بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بسنے والے ہندوؤں کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ پر مبنی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ نے ایک تنازعہ کھڑا کردیا ہے۔ اس فلم کی کہانی کو سن 1990 کے دوران کشمیری پنڈتوں کے خلاف مظالم کی ایک حقیقی عکاسی خیال کیا جارہا ہے۔ تاہم ناقدین کے مطابق اس فلم میں تاریخی حقائق کو مسخ کیا گیا ہے۔