نِمل راگھاوان ایک سابق سافٹ ویئر انجینئر اور ایسے ماحولیاتی ہیرو ہیں، جو اب تک سو سے زائد جھیلوں کو بچا چکے ہیں۔ ان کی آبی ذخیروں اور آبی گزرگاہوں کو بچانے کی کوششوں کے باعث تباہ کن موسمیاتی حالات کے باوجود ہزار سے زائد مقامی کسانوں اور ان کے خاندانوں کو نئی زندگی مل چکی ہے۔