فریحہ الطاف کو پاکستان میں پی آر اور فیشن شوز کا بانی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے پاکستان فیشن ویک کا آغاز کیا جس کی بدولت پاکستان کے فیشن اور اسٹائل کو دنیا بھر میں متعارف ہونے کا موقع ملا۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہماری نامہ نگار کوکب جہاں نے فریحہ الطاف سے خصوصی گفتگو میں ان کی جدوجہد اور اس وقت پاکستان میں ان کی فیلڈ کے اسٹیٹس کے بارے میں بات کی۔