ویب پرائز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
شام میں حکومتی فورسز اور باغی دونوں تشدد کر رہے ہیں: برطانوی صحافی
ایک برطانوی صحافی رابرٹ فسک نے ماہ رواں کے شروع میں شامی سرحدوں کا دورہ کیا اور وہاں شامی حکومت کے فوجیوں سے بات چیت کی۔
نیو نازی مقدمہ: بیوروکریسی پر تنقید
جرمنی میں غیر ملکیوں سے نفرت کرنے والے نیو نازی عناصر کے ہاتھوں آٹھ ترکوں، ایک یونانی اور ایک پولیس اہلکار کے قتل کا مقدمہ بدھ سترہ اپریل سے شروع ہونا تھا تاہم اب اس کی سماعت چھ مئی تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
معروف صحافی نجم سیٹھی پنجاب کے نگران وزیراعلٰی نامزد
پنجاب کی پارلیمانی کمیٹی نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے پیپلز پارٹی کے نامزد کردہ نجم سیٹھی کے نام پر اتفاق کرلیا ہے۔جس کے بعد نجم سیٹھی کو باقاعدہ طور پر وزیراعلٰی نامزد کرنے کے لیے سمری گورنر پنجاب کو ارسال کر دی گئی۔
قبائلی علاقے میں ایک اور سینیئر صحافی کا قتل
قبائلی علاقے میں ایک اور سینیئر صحافی کا قتل
مقتول نیپالی صحافی کو زندہ دفن کیا گیا تھا، ماؤ باغی کا اعتراف
نیپالی پولیس کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئےسابق علیحدگی پسند ماؤ باغیوں کے گروہ کے ایک رکن نے اعتراف کیا ہے کہ خانہ جنگی کے دوران انہوں نے ایک صحافی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ درگور کر دیا تھا۔
صحافيوں کے ليے بد ترين سال 2012
صحافیوں کی بین الاقوامی تنظيم ’رپورٹرز ود آؤٹ بارڈز ‘ کی سالانہ رپورٹ ميں اس ختم ہونے والے سال کو صحافيوں کے ليے بد ترين سال کہا گيا ہے۔ خاص طور پر شام ميں بہت بڑی تعداد ميں انہيں اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑے ہيں۔
مبینہ یونانی ٹیکس چوروں کے نام شائع کرنے والے صحافی کے خلاف مقدمے کا آغاز
سوئس ڈیٹا منظر عام پر لانے والے یونانی صحافی نے اپنے خلاف مقدمے کو سیاسی وجوہات پر مبنی اور انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ اس صحافی نے ایسے دو ہزار یونانی امراء کے نام شائع کیے تھے جن کے سوئس بینکوں میں خفیہ اکاؤنٹس ہیں۔
دنیا بھر میں 100 سے زائد صحافی ہلاک
رواں سال کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں ایک سو سے زائد صحافی اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے ہلاک ہو چکے ہیں۔ سب سے زیادہ صحافی افریقی ملک صومالیہ میں مارے گئے۔
جرمن فاؤنڈیشن کی طرف سے پاکستانی صحافی کو انسانی حقوق کا ایوارڈ
جرمنی کی معروف سیاسی فاؤنڈیشن فریڈرش ایبرٹ اشٹفٹنگ(ایف ای ایس) کا سالانہ انسانی حقوق کا ایوارڈ اس مرتبہ پاکستانی قبائلی علاقوں میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیم ٹرائیبل یونین آف جرنلسٹس (ٹی یوجے) کے حصے میں آیا ہے۔
مصری اسرائيلی سرحد پر سکيورٹی کی بدلتی صورتحال
پچھلے دنوں دہشت گردوں نے جزیرہ نما سينا کی ايک مصری سرحدی چوکی پر حملہ کر کے 16 فوجيوں کو اُس وقت قتل کر ديا جب وہ روزہ افطار کر رہے تھے۔ اس کے بعد دہشت گردوں نے اسرائيلی علاقے پر فائرنگ کی۔
بنگلہ ديش: نامعلوم افراد کا حملہ، نو صحافی زخمی
پير کی شام بنگلہ ديش کے ايک ميڈيا ادارے کے دفتر پر نامعلوم مسلح افراد نے بڑے بڑے چھروں سے حملہ کر ديا جس کے نتيجے ميں نو صحافی زخی ہو گئے۔
پاکستان میں ایک اور سینئر صحافی قتل
پاکستان میں انگریزی زبان کے اخبار ڈان کے ایک سینئر اسٹننٹ ایڈیٹر اور ایک میگزین کے ایڈیٹر مرتضی رضوی کو کراچی میں قتل کر دیا گیا ہے۔
جرمنی: سلفی گروپ کی مخالفت
جرمنی ميں ايک سلفی گروپ پچھلے کئی ہفتوں سے قرآن کے نسخے عام لوگوں ميں مفت تقسيم کر رہا ہے۔ مذہبی آزادی کے قانون کے تحت اس کی اجازت ہے ليکن سلفيوں کے شدت پسندانہ طرز عمل کی وجہ سے اُن کی شديد مخالفت کی جا رہی ہے۔
سلفی اور جرمنی ميں مفت تقسيم قرآن
جرمنی ميں انتہا پسند سمجھے جانے والے سلفی گروپ کی طرف سے قرآن کے نسخے مفت فراہم کرنے کی مہم جاری ہے ليکن اس پر اعتراضات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
شام کا بحران: ترکی شام تعلقات میں غیر معمولی کشیدگی
روس بشارالاسد حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مندوب کوفی عنان کے امن مشن کی حمایت کا اعلان کر دے۔
ملائیشیا : ’’صحافی کو سعودی عرب کے حوالے کر دیا گیا‘‘
ملائیشیا کے ایک حکومتی اہلکار کے مطابق اتوار کے روز سعودی صحافی حمزہ کاشغری کو سعودی عرب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پاکستان میں امریکی میڈیا سے وابستہ مقامی صحافی کا قتل
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ میں ایک امریکی ریڈیو سے منسلک مقامی صحافی مکرم خان عاطف کو قتل کر دیا گیا ہے۔ طالبان نے ان کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
صحافی سلیم شزاد کمیشن کی رپورٹ
پاکستانی صحافی سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کے لیے قائم عدالتی کمیشن نے چھ ماہ کے بعد اپنی رپورٹ مرتب کر کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے حوالے کر دی ہے۔
احتجاج کا انڈونیشی طریقہ، پولیس کے لیے جوتے
سن 2008 ميں ايک عراقی صحافی نے صدر جارج ڈبلیو بش پر جوتا پھينک کر سنسنی پيدا کر دی تھی۔ اس کا مقصد اپنے ملک پر امريکی قبضے کے خلاف احتجاج کرنا تھا۔
ترکی میں صحافیوں سمیت 38 افراد گرفتار
ترکی میں کرد کارکنوں اور مسلح علیحٰدگی پسندوں کے ساتھ تعلقات کے شبے میں کم از کم اڑتیس افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں سے بیشتر صحافی ہیں۔
کراچی میں جاری سالانہ بین الاقوامی کتاب میلہ
کراچی میں جاری سالانہ بین الاقوامی کتاب میلہ اب تک بہت کامیاب ثابت ہو رہا ہے، جس میں جرمن، بھارتی، ترک اور ایرانی کتابوں کی مقبولیت ان کے اسٹالوں پر موجود شائقین کے مسلسل ہجوم سے واضح ہو جاتی ہے۔
ترکی میں صحافیوں کے خلاف مقدمہ
ترکی میں حکومت گرانے کے مبینہ منصوبے میں ملوث ہونے کے الزام میں متعدد صحافیوں کے خلاف منگل کو مقدمے کی سماعت ہوئی۔ وہ گزشتہ نو ماہ سے جیل میں تھے۔
صحافی بھی جنگی مجرم ہیں، جولیان آسانج
وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج اور جمائما خان نے افغان جنگ خلاف لندن میں ہونے والے ایک مظاہرے کی قیادت کی ہے۔ دس برس پہلے برطانیہ اور امریکہ نے طالبان کے خلاف جنگ کا آغاز کیا تھا۔
خاتون صحافی کا قتل، پوٹن کے لیے چیلنج
روسی خاتون صحافی آنا پولیٹکووسکایا کے قتل کے پانچ برس بعد بھی قاتلوں کے قانون کی گرفت میں نہ آنے کو موجودہ وزیراعظم اور اگلے صدارتی الیکشن کے امیدوار ولادیمیر پوٹن کے لیے ایک بڑا امتحان قرار دیا جا رہا ہے۔
طالبان سے بات چيت کے ليے پاکستان ناگزير ہے
افغانستان سے غير ملکی افواج سن 2014 تک واپس چلی جائيں گی۔ تاہم اب بھی اس ملک ميں امن کے آثار نظر نہيں آتے۔ افغان حکومت بات چيت کے ذريعے طالبان کو ہتھيار ڈالنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
شام ميں عيد پر بھی مظاہرے، ہلاکتيں
شام ميں آج منگل کوعيد الفطر کےدن ملک بھر ميں حکومت کے خلاف بڑے بڑے احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہيں۔ حکومت حسب سابق مظاہرين کے خلاف بے دردی سے طاقت استعمال کر رہی ہے۔
لیبیا میں چار اطالوی صحافیوں کا اغوا
لیبیا میں پیدا شدہ جنگی صورتحال میں الزاویہ شہر کے قریب چار اطالوی صحافیوں کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا ہے۔ اطالوی وزارت خارجہ کے مطابق اغوا کار قذافی کے حامی جنگجو ہیں۔
فون ہیکنگ اسکینڈل: صحافی کی پراسرار انداز میں ہلاکت
برطانیہ کے سیاسی و سماجی منظر پر ہلچل پیدا کر دینے والے فون ہیکنگ اسکینڈل کے ایک اہم کردار اور بند کر دیے جانے والے اخبار نیوز آف دی ورلڈ کے سابق صحافی شین ہؤرے پراسرار انداز میں ہلاک ہو گئے ہیں۔
ربیکا بروکس فون ہیکنگ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہیں اور رہیں گی
فون ہیکنگ اسکینڈل میں ملوث ہونے کے شبے میں نیوز آف دی ورلڈ کی سابق ایڈیٹر ربیکا بروکس کو لندن پولیس نےگرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ان سے بدعنوانی اور فون ہیکنگ کے معاملے میں تفتیش کی جائے گی۔
پاکستانی صحافیوں کا محتسب مقرر کرنے کا مطالبہ
پاکستان میں صحافتی برادری کی طرف سے انکی شکایات کے ازالے کے لئے وفاقی اور صوبائی سطح پر آزاد اور با اختیار محتسب مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
پچھلا صفحہ
{totalPages} صفحات میں سے صفحہ نمبر 9
اگلا صفحہ