پچھلے دنوں بھارت کے تاریخی شہر جے پور میں 16 ویں بار دْنیا کے سب سے بڑے ادبی میلے ’جے پور لٹریچر فیسٹیول‘ کا انقعاد ہوا۔ برسوں بعد اس میلے میں اردو کی محفل سجی ہوئی نظر آئی اور یہ محفل اردو زبان کے چاہنے والوں سے گلزار رہی، جس میں بھارت کے نامور ادیبوں اور شاعروں شرکت کی۔