جرمنی کے خوبصورت ترین پہاڑی سلسلے
ایک پہاڑ کی خوبصورتی کا معیار صرف اس کی بلندی ہی نہیں ہوتی۔ یہی دکھانے کے لیے ڈی ڈبلیو نے آپ کے لیے انتہائی دلفریب اور منفرد نظاروں کے حامل جرمن پہاڑی سلسلوں پر مشمتل تصویری گیلری ترتیب دی ہے۔
ٹوئٹوبرگ جنگل
ٹوئٹوبرگ جنگل میں پہاڑی سفر شروع کرنے کے انتخاب کی سب سے اہم وجہ یہاں پائے جانے والے پہاڑوں کی بلندی نہیں ہوسکتی کیوں کہ ان کا بلند ترین مقام صرف 468 میٹر کی اونچائی پر واقع ہے۔ ٹوئٹوبرگ جنگل کی سب سے منفرد چیزایک ہرمن یادگار ہے، جو کبھی مغربی دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ تھا، اور یہاں ریتیلے پتھروں پر مشتمل ایک عجیب و غریب چٹان کی شکل کوہ پیماؤں میں مقبول ہے
ہارس پہاڑ
ہارس شمالی جرمنی میں بلندترین پہاڑی سلسلہ ہے اور اس کی بلند ترین چوٹی بروکن کی بلندی 1,141 میٹر ہے۔ اس چوٹی پر (تصویر میں) کوئلے کے انجن پر چلنے والی بروکن باہن سٹیم ٹرین کے ذریعے پہنچا جا سکتا ہے۔ موسم گرما میں یہاں کا رخ کرنے والے افراد پیدل چلنے والوں کے لیے رسیون کی مدد سے بنائے گئے دنیا کے سب سے لمبے پلوں میں سے ایک کو عبور کر سکتے ہیں۔
آئیفل
جرمنی کے دورافتادہ مغرب میں 750 میٹر تک کی بلندی تک پہنچنے والا پہاڑی سلسلہ آئیفل واقع ہے۔ یہاں آنے والے سیاحوں میں ایک مقبول منظر 320 میٹر کی بلندی پر واقع دلکش ایلٹس کاسل (تصویر) ہے۔ دن کے وقت آئیفل کے آتش فشاں زدہ مناظر کو دیکھیں یا یہاں واقع بہت سے قلعوں میں سے کسی ایک کی سیر کریں۔ رات کو آسمان ستاروں کی روشنی سے چمک اٹھتا ہے.
تھیورنگیا کا جنگل
مشرقی جرمنی میں واقع تھیورنگیا کےجنگل میں ایک مشہور قلعہ وارٹبرگ بھی ہے۔ اور یہ صرف ایک ہی قلعہ نہیں۔ اس علاقے میں پھیلے جنگل میں دیکھنے کے لیے خاص طور پر متنوع قلعے اور محلات ہیں۔ پروٹسٹنٹ اصلاح پسند مارٹن لوتھر نے کبھی وارٹبرگ کاسل میں پناہ حاصل کی تھی، اور یہ صرف 411 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ Große Beerberg کی بلندی 982 میٹر ہے۔
دھاتی پہاڑ
یہ پہاڑی سلسلہ جرمنی اور جمہوریہ چیک کی سرحد کے ساتھ ساتھ چلتا ہے۔ موسم سرما میں یہ علاقہ برفانی دھول کی وجہ سے خاص طور پر خوبصورت دکھائی دیتا ہے۔ یہاں کے مقامی گاؤں میں ہاتھ سے بنے کرسمس کے زیورات بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ ان دھاتی پہاڑوں میں اسکینگ کے لیے ڈھلوانوں سے لے کر پریوں کی کہانی والی ٹرین کی سواریوں تک سیاحوں کو پیش کرنے کے لیے بہت کچھ ہے۔
بلیک فارسٹ
بلیک فارسٹ کئی وجوہات کی بنا پر جرمنی کا سب سے مشہورجنگل ہے۔ یہ نہ صرف جنوب مغربی جرمنی میں سب سےکم بلندی پر واقع ایک دوسرے سے متصل پہاڑوں کا سلسلہ ہے بلکہ یہ سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ایک مقام بھی ہے۔ جھیلیں، آبشاریں، دلکش گاؤں، کوئیلوں کی کوکیں یہ سبھی کچھ بلیک فاریسٹ میں ہے۔ یہاں کا سب سے اونچا پہاڑ فیلڈبرگ، 1,493 میٹرکی بلندی پر واقع ہے۔
سوابیان ژورا
ملک کے جنوب مغرب میں واقع سوابیان ژورا کے پہاڑی سلسلے میں آپ ہوہنسولرن قلعے سے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، جو سطح سمندر سے 855 میٹرکی بلندی پر واقع ہے۔ بہت سے قلعوں اور محلات کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے میں پیدل سفر، مہم جوئی اور موسم سرما کے کھیلوں سمیت بہت سے آپشنز موجود ہیں۔ اس سلسلے کے سب سے اونچے پہاڑ لیمبرگ کی بلندی 1,016 میٹر ہے۔
باویرین جنگلات
کبھی کبھی زمین کی تزئین کو واقعی حیرت انگیز بنانے کے لیے نرم پہاڑیاں درکار ہوتی ہیں، جیسا کہ باویرین جنگل میں جھیل ایبن روئتھ کے آس پاس واقع پہاڑیاں ہیں۔ یہان تیراکی کے ساتھ ساتھ مچھلی پکڑیں اور یقیناً زمین کی تزئین کا لطف بھی اٹھائیں۔ سب سے اونچا پہاڑ ’قد آدم آربر‘ ہے۔ اس کی لمبائی 1,455 میٹر تک ہے۔ الپس کے پہاڑی سلسلے کو شمار نہ کریں تو یہ جرمنی کا دوسرا بلند ترین پہاڑی سلسلہ ہے۔
ا لپس
بالکل جنوب میں آپ کو الپس کا شمالی حصہ اور جرمنی کی سب سے اونچی چوٹی Zugspitze مل جائے گی۔ آسٹریا کے ساتھ مشترکہ، اس پہاڑ کی لمبائی 2,962 میٹر ہے۔ تین پہاڑی کیبل کاریں چوٹی کی طرف لے جاتی ہیں اور ایک بار جب آپ وہاں پہنچ جائیں، تو کھائی کے اوپر معلق پیدل چلنے والوں کے لیے بنائے گئے اسٹیل کے دو پلوں میں سے کسی ایک سے نیچے دیکھنے سے نہ گھبرائیں۔